پاک فوج کی گلگت بلتستان میں امدادی کارروائیاں جاری، باغیچہ روڈ 18 گھنٹوں میں بحال
اشاعت کی تاریخ: 17th, August 2025 GMT
پاک فوج کی امدادی کارروائیاں گلگت بلتستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں تیزی سے جاری ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اسکردو میں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے جگلوٹ روڈ باغیچہ کے مقام پر پل بہہ جانے سے روڈ بند ہو گیا تھا، جس کے باعث سکردو کا دیگر علاقوں سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔
پاک فوج، ایف ڈبلیو او اور این ایچ اے کی مشترکہ کوششوں سے اس روڈ کی مرمت کا عمل 18 گھنٹوں میں مکمل کیا گیا۔ روڈ بحال ہونے کے بعد مسافر اور مال بردار گاڑیاں اپنی منزل کی جانب گامزن ہو چکی ہیں۔
اسکردو میں قدرتی آفات کے بعد فوری بحالی ایک بڑا چیلنج ہے، پاک فوج اور سول انتظامیہ کی مشترکہ کاوشیں ناممکن کو ممکن بنا رہی ہیں۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پاک فوج
پڑھیں:
وفاقی کی جانب سے ٹیکس چھوٹ کا فائدہ تمام اضلاع کو ملنا چاہیے، گلبر خان
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے صوبائی سیکریٹری صنعت و تجارت کو ہدایت کی کہ ممبر گلگت بلتستان اسمبلی امجد حسین ایڈووکیٹ کی موجودگی میں چیمبر آف کامرس کے عہدیداروں کی جانب سے دی جانے والی بریفنگ اور محکمہ صنعت و تجارت کی جانب سے تیار کی جانے والی تجاویز کو یکجا کر کے برآمدات کیلئے قابل عمل تجاویز کو آئندہ دو دنوں میں حتمی شکل دیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے وفاقی حکومت کی جانب سے گلگت بلتستان کے تاجروں کو کسٹم میں ملنے والی خصوصی رعایت کے تحت برآمدات کے طریقہ کار کو وضع کرنے کے حوالے سے بنائی جانے والی خصوصی کمیٹی کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ترجیح اور کوشش ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے ٹیکس میں ملنے والی چھوٹ کا فائدہ گلگت بلتستان کے عوام کو پہنچے اور اس خصوصی رعایت سے عام عوام مستفید ہوں۔ گلگت بلتستان کو ملنے والے ٹیکس کی چھوٹ میں تمام اضلاع کو کوٹہ ملنا چاہئے تاکہ پسماندہ اور دور دراز علاقوں میں بھی اس سہولت کے فوائد پہنچائے جاسکے۔ اجلاس میں صوبائی سیکریٹری صنعت و تجارت کی جانب سے اشیاء کی برآمدگی کے حوالے سے طریقہ کار وضع کرنے پر بریفنگ دی گئی اور تاجروں کی جانب سے چیمبر آف کامرس نے بھی اپنے تجاویز پر مشتمل بریفنگ دی گئی جس پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے صوبائی سیکریٹری صنعت و تجارت کو ہدایت کی کہ ممبر گلگت بلتستان اسمبلی امجد حسین ایڈووکیٹ کی موجودگی میں چیمبر آف کامرس کے عہدیداروں کی جانب سے دی جانے والی بریفنگ اور محکمہ صنعت و تجارت کی جانب سے تیار کی جانے والی تجاویز کو یکجا کر کے برآمدات کیلئے قابل عمل تجاویز کو آئندہ دو دنوں میں حتمی شکل دیں تاکہ آئندہ کابینہ اجلاس میں صوبے کو ملنے والی ٹیکس چھوٹ کے تحت برآمدات کے طریقہ کار کی باقاعدہ منظوری دی جا سکے۔