پاکستانی طلبہ کے لیے بڑی خوشخبری: عمان کی حکومت نے مکمل فنڈڈ اسکالرشپ کا اعلان کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 17th, August 2025 GMT
اگر آپ 23 سال یا اس سے کم عمر پاکستانی طالب علم ہیں اور اعلیٰ تعلیم کے خواب دیکھ رہے ہیں تو یہ موقع آپ کے لیے ہے! عمان کی حکومت نے کلچر اینڈ سائنٹیفک کوآپریشن پروگرام کے تحت پاکستانی نوجوانوں کے لیے مکمل فنڈڈ اسکالرشپ کا اعلان کیا ہے۔
یہ اسکالرشپ نہ صرف تعلیمی اخراجات کو مکمل طور پر کور کرے گی، بلکہ بین الاقوامی سطح پر تعلیمی معیار کے مطابق آپ کو عمان کی بہترین جامعات میں تعلیم حاصل کرنے کا موقع بھی فراہم کرے گی۔
کن مضامین میں تعلیم حاصل کی جا سکتی ہے؟
اس اسکالرشپ کے ذریعے منتخب امیدوار عمان کی سرفہرست یونیورسٹیوں میں جن شعبہ جات میں بیچلر کی سطح پر تعلیم حاصل کر سکیں گے،ان میںانجینئرنگ ، ہیومینٹیز،آئی ٹی ،سائنس اورمیڈیسن شامل ہیں
کون درخواست دے سکتا ہے؟
درخواست دہندگان کے لیے درج ذیل اہلیت کا معیار طے کیا گیا ہے
پاکستانی شہریت ہونی چاہیے
عمر 23 سال یا اس سے کم ہونی چاہیے
انٹرمیڈیٹ یا مساوی تعلیم (گریڈ 12) گزشتہ تین سال میں مکمل کی گئی ہو
طبی لحاظ سے فٹ ہوں
عمان کی وزارت تعلیم سے مساوات کا سرٹیفکیٹ حاصل کیا گیا ہو
درخواست کے لیے درکار دستاویزات
قابلِ قبول پاسپورٹ
تعلیمی اسناد (میٹرک و انٹر)
عمانی مساوات کا سرٹیفکیٹ
انگریزی زبان کی مہارت کا ثبوت (اگر دستیاب ہو)
درخواست دینے کا طریقہ اور احتیاطی تدابیر
تمام درخواستیں انگریزی زبان میں جمع کرانی ہوں گی
فائل اپ لوڈ کرتے وقت یہ بات ذہن میں رکھیں
PDF فائل کا سائز 2MB سے زیادہ نہ ہو
تصاویر کی فائل 1MB تک محدود ہو
فائل ناموں میں اسپیشل کیریکٹرز (جیسے % # وغیرہ) استعمال نہ کریں
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پاکستانی گھڑ سوار نے ایشین گیمز کیلیے کوالیفائی کرلیا
پاکستان کے ٹاپ گھڑ سوار عثمان خان نے فرانس میں منعقد ہونے والے انٹرنیشنل تھری اسٹار ایونٹنگ مقابلے میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے ایشین گیمز 2026 کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق عثمان خان نے اپنے گھوڑے ایڈن آف دی ورٹ کے ساتھ سی سی آئی تھری اسٹار لانگ فارمیٹ میں 59 رائیڈرز میں مجموعی طور پر چھٹی پوزیشن حاصل کی۔
عثمان خان ایونٹ میں سب سے نمایاں ایشیائی رائیڈر بھی ثابت ہوئے۔
اس شاندار کارکردگی کے ساتھ انہوں نے انٹرنیشنل ایکویسٹرین فیڈریشن کے قواعد کے مطابق ایشین گیمز کے لیے درکار کم از کم اہلیت کا معیار حاصل کرلیا۔
تین روزہ ایونٹ میں نیشنل پوزیشن کے مقابلے میں پاکستان نے مجموعی طور پر دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ میزبان فرانس پہلے نمبر پر رہا، بھارت کے رائیڈر آشیش لمائے نویں نمبر پر رہے۔
عثمان خان نے کہا کہ ایشین گیمز کے لیے کوالیفائی کرنا میرے لیے فخر کی بات ہے۔