ترکی کے وزیر ٹرانسپورٹ کو تیز رفتاری پر جرمانہ، قوم سے معافی مانگنی پڑ گئی
اشاعت کی تاریخ: 27th, August 2025 GMT
انقرہ(ویب ڈیسک)ترک وزیر ٹرانسپورٹ عبدالقادر یورالوغلو نے اپنی تیز رفتار ڈرائیونگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی، جو دیکھی جانے کے بعد انہیں جرمانہ کردیا گیا، ویڈیو میں وہ 225 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گاڑی چلا رہے تھے، جو قانونی حد سے تقریباً دوگنا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا گیا کہ وزیرعبدالقادر کی گاڑی اناطولیہ کی مشہور انقرہ موٹروے پر دیگر گاڑیوں کو تیزی سے پیچھے چھوڑتی ہوئی اسپیڈ میں آگے بڑھ رہی تھی، جب کہ پس منظر میں ترک لوک موسیقی اور صدر رجب طیب اردگان کی تقریر کے کچھ حصے چل رہے تھے، جن میں حکومت کے انفراسٹرکچر منصوبوں کی تعریف کی گئی تھی۔
ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ٹریفک پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے وزیر برائے ٹرانسپورٹ و انفرا اسٹرکچر عبدالقادر پر 9,267 ترک لیرا یعنی تقریباً 280 ڈالرز کا جرمانہ عائد کر دیا۔ یہ خلاف ورزی انقرہ کے قریب تقریباً 50 کلومیٹر کے فاصلے پر ریکارڈ ہوئی تھی۔
سوشل میڈیا پر شدید تنقید کے بعد وزیرِ ٹرانسپورٹ نے خود اپنی خلاف ورزی کے چالان کی تصویر پلیٹ فارم X (سابقہ ٹوئٹر) پر شیئر کی اور لکھا، ’اپنی قوم سے معذرت خواہ ہوں۔‘
Sayın bakan Abdulkadir Uraloğlu 223 km hızla giderken görüntü vermiş
1-) Devlet adamı Millete örnek olmalı trafik kurallarınada mutlak uymalıdır
2-) O kadar hız Allah muhafaza çok tehlikelidir
3-) Vatandaş geçim derdindeyken chp’liler gibi milyonluk araçlarla caka satmak olmamış pic.
— Murat Şahin (@muratsahin2023) August 26, 2025
یاد رہے کہ ترکی میں ہائی ویز پر زیادہ سے زیادہ رفتار کی حد 140 کلومیٹر فی گھنٹہ (87 میل فی گھنٹہ) ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق صرف گزشتہ سال کے دوران ملک بھر میں لگ بھگ 15 لاکھ ٹریفک حادثات ہوئے جن میں 6,351 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
ٹرینوں میں بغیر ٹکٹ سفر کرنیوالے مسافروں کو لاکھوں روپے جرمانہ
سٹی42:ریلوے ہیڈکوارٹر نے کارروائی کرتے ہوئے بغیر ٹکٹ سفر کرنے والے 4,931 مسافر پکڑے لیے۔
ریلوے ہیڈکوارٹر کی جانب سے 2ہفتوں کے دوران مختلف ٹرینوں پر چھاپے مار کر بغیر ٹکٹ سفر کرنے والے مسافروں کے خلاف کارروائیاں کی گئیں۔ اس دوران 4,931 بغیر ٹکٹ مسافر پکڑے گئے اور ٹکٹ و جرمانے کی مد میں ایک لاکھ 53 ہزار 120 روپے ریکور کیے گئے۔
لاہور :ڈمپر نے موٹر سائیکل کو کچل دیا، 3 افراد جاں بحق
مزید براں، ٹکٹوں کی مد میں 70 لاکھ 44 ہزار روپے وصول کر کے خزانے میں جمع کروائے گئے جبکہ مسافروں پر 12 لاکھ 9 ہزار 35 روپے کے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔