لودھراں ریلوے اسٹیشن کے قریب عوامی ایکسپریس کی 4 بوگیاں پٹڑی سے اترگئیں. حادثے میں ایک مسافر جاں بحق اور 33 زخمی ہوگئے، وزیر ریلوے نےحادثےکی انکوائری کا حکم دیتے ہوئے سات روز میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔پشاور سے کراچی جانے والی عوامی ایکسپریس کی 4 بوگیاں رات گئے لودھراں ریلوے اسٹیشن کے قریب پٹڑی سےاتریں.

حادثے میں ایک مسافر جاں بحق اور خواتین سمیت 33 زخمی ہوگئے تھے۔ریسکیو ٹیموں نے بوگیوں میں پھنسے مسافروں کو زخمی حالت میں نکال کر قریبی ہسپتال منتقل کیا۔ریلوے حکام کے مطابق حادثہ مسافر ٹرین کے بریک فیل ہونے کی وجہ سے پیش آیا تھا.متاثرہ بوگیوں کو ٹریک سے ہٹاکر ٹرینوں کی آمدورفت بحال کردی گئی ہے. ٹرین کے ڈھائی سو مسافروں کو لاہور سے کراچی جانے والی رحمان بابا ٹرین میں روانہ کردیاگیا۔ریلوے حکام کے مطابق اپ ٹریک کی مرمت کے بعد ٹرینوں کی آمدورفت بحال کردی گئی ہے جبکہ ڈاؤن ٹریک کی بحالی کا کام جلد مکمل کرلیا جائے۔

دریں اثنا، حادثے کے بعد وزیر ریلوے کراچی کا دورہ منسوخ کرکے لاہور روانہ ہوگئے اور ہنگامی اجلاس طلب کرلیا، وزیر ریلوے کل لودھراں میں جائے حادثہ کا دورہ بھی کریں گے۔وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ کسی طور پر بھی کسی کو انسانی جانوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دے سکتے.حادثہ کے ذمہ داران کے خلاف سخت ترین ایکشن لیں گے. ریلوے میں اصلاحات شروع کر دی ہیں.ثمرات جلد عوام تک پہنچیں گے۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: وزیر ریلوے

پڑھیں:

لاہور سے کراچی جانے والی عوام ایکسپریس ٹرین حادثے کا شکار

ویب ڈیسک: لاہور سے کراچی جانے والی عوام ایکسپریس کو لودھراں ریلوے اسٹیشن کے قریب حادثہ پیش آیا, ریلوے کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق یہ حادثہ ٹرین ڈرائیور کی غفلت کی وجہ سے پیش آیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ٹرین اپنی حد سے زیادہ آگے نکل گئی (اوورشوٹ ہوئی) اور سینڈ ہیمپ سے ٹکرا گئی۔ اس ٹکر کے نتیجے میں  دو کوچز پٹڑی سے اتر گئیں, لگیج وین سمیت تین کوچز الٹ گئیں اور ڈرائیور بروقت ٹرین کو روکنے میں ناکام رہا۔
حادثے میں 1 مسافر جاں بحق ، 21 مسافر زخمی ہوئےہیں جبکہ 2 شدید زخمیوں کو بہاولپور ہسپتال منتقل کیا گیا۔ باقی زخمیوں کو لودھراں کے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔
حادثے کے بعد ٹریک عارضی طور پر بند ہو گیا تھا لیکن ریلوے انتظامیہ نے متبادل راستے سے ٹرین سروس بحال کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔ریلوے حکام نے واقعے کی مکمل انکوائری کا حکم دیا ہے اور ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

جعلی ادویات کا خاتمہ، 2D بارکوڈ نظام پر عمل درآمد کیلئے اہم اجلاس طلب

متعلقہ مضامین

  • لودھراں،عوام ایکسپریس کی 4بوگیاں پٹڑی سے اترگئیں، ایک مسافر جاں بحق، 33زخمی
  • لودھراں میں عوامی ایکسپریس کی 4 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، 1 جاں بحق، 33 زخمی
  • لاہور سے کراچی جانے والی عوام ایکسپریس ٹرین حادثے کا شکار
  • عوام ایکسپریس چند روز میں دوسری بار حادثے کا شکار، ایک مسافر جاں بحق 19 زخمی
  • عوام ایکسپریس لودھراں میں حادثے کا شکار، ایک جاں بحق 19 زخمی
  • لودھراں میں عوام ایکسپریس کو حادثہ، ایک مسافر جاں بحق، متعدد زخمی
  • عوام ایکسپریس کی 6 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، 1 مسافر جاں بحق، 20 سے زائد زخمی
  • لودھراں:عوام ایکسپریس کو حادثہ،6 بوگیاں پٹڑی سے اترگئیں،2مسافر جاں بحق،20زخمی
  • لودھراں، عوام ایکسپریس کی 4 بوگیاں ٹریک سے اترگئیں، 7 مسافر زخمی