ویرات کوہلی کی جانب سے انسٹاگرام پر بھارت کی ابھرتی ہوئی خوبرو اداکارہ اونیت کور کی تصویر لائیک کی گئی تھی جس پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ کھڑا ہوگیا تھا۔

بھارتی کرکٹر اور سابق کپتان ویرات کوہلی نے اداکارہ کی تصویر کو لائیک کرنے کو ایک تکنیکی غلطی قرار دیتے ہوئے تمام تر افواہوں کو مسترد کردیا تھا۔

حیران کن طور اداکارہ اونیت کور کی جانب سے اس پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا تھا جس سے سوشل میڈیا پر میمز بننے اور قیاس آرائیوں کے نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہوگیا تھا۔ 

تاہم اب جب کہ اونیت کور ان دنوں اپنی فلم "لو اِن ویتنام" کی تشہیر میں مصروف ہیں۔ ان سے ویرات کوہلی کے تصویر لائیک کرنے کے بارے میں پوچھا گیا۔

جس پر اداکارہ نے مسکراتے ہوئے اپنے مداحوں کو جواب دیا کہ "ملتا رہے پیار اور کیا کہہ سکتی ہوں۔"

یاد رہے کہ ویرات کوہلی کے آفیشل انسٹاگرام سے تصویر لائیک ہونا اونیت کور کے لیے نیک شگون ثابت ہوا تھا۔

 صرف چند دنوں میں اداکارہ کے فالوورز کی تعداد میں ایک ملین سے زائد کا اضافہ ہوا، ساتھ ہی انہوں نے 12 نئی برانڈ ڈیلز بھی حاصل کرلیں۔

ذرائع کے مطابق اس ایک واقعے کے بعد اداکارہ کی برانڈ ویلیو میں 30 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ویرات کوہلی تصویر لائیک اونیت کور

پڑھیں:

اداکارہ سارہ عمیر کی ڈائریکٹر محسن طلعت سے طلاق کی تصدیق

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ سارہ عمیر نے ڈائریکٹر محسن طلعت سے اپنی طلاق کی تصدیق کر دی ہے۔ شادی کے 9 سال بعد ڈائریکٹر محسن طلعت اور سارہ عمیر کے درمیان طلاق ہوگئی ہے، اداکارہ نے شوبز کا آغاز 2008 میں کیا تھا، اور 2014 تک کئی مشہور ڈراموں میں اداکاری کی، لیکن شادی کے بعد انہوں نے میڈیا انڈسٹری کو چھوڑ دیا۔ حال ہی میں پاکستان کے ریئلٹی شو تماشہ سیزن 4 سے ایلیمینیشن کے بعد سارہ عمیر نے انٹرویو میں کہا کہ میں نے تماشا میں اس لیے حصہ لیا کہ مجھے ایک بریک چاہیے تھا، میرا اور محسن طلعت کا تعلق ایک ہی فیلڈ سے ہے، اس لیے بار بار سامنا ہو جاتا ہے۔سارہ نے کہا کہ تماشا میں آنے سے چند ماہ قبل میرا طلاق ہوئی تھی، اور یہ بہت سے لوگوں کو پہلے ہی معلوم تھا، اس وقت میں ذہنی طور پر مشکل حالات سے گزر رہی تھی۔انہوں نے کہا کہ میں ایک سنگل پیرنٹ ہوں اور کئی رکاوٹوں کا سامنا کیا، اللہ نے مجھے سکون کی جگہ عطا کی، جہاں فون، ملاقاتیں اور تعلقات کچھ نہیں تھے، جب میں نے شو کا پرومو ریکارڈ کیا تو یہی کہا تھا کہ میں زندگی میں بہت کچھ جھیل چکی ہوں، اس لیے تماشا میرے لیے کوئی مشکل چیز نہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کانگریس اور مسلم لیگ کو ایک جیسا مان کر کمیونسٹوں نے غلطی کی تھی، پروفیسر عرفان حبیب
  • ایرانی انفلوئنسر میک اپ کی مدد سے اداکارہ کاجول بن گئی، ویڈیو وائرل
  • صبا قمر کی شادی ہونے والی ہے؟
  • قائداعظم یونیورسٹی کی ملکیتی زمین کتنی، سی ڈی اے نے بالآخر تصدیق کردی
  • سامعہ حجاب نے ملزم زاہد کو معاف کرنے کیلئے کی جانے والی ڈیل پر خاموشی توڑ دی
  • اداکارہ کا طلاق کے بعد فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل
  • اداکارہ سارہ عمیر کی ڈائریکٹر محسن طلعت سے طلاق کی تصدیق
  • اداکارہ ہما قریشی نے منگنی کرلی؟
  •  اداکارہ ہما قریشی نے منگنی کرلی؟ 
  • خاموشی ‘نہیں اتحاد کٹہرے میں لانا ہوگا : اسرائیل  کیخلاف اقدامات ورنہ تاریخ معاف نہیں کریگی : وزیراعظم