کوئٹہ:

ڈیگاری میں واقع کوئلے کی کان میں حادثے کے سبب تین کانکن جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کان میں حادثہ صبح ساڑھے 8 بجے کے قریب پیش آیا۔ چیف انسپیکٹر مائنز غنی بلوچ کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں سامنے آیا ہے کہ کان میں گیس کی وجہ سے تینوں کانکن جاں بحق ہوئے تاہم واقعے کے بارے میں تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔

جاں بحق کانکنوں کا تعلق کوئٹہ کے علاقے ہزارہ ٹاؤن اور علم دار روڈ سے ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کان میں

پڑھیں:

چین میں حلال گوشت کی طلب، نیا آرڈر مل گیا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

250918-08-13
کراچی (آن لائن) چین میں حلال گوشت کی بڑھتی طلب کے باعث پاکستان کو بیف ایکسپورٹ کا نیا آرڈر حاصل ہوگیا ہے۔ اس نئے برآمدی آرڈر موصول ہونے سے متعلق تفصیلات ایک لسٹڈ کمپنی آرگینک میٹ کمپنی نے پاکستان اسٹاک ایکس چینج کی انتظامیہ کو بذریعہ خط آگاہ کیا ہے۔خط کے مطابق پاکستان سے بیف ایکسپورٹ کرنے والی آرگینک میٹ کمپنی کو چین سے 75لاکھ ڈالر مالیت کا برآمدی آرڈر حاصل ہوا ہے۔ کمپنی پکا ہوا فروزن بون لیس بیف برآمد کرے گی۔ خط کے مطابق پاکستان سے چین بیف ایکسپورٹ کا معاہدہ سی پیک فریم ورک کے تحت ہوا ہے، خط میں بتایا گیا ہے کہ چین میں حلال پروٹین مصنوعات کی طلب میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔مذکورہ پاکستانی کمپنی عالمی معیارات کے مطابق پکا ہوا فروزن بون لیس بیف برآمد کرے گی۔

متعلقہ مضامین

  • مغوی اسسٹنٹ کمشنر حنیف نورزئی بازیاب، خصوصی طیارے کے ذریعے کوئٹہ منتقل
  • 9 سالہ بچی آسیہ کے قتل کا انکشاف مقدمہ درج، پولیس تحقیقات جاری
  • چین میں حلال گوشت کی طلب، نیا آرڈر مل گیا
  • کراچی، مختلف علاقے کے گھروں سے 2 افراد کی گلے میں پھندا لگی لاشیں برآمد
  • کراچی، 11 سالہ بچی کے قتل کیس میں پیشرفت، تحقیقات میں اہم انکشافات
  • کراچی، وفاقی اردو یونیورسٹی کی سینیٹ کا اجلاس انعقاد سے پہلے ہی متنازعہ ہوگیا
  • کراچی: مختلف مقامات سے نوعمر لڑکی سمیت دو افراد کی لاشیں برآمد
  • کراچی: مکان کی چھت سے 11 سالہ بچی کی لاش برآمد
  • رہنماء کی گرفتاری قابل مذمت، کسی دباؤ میں نہیں آئینگے، جے یو آئی کوئٹہ
  • وزیراعظم نے اسلام آباد میں زمینوں پر قبضے اور جعلسازی کی تحقیقات کیلیے جے آئی ٹی تشکیل دے دی