پنجاب حکومت کی اربعین حسینی پر کارروائیاں، علامہ احمد اقبال رضوی کا خصوصی انٹرویو
اشاعت کی تاریخ: 16th, August 2025 GMT
رہنما ایم ڈبلیو ایم نے اپنے خصوصی انٹرویو میں کہا کہ پنجاب بھر میں پولیس کی عزاداروں کے خلاف کارروائیاں رپورٹ ہو رہی ہیں، تین اور بھی صوبے ہیں مگر وہاں ایسا کچھ نہیں ہو رہا، ن لیگ کی حکومت بتائے کہ وفاقی اور صوبائی سطح پر اس تعصب کی کیا وجہ ہے۔ متعلقہ فائیلیںعلامہ احمد اقبال رضوی پاکستان کی مذہبی و سیاسی جماعت مجلس وحدت مسلمین (ایم ڈبلیو ایم) کے مرکزی رہنماؤں میں شمار ہوتے ہیں۔ وہ ایک جید عالمِ دین، مقرر اور تنظیمی رہنما کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ انہوں نے حوزہ علمیہ قم (ایران) سے دینی تعلیم حاصل کی اور فقہ، اصول، تفسیر اور فلسفہ میں تخصص کیا۔ پاکستان واپسی کے بعد مختلف دینی مدارس اور تنظیمی پلیٹ فارمز پر تدریس اور تبلیغ کا کام کیا۔ ایم ڈبلیو ایم میں وہ مرکزی سیکرٹری جنرل سمیت دیگر اہم عہدوں پر خدمات انجام دے چکے ہیں، اور ملتِ تشیع کے سیاسی و مذہبی حقوق کے دفاع، اتحاد بین المسلمین کے فروغ، اور پاکستان میں دہشت گردی و انتہاپسندی کے خلاف مؤقف اختیار کرنے میں پیش پیش رہے ہیں۔ ان کا شمار ان رہنماؤں میں ہوتا ہے جو ملی یکجہتی، آئینی حقوق اور مظلوم عوام کی آواز بلند کرنے میں سرگرم رہتے ہیں۔ اسلام ٹائمز نے اربعین واک پر پنجاب حکومت کے کریک داون پر خصوصی انٹرویو کیا ہے جو پیش خدمت ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.
youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
جشن آزادی: مقبوضہ کشمیر میں قائداعظم، علامہ اقبال اور فیلڈ مارشل کی تصاویر والے پوسٹرز آویزاں
قابض بھارتی فوج کی بھاری نفری اور سخت نگرانی کے باوجود مقبوضہ کشمیر میں 14 اگست کو پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کی مناسبت سے مبارکباد اور یومِ تشکر کے پوسٹرز آویزاں کر دیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: نئی دہلی: پاکستانی ہائی کمیشن میں یوم آزادی کی تقریب، پرچم کشائی کی گئی
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سری نگر سمیت وادی کے مختلف علاقوں میں پاکستانی پرچم، قائداعظم محمد علی جناح، علامہ محمد اقبال اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی تصاویر والے پوسٹرز نصب کیے گئے جن پر آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کی عبارت بھی درج تھی۔
کل جماعتی حریت کانفرنس نے اعلان کیا ہے کہ 15 اگست کو بھارت کے یومِ آزادی کے موقع پر کشمیری عوام یومِ سیاہ منائیں گے اور اس روز وادی بھر میں مکمل ہڑتال کی جائے گی۔
حریت کانفرنس کے ترجمان نے کہا کہ بھارت کا یومِ آزادی کشمیریوں کے لیے یومِ سیاہ ہے کیونکہ بھارت ایک جابر اور قابض ریاست ہے، جب کہ پاکستان کشمیری عوام کا محسن ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جشن آزادی پاکستان: برج خلیفہ پاکستانی رنگوں سے جگمگا اٹھا
ترجمان نے مزید کہاکہ پاکستان کا یومِ آزادی کشمیری عوام کے لیے یومِ تشکر اور خوشی کا دن ہے۔ کشمیری پاکستان کی آزادی، استحکام، خوشحالی اور ترقی کے لیے دعا گو ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews پوسٹرز آویزاں جشن آزادی پاکستان علامہ اقبال فیلڈ مارشل عاصم منیر قائداعظم مقبوضہ کشمیر وی نیوز