ڈالر خریداری ، سٹیٹ بینک کا روپے کی قدر کمزور ہو نیکا اعتراف
اشاعت کی تاریخ: 27th, August 2025 GMT
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے تسلیم کیا ہے کہ اس کی جانب سے امریکی ڈالر کی خریداری ، جواب تک 7.8 ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہے ، روپے کو کمزور رکھنے کا باعث بن رہی ہے ، تاہم بینک نے موقف اختیار کیا ہے کہ اگر روپیہ مضبوط ہو جائے تو درآمدات میں اضافہ ہو سکتا ہے جس سے بیرونی شعبہ دباؤ میں آسکتا ہے۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں سٹیٹ بینک کے قائم مقام ڈ پٹی گورنر ڈاکٹر عنایت حسین نے کہا کہ موجودہ ڈالر ، روپیہ شرح مبادلہ (تقریباً 282 روپے فی ڈالر ) ” منصفانہ ” ہے۔ انھوں نے تسلیم کیا کہ اگر سٹیٹ بینک ڈالر خرید نا بند کر دے تو روپیہ مضبوط ہو جائے گا، لیکن اس سے در آمدات بھی بڑھ جائیں گی، جو ملکی معیشت کیلیے چیلنج ہو سکتی ہیں۔ اجلاس کی صدارت پیپلز پارٹی کے سید نوید قمر نے کی۔ سٹیٹ بینک نے بریفنگ میں مہنگائی ، معاشی ترقی ، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ اور شرح مبادلہ کے بارے میں کمیٹی کو بریفنگ دی۔ ڈاکٹر عنایت حسین نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کا بنیادی ہدف زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہے، بینک صرف اسی وقت ڈالر خریدتا ہے جب مارکیٹ میں زائد ڈالر موجود ہوں ، ماضی میں ذخائر غیر ملکی قرضوں سے بنائے گئے تھے ، مگر اب زیادہ تر ذخائر مقامی مارکیٹ سے خریداری کے ذریعے بنائے جارہے ہیں۔ رکن قومی اسمبلی جاوید حنیف نے کہا کہ مارکیٹ میں بات ہو رہی ہے کہ روپے کی اصل قدر 250 سے 260 روپے فی ڈالر کے درمیان ہے، جبکہ اسٹیٹ بینک کے اقدامات سے روپے کی قدر مصنوعی طور پر کم رکھی گئی ہے جس سے مہنگائی میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ڈاکٹر عنایت نے جواب دیا کہ فی الوقت روپیہ نہ زیادہ قیمت کا حامل ہے نہ کم، یعنی اسے ” منصفانہ ” قیمت پر تصور کیا جا سکتا ہے۔ تاہم مستقبل میں شرح مبادلہ کا دارومدار زر مبادلہ کی دستیابی اور در آمدی حجم پر ہو گا۔ سٹیٹ بینک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر امین لودھی نے کہا کہ دسمبر تک زر مبادلہ ذخائر کا ہدف 15.
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سٹیٹ بینک نے کہا کہ ارب ڈالر
پڑھیں:
کراچی میں حوالہ ہنڈی کیخلاف کارروائی، ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد مالیت کے ڈالر برآمد
گرفتار ملزم سے موبائل فونز، حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی ایکسچینج سے متعلق شواہد برآمد کر لیے گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں حوالہ ہنڈی کے خلاف کارروائی میں ڈیڑھ کرور روپے سے زائد مالیت کے امریکی ڈالرز برآمد کرلیے گئے۔ ڈی جی ایف آئی اے کی ہدایت پر حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزمان کے خلاف ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل کراچی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم کو گرفتار گرفتار کرلیا۔ ترجمان کے مطابق ملزم بلال سلیم کو کلفٹن (کراچی) سے گرفتار کیا گیا، جو حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ہے۔ ملزم کے قبضے سے 55000 امریکی ڈالر برآمد ہوئے ہیں۔ ملزم بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج کا کاروبار کر رہا تھا۔
گرفتار ملزم سے موبائل فونز، حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی ایکسچینج سے متعلق شواہد برآمد کر لیے گئے ہیں۔ ملزم برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن بھی نہیں کر سکا، جسے باضابطہ گرفتار کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے اور ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔