نیٹ فلکس سیریز میں ’سطحی‘ کام کرنے پر میگھن مارکل پر تنقید
اشاعت کی تاریخ: 27th, August 2025 GMT
برطانوی بادشاہ چارلس سوم کی بہو اور شہزادے ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل کی نیٹ فلکس سیریز ’ود لو، میگھن‘ کے دوسرے سیزن پر شدید تنقید کی جا رہی ہے جسے عام لوگوں کی مشکلات سے بے خبر اور ’بے حس‘ قرار دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شاہ چارلس کی بہو میگھن مارکل نے اپنے سرکاری نام کا انکشاف کر دیا
شو بز صحافی سارہ لوئس رابرٹسن نے جی بی نیوز پر اپنی مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’میری سمجھ میں نہیں آتا کہ میں میگھن مارکل کی پیشہ ورانہ مظلومیت کتنی برداشت کر سکتی ہوں کیونکہ یہی وہ چیز ہے کہ وہ مکمل طور پر حقیقت سے بے خبر ہیں اور یہی چیز اس سیریز میں نمایاں ہے’۔
مزید پڑھیے: میگھن مارکل کے انٹرویو کے بعد شاہی خاندان کا جذباتی بیان جاری
سارہ نے سیریز کے ایجنڈے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ عام زندگی سے بہت دور ہے۔
وہ ہر چیز پر پھول نچھاور کرتی دکھائی دیتی ہیں لیکن یہ حقیقت سے بہت دور ہے کیوں کہ عام لوگ سوچ رہے ہوتے ہیں کہ ہم اپنے بچوں کو کیسے کھلائیں گے، رہن کی قسطیں کیسے ادا کریں گے اور بل کیسے بھرے جائیں گے۔
صحافی نے میگھن مارکل پر سطحی اور مادہ پرست (مٹیریئلسٹک) ہونے کا بھی الزام لگایا۔
فلم کے اسکرپٹ کا حوالہ دیتے ہوئے سارہ نے کہا کہ میگھن ایک امیر آدمی سے شادی شدہ و آرام دہ زندگی گزارنا چاہتی تھیں اور خوبصورت گھر میں رہنا چاہتی تھیں لیکن کیا ہمیں اس بات کی پرواہ ہے کہ وہ فرینچ ٹوسٹ پر پھولوں کی پتیاں چھڑک کر کھا رہی ہوں یا جو کچھ بھی بنا رہی ہوں اس پر پھولوں کی پتیاں ڈال رہی ہوں یہ دنیا کے لیے کیا کر رہی ہے، کچھ بھی نہیں۔
مزید پڑھیں: کیا نیٹ فلکس اب بھی بند ہے؟ دنیا بھر سے شکایات کے انبار
صحافی نے کہا کہ جب میگھن سسیکس کی ڈچیس تھیں اور شاہی خاندان میں شامل ہوئیں اس وقت ان کے پاس سب کچھ تھا اور وہ دنیا کی ملکہ بن سکتی تھیں اور کچھ اچھا کر سکتی تھیں لیکن وہ ایسا نہیں چاہتی تھیں۔ سارہ نے مزید کہا کہ وہ صرف سست اور بہت امیر بننا چاہتی تھیں اور یہ دکھانا چاہتی تھیں کہ وہ کتنی دور آ گئی ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
سارہ لوئس میگھن مارکل میگھن مارکل پر تنقید ود لو میگھن.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: سارہ لوئس میگھن مارکل میگھن مارکل پر تنقید چاہتی تھیں تھیں اور کہا کہ
پڑھیں:
موبائل کمپنیوں کو 4 برسوں میں 3 ارب 41 کروڑ جرمانہ، سروس اور کوریج کی بہتری کیلئے مہلت
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے)نے موبائل کمپنیوں کو غیرمعیاری سروس اور کوریج پر خامیاں دور کرنے کے لیے 30دن کی مہلت دے دی اور بتایا کہ مذکورہ کمپنیوں کو گزشتہ چار برس میں 3 ارب 41 کروڑ روپے جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔
پی ٹی اے کے مطابق ملک بھر میں موبائل سروس کے معیار اور کوریج میں بہتری کے لیے ریگولیٹری کارروائیاں تیز کردی گئی ہیں۔
پی ٹی اے نے سروس میں خامیوں پر موبائل آپریٹرز کو 30 روز میں ضروری اقدامات کرنے اور خرابیوں کی وجوہات کا تعین کرکے اصلاحی پلان جمع کرانے کی ہدایت کردی ہے۔
موبائل کمپنیوں کو خبردار کرتے ہوئے پی ٹی اے نے کہا ہے کہ خامیاں دور نہ کرنے والے آپریٹرز کے خلاف مزید سخت کارروائی کی جائے گی۔
پی ٹی اے کے مطابق گزشتہ چار برس کے دوران موبائل کمپنیوں کو 3 ارب 41کروڑ روپے جرمانے عائد کیے گئے ہیں اور کوالٹی آف سروس اور کوریج کی خلاف ورزیوں پر 20وارننگ لیٹرز اور 86 شوکاز نوٹسز بھی جاری کیے جاچکے ہیں۔