سینیٹ سے انسداد دہشتگردی ترمیمی بل 2025 کثرتِ رائے سے منظور، اپوزیشن کا احتجاج اور واک آؤٹ
اشاعت کی تاریخ: 19th, August 2025 GMT
سینیٹ نے انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997 میں ترمیم کے بل کو کثرتِ رائے سے منظور کر لیا۔ اپوزیشن نے بل کی بھرپور مخالفت کرتے ہوئے شدید احتجاج کیا اور ترامیم مسترد ہونے کے بعد ایوان سے واک آؤٹ کر دیا۔
سینیٹ کا اجلاس ڈپٹی چیئرمین سیدال ناصر کی زیرِ صدارت ہوا، جس میں وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے انسداد دہشتگردی ترمیمی بل 2025 پیش کیا۔ اپوزیشن ارکان نے بل کو آئین اور بنیادی حقوق کے منافی قرار دیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
پڑھیں:
عرفان صدیقی کی سینیٹ کی نشست پر الیکشن 9 دسمبر کو ہوگا
فائل فوٹوحکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر اور معروف کالم نگار عرفان صدیقی مرحوم کی سینیٹ کی جنرل نشست پر الیکشن 9 دسمبر کو ہوگا۔
الیکشن کمشن کے مطابق عرفان صدیقی مرحوم کی سینیٹ سیٹ پر الیکشن پنجاب اسمبلی میں ہوگا۔ کاغذات نامزدگی 20 اور 21 دسمبر کو جمع کرائے جاسکیں گے۔
ای سی پی کا کہنا ہے کہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 25 نومبر تک ہوگی، اپیلوں پر فیصلہ 29 نومبر تک نمٹایا جائے گا جبکہ کاغذات نامزدگی واپس لینے کی تاریخ یکم دسمبر ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ 9 دسمبر کو صبح 9 بجے سے شام 7 بجے تک پنجاب اسمبلی میں ہوگی۔
واضح رہے کہ سینیٹ کے رکن اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما عرفان صدیقی کا گزشتہ دنوں علالت کے باعث انتقال ہوگیا تھا۔