ایشیاکپ 2025 کیلئے بھارتی اسکواڈ کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 19th, August 2025 GMT
ایشیا کپ 2025 کے لیے بھارت کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق شبمان گل کی ٹی ٹوئںٹی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ انہیں اکشر پٹیل کی جگہ ٹیم کا نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
یشسوی جیسوال اور شریاس ایئر اسکواڈ میں جگہ بنانے میں ناکام رہے۔
بھارتی اسکواڈ:
سوریا کمار یادیو (کپتان)، شبمان گل (نائب کپتان)، ابھیشیک شرما، تلک ورما، ہاردک پانڈیا، شیوم دوبے، اکشر پٹیل، جیتیش شرما، جسپریت بمراہ، ارشدیپ سنگھ، ورون چکرورتی، کلدیپ یادیو، سنجوسامسن، ہرشیت رانا، رنکو سنگھ
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
100 فیصد سپیشل الاؤنس !ملازمین کیلئے بڑا اعلان
ویب ڈیسک: صوبائی وزیر صنعت نے ملازمین کو خوشخبری سنا دی،ملازمین کو 100 فیصد سپیشل الاؤنس دینے کا فیصلہ کرلیا گیا ، جس کے بعد پرانے ڈسپیریٹی، مہنگائی اور دیگر الاؤنسز بند ہو جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر صنعت چوہدری شافع کی زیر صدارت پیسک بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ایم ڈی پیسک سائرہ عمر نے آٹھ نکاتی ایجنڈے پر تفصیلی بریفنگ دی،اجلاس میں کینسل پلاٹس سے متعلق ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دی گئی، جو دو ہفتوں میں اپنی سفارشات پیش کرے گی۔
پنجاب پولیس کے دو افسروں کے تبادلے
اجلاس میں پیسک اسٹیٹ ڈیولپمنٹ اینڈ مینجمنٹ رولز 2025 کی منظوری دی گئی، جبکہ سمال انڈسٹریل اسٹیٹ 4 گوجرانوالہ میں بجلی فراہمی کے منصوبے کی بھی منظوری دے دی گئی۔
اسی طرح اسٹیٹس 2 اور 3 سمڑیال میں منسوخ کیے گئے پلاٹوں کے لیٹرز واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا۔
مزید برآں اجلاس میں پیسک میڈیکل پالیسی 2023 اور انٹرن شپ پروگرام کی منظوری دی گئی، جبکہ فنانشل پاورز کے نظریاتی شیڈول میں ترامیم بھی منظور کر لی گئیں۔
ویمن گرین شرٹس آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ ٹرافی گھر لانے کیلئے پہلا قدم کل بڑھائیں گی
پیسک ملازمین کے لیے بنیادی تنخواہ میں 100 فیصد اسپیشل الاؤنس دینے کا فیصلہ کیا گیا، جس کے بعد پرانے ڈسپیریٹی، مہنگائی اور دیگر الاؤنسز بند ہو جائیں گے۔
پیسک اور اخوت کے درمیان خود روزگار اسکیم کی حکمت عملی بھی منظور کی گئی، جب کہ اسمال انڈسٹریل اسٹیٹس میں انفرااسٹرکچر کی بہتری کے پروگرام کا آغاز کیا جائے گا، جس کے تحت صفائی، سیکیورٹی اور سڑکوں کی حالت کو بہتر بنایا جائے گا۔
سپریم کورٹ میں ای آفس سسٹم کا آغاز