متاثرین کی بحالی کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں گے؛ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور
اشاعت کی تاریخ: 17th, August 2025 GMT
سٹی 42 : خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ سیلاب قدرت کی طرف سے آزمائش ہے، متاثرین کی بحالی کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں گے، جہاں کمی ہوگی وہاں پر میڈیا ہمیں مطلع کرے، انشاء اللہ کوئی کمی نہیں ہونے دیں گے۔
وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے اپنے بیان میں کہا کہ ابھی پہنچا ہوں ابھی پرزیںٹیشن لینی ہے، سیلاب سے متاثرہ افراد کے لئے نئی بستیاں قائم کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام سے اپیل ہے کہ وہ آزمائش میں ایک ساتھ کھڑے ہوکر کام کریں، ہم دکھائیں گے کہ ریاست ماں ہوتی ہے،عمران خان کے ویژن کے مطابق اپنا مشن پورا کریں گے۔ کلاؤڈ برسٹ کے حوالے سے جدید ٹیکنالوجی حاصل کریں گے۔
فرانس کا سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کیلئے پاکستان کو ہنگامی امداد فراہم کرنے کا اعلان
وزیراعلیٰ علی امین نے کہا کہ ریسکیو آپریشن کو کامیابی سے مکمل کرلیا ہے، تمام اداروں نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا، اب بحالی کا کام شروع کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری املاک کو نقصان پہنچاہے اس کی بحالی جاری ہے۔ عوام کے ذاتی نقصانات کا حکومت ازالہ کرے گی، وعدہ ہے کسی کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن کو عدالتی سٹے کے باعث روکا گیا، تجاوزات کے خلاف آپریشن ہوگا لیکن عوام کے تعاون کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوج بھی ہمارے ساتھ تعاون کررہی ہے۔
متاثرہ لوگوں کا اپنے خاندان کی طرح خیال رکھا جائے؛ محسن نقوی کی فیڈرل ریزرو پولیس کو اہم ہدایات
علی امین نے کہا کہ ہم کوئی احسان نہیں کررہے لیکن ہم بھرپور اقدامات اٹھارہے ہیں، عوام سے کہتاہوں اب ہمارا صوبہ خودکفیل ہے، 190 ارب روپے ہمارے پاس انڈونمنٹ فنڈ پڑا ہے۔ فخر ہونا چاہیے کہ مجھے کسی کی مدد کی ضرورت نہیں، مدد دینے والے ہیں مدد لینے والے نہیں ہیں، اگر کوئی ذمے داری نبھائے تو ویلکم کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ میرے پارلمنٹرین ہر جگہ موجود رہے ہیں، ہماری پولیس اور ریسکیو نے لوگوں کو بچایا ہے، تنقید تو ہوتی ہے لیکن بڑے سانحے کے بعد کامیاب ریسکیوکا آپریشن ہوا، راتوں تک ڈپٹی کمشنرز اور دیگر حکام موجود رہے ہیں۔ ابھی پہنچا ہوں ابھی پرزیںٹیشن لینی ہے۔
لاہور میں چوری کے 36 ہزار اور نقب زنی کے دو ہزار سے زائد مقدمات درج
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ علی امین کریں گے
پڑھیں:
سیلاب پر فوری امداد نہیں مانگیں گے، کوشش ہے اپنے زورِ بازو پر معاملات ٹھیک کریں؛ وزیر خزانہ
ویب ڈیسک : وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ سیلابوں سےمتعلق فیصلہ کیا ہے کہ فوری طور پر امداد نہیں مانگیں گے اور کوشش ہےکہ اپنے زورِ بازو پر معاملات ٹھیک کریں۔
پشاور میں پاکستان بزنس سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ ایف بی آر کا کام اب صرف ٹیکس اکٹھا کرنا ہوگا، اگلے سال کا بجٹ ٹیکس پالیسی آفس کی جانب سےدیا جائےگا اور یہ بجٹ مستحکم بجٹ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک کی ترقی میں پرائیویٹ سیکٹر کا اہم کردار ہوتا ہے، حکومت نے پرائیویٹ سیکٹر کو سازگار ماحول فراہم کرنا ہے، ریگولیٹری میٹریل کی قیمتوں کو کم کیا تاکہ انڈسٹریز چل سکیں، پرائیویٹ سیکٹرکو آگے لے جانا ہے تو ٹیکسز اور دیگر معاملات کو دیکھنا ہوگا تاکہ لوگوں کا اعتماد معیشت پرقائم ہو۔
پنجاب پولیس کے دو افسروں کے تبادلے
وزیر خزانہ نے کہا کہ گزشتہ چند ہفتوں میں چین، سعودی عرب اور دیگر ممالک کےدورے کیے، ہم نے صرف چین میں 24 معاہدے کیے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا میں ابھی مختلف شعبوں میں معاہدے کیے گئے، یہ سرمایہ کاری بہت اہم ہے، یہ اب امداد نہیں ہے بلکہ تجارت کی جارہی ہے۔
محمد اورنگزیب نے کہا کہ ہمیں موسمیاتی تبدیلی اور اپنی بڑھتی ہوئی آبادی کےچیلنج کو دیکھنا ہوگا، آبادی 2.3 فیصد شرح سے بڑھ رہی ہے، ہمارے بچوں کی بڑی تعداد غذائی کمی کا سامنا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیلابوں سےمتعلق فیصلہ کیا ہےکہ فوری طور پر امداد نہیں مانگیں گے، کوشش ہےکہ پہلے سیلاب متاثرہ علاقوں میں اپنے زور بازو پر معاملات کو ٹھیک کریں۔
ویمن گرین شرٹس آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ ٹرافی گھر لانے کیلئے پہلا قدم کل بڑھائیں گی
انہوں نے مزید کہاکہ ملک میں معاشی استحکام آگیا ہے، گزشتہ سال ترسیلات زر ساڑھے3 کروڑ ڈالرز کی تھیں، ہمیں امید ہے اس سال ترسیلات زر مزید بڑھیں گی جب کہ نجکاری کے عمل کو حکومتی سطح پر بہتر بنایا جا رہا ہے تاکہ سرمایہ کاری کے مثبت نتائج مرتب ہوں۔