چینی وزیر خارجہ وانگ ژی 21 اگست کو پاکستان کا دورہ کریں گے
اشاعت کی تاریخ: 19th, August 2025 GMT
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19 اگست ۔2025 )چینی وزیر خارجہ وانگ ژی 21 اگست کو پاکستان کا دورہ کریں گے، ان کے دورے کے دوران چھٹا پاک چین وزرائے خارجہ اسٹریٹجک ڈائیلاگ اسلام آباد میں ہوگا نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی دعوت پر وانگ ژی دورہ پاکستان پر آئیں گے، پاک چین اسٹریٹجک ڈائیلاگ کی مشترکہ صدارت وانگ ژی اور اسحاق ڈار کریں گے.
(جاری ہے)
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ چینی وزیر خارجہ کا یہ دورہ اعلیٰ سطح کے روابط اور تعلقات کو مزید گہرا کرنے کا ذریعہ ہے چینی وزیر خارجہ کے دورے کے دوران پاک چین تجارتی و معاشی تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا جائے گا ترجمان کے مطابق وزیرخارجہ نے چینی ہم منصب وانگ ژی سے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ اجلاس کے موقع پر ملاقات کی تھی اور اس موقع پر چین کی قیادت کی جانب سے دی گئی پرخلوص مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا تھا. دونوں رہنماو¿ں کے درمیان باہمی دلچسپی کے اہم امور پر جامع تبادلہ خیال کیا گیا تھا جن میں چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) اور کثیرالجہتی تعاون شامل تھے انہوں نے پاکستان اور چین کی ہر موسم کی تذویراتی شراکت داری کی مضبوطی پر زور دیا اور مختلف شعبوں میں جاری قریبی تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا تھا. واضح رہے کہ گزشتہ روزچینی وزیرخارجہ نے نئی دہلی میں بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر سے ملاقات کی ‘چینی وزیر خارجہ پیر کے روز دوروزہ دورے پر بھارتی دارالحکومت پہنچے وہ انڈیا کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول کے ساتھ سرحدی مذاکرات کے 24ویں دور میں شریک ہوں گے اور وزیر اعظم نریندر مودی سے بھی ملاقات کریں گے. بھارتی وزیرخارجہ نے چینی ہم منصب سے ملاقات کے موقع پر کہا کہ پڑوسیوں کے درمیان تعلقات میں گرمجوشی صرف اسی صورت میں پیدا سکتی ہے جب ان کی سرحد پر امن ہو جے شنکر نے کہا کہ سرحدی مسائل پر بات چیت بہت اہم ہے کیونکہ ہمارے تعلقات میں کسی بھی مثبت رفتار کی بنیاد سرحدی علاقوں میں مشترکہ طور پر امن و سکون کو برقرار رکھنے کی صلاحیت ہے. انڈین وزیر خارجہ جے شنکر نے کہا کہ دونوں ممالک کے لیے یہ بھی اہم ہے کہ وہ 2020 میں ایک خونی سرحدی جھڑپ کے بعد سے مغربی ہمالیہ میں اپنی متنازع سرحد پر جمع اپنی فوجوں کو واپس بلا لیں خیال رہے کہ وانگ ژی کا یہ دورہ مودی کے چین کے سفر سے چند دن پہلے ہوا ہے یہ ان کا سات برس میں پہلا دورہ ہے جس کا مقصد شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کرنا ہے واضح رہے کہ یہ ایک علاقائی سیاسی اور سکیورٹی گروپ جس کا روس بھی حصہ ہے دونوں بڑے ممالک میں تعلقات میں برف اس وقت پگھلنے لگی جب اکتوبر میں نئی دہلی اور بیجنگ کے سربراہان نے روس میں بات چیت کے بعد اپنی ہمالیائی سرحد پر فوجی کشیدگی کو کم کرنے کے لیے ایک اہم معاہدہ کیا.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے چینی وزیر خارجہ وانگ ژی کریں گے
پڑھیں:
سیلاب: پاکستان کیساتھ ہیں، تعاون کرینگے، سعودی عرب، ایران، روس، ترکیہ، کویت، مصر
اسلام آباد ، ریاض؍ استنبول؍ ماسکو (نوائے وقت رپورٹ+ اپنے سٹاف رپورٹر سے+ نمائندہ خصوصی) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو کویتی وزیر خارجہ عبداللہ ایحییٰ نے ٹیلی فون کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق کویتی وزیر خارجہ نے پاکستان میں سیلاب سے جانی نقصان پر تعزیت کا اظہار کیا اور کویت کی جانب سے پاکستان کو ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ اسحاق ڈار نے کویت کی یکجہتی پر اظہار تشکر کیا۔ دونوں رہنماؤں نے او آئی سی وزراء خارجہ اجلاس جدہ میں ملاقات کی۔ امید ظاہر کی ادھر ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے بھی ایکس پر بیان میں پاکستان میں سیلاب سے تباہی پر افسوس ظاہر کرتے کہا اس مشکل گھڑی میں ہر طرح کے تعاون، امداد اور ریلیف فراہمی کیلئے تیار ہیں۔ انہوں نے جاں بحق ہونیوالوں کے لواحقین اور پاکستانی عوام سے تعزیت کی۔ زخمیوں کی جلد صحتیابی کی بھی دعا کی۔ ترجمان سعودی وزارت خارجہ نے بھی حکومت اور پاکستانی عوام سے اظہار افسوس کرتے کہا مشکل گھڑی میں پاکستان کیساتھ کھڑے ہیں۔ ترکیہ اور مصر نے پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ سیلاب سے انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور رنج میں ہیں۔ جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتے ہیں۔ مصری وزارت خارجہ نے بھی مشکل گھڑی میں اظہار یکجہتی کرتے کہا کہ جانی و مالی نقصان پر افسوس ہے۔ روس نے خیبر پی کے میں سیلاب سے جانی و مالی نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ روس کے صدر پیوٹن نے صدر آصف علی زرداری کے نام تعزیتی خط میں جاں بحق افراد کے لواحقین، حکومت اور عوام سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی اور متاثرہ خاندانوں کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ نائب وزیراعظم ووزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار آج سے برطانیہ کا تین روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اپنے دورہ کے دوران نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار پارلیمانی انڈر سیکرٹری برائے پاکستان انجیلا رینر، ہمیش فالکنر، لارڈ واجد خان اور دولت مشترکہ کی سیکرٹری جنرل شرلی آیورکر بوچوے سے بھی ملاقات کریں گے۔اس دورے کا فوکس پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات کا استحکام، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی میں تعاون کا فروغ ، مصنوعی ذہانت اور انٹرپرینیورشپ اور دولت مشترکہ کے ساتھ تعاون کو بڑھانا ہے۔نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سے برطانوی ارکان پارلیمنٹ، کشمیری رہنما اور پاکستانی تارکین وطن کے نمائندے بھی ملاقات کریں گے۔نائب وزیراعظم ووزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن میں پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے پائلٹ پروجیکٹ اور IMPASS کی طرف سے ون ونڈو آپریشن کا افتتاح بھی کریں گے۔