ایف آئی اے کی بڑی کارروائی، حوالہ ہنڈی نیٹ ورک کے 3 ملزمان گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 27th, August 2025 GMT
فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے) ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کی ہدایت پر تفتان سرکل نے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث نیٹ ورکس کے خلاف بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں محمد نواز، محمد خان اور سید محمد شامل ہیں جنہیں تفتان کے مختلف علاقوں سے حراست میں لیا گیا۔ گرفتار ملزمان کا تعلق چاغی اور نوشکی سے بتایا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: ایف آئی اے کے نام پر جعلی ایف آئی آرز بھیجنے کا انکشاف
ایف آئی اے حکام نے کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے 1350 ملین سے زائد ایرانی ریال، 8 لاکھ روپے سے زائد پاکستانی کرنسی، 180 امریکی ڈالر اور بنگلہ دیشی ٹکہ برآمد کر لیا۔ اس کے علاوہ 3 اے ٹی ایم کارڈز، 5 پاکستانی پاسپورٹس اور 12 رجسٹرز بھی ضبط کر لیے گئے۔
ترجمان کے مطابق ملزمان حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث تھے جبکہ وہ برآمد ہونے والی بھاری رقم کے حوالے سے حکام کو تسلی بخش جواب نہ دے سکے۔ گرفتار ملزمان کے خلاف تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایف آئی اے تفتان سرکل حوالہ ہنڈی نیٹ ورک گرفتاری.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایف ا ئی اے تفتان سرکل حوالہ ہنڈی نیٹ ورک گرفتاری حوالہ ہنڈی ایف آئی اے
پڑھیں:
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا محمد انعام یوسفزئی نے استعفا دے دیا۔ محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ مستعفی ہونے والے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ وزیر قانون اور سیکرٹری قانون کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔