پنجاب بھر کی جیلوں میں خطرناک قیدیوں کی وی وی آئی پی ملاقاتوں پر پابندی عائد
اشاعت کی تاریخ: 16th, August 2025 GMT
آئی جی جیل خانہ جات نے 4 کیٹگریز پر پابندی کے لیے عملدرآمد کا حکم دے دیا۔ ڈکیتی، دہشت گردی و دیگر مقدمات میں ملوث قیدیوں کی ملاقات نہیں ہو گی۔ جیل حکام کے مطابق سزائے موت کے قیدیوں کی ایڈمن بلاک میں پہلے سے ہی ملاقات بند ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب بھر کی جیلوں میں خطرناک قیدیوں کی وی وی آئی پی ملاقاتوں پر پابندی عائد کر دی گئی۔ آئی جی جیل خانہ جات نے 4 کیٹگریز پر پابندی کے لیے عملدرآمد کا حکم دے دیا۔ ڈکیتی، دہشت گردی و دیگر مقدمات میں ملوث قیدیوں کی ملاقات نہیں ہو گی۔ جیل حکام کے مطابق سزائے موت کے قیدیوں کی ایڈمن بلاک میں پہلے سے ہی ملاقات بند ہے۔ جبکہ چاروں کیٹگریز کے قیدیوں کی ملاقات روٹین میں کروائی جائے گی۔ مراسلے کے مطابق تمام کیٹگریز کے قیدیوں کی ملاقات ہفتہ میں 2 دفعہ یقینی بنائی جائے۔ اور قیدیوں کے لیے لائے گئے کھانے و سامان کے لیے 3 سلپس کاٹی جائیں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: قیدیوں کی ملاقات کے قیدیوں کی پر پابندی کے لیے
پڑھیں:
اسحاق ڈار لندن میں پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے منصوبے کا افتتاح کرینگے: ترجمان دفترخارجہ
ترجمان دفتر خارجہ نے کہاہے کہ نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار لندن میں پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے منصوبے کا افتتاح کریں گے۔ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ منصوبہ برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کو لینڈ ڈاکومنٹیشن کے مسائل حل کرنے میں مدد دے گا۔انہوں نے کہا کہ نائب وزیراعظم 17 سے 19 اگست تک برطانیہ کا سرکاری دورہ کریں گے۔ لندن میں اسحاق ڈار کی برطانوی ڈپٹی وزیراعظم انجیلا رینر سے ملاقات طے ہے، ان کی پارلیمنٹری انڈر سیکریٹری حمیش فالکونر سے بھی ملاقات ہو گی۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ اسحاق ڈار دولتِ مشترکہ کی سیکریٹری جنرل شیرلی آیوکر بوچوے سے ناشتے پر ملاقات کریں گے۔انہوںنے کہا کہ وزیرخارجہ برطانوی اراکین پارلیمنٹ، کشمیری رہنمائوں اور برٹش پاکستانی کمیونٹی سے بھی ملیں گے۔ اسحاق ڈار برطانوی پاکستانی کمیونٹی سے خطاب بھی کریں گے۔