سفید انڈے دینے والی مرغی نے اچانک نیلا انڈہ دے دیا،سب دنگ رہ گئے
اشاعت کی تاریخ: 29th, August 2025 GMT
بھارتی ریاست کرناٹک کے ضلع دیواناگیری میں سید نور نامی کسان کی مرغی نیلا انڈہ دینے کے بعد توجہ کا مرکز بن گئی، انوکھا نیلا انڈہ دیکھنے کے لیے لوگ امڈ آئے۔
نور کا کہنا ہے کہ اس کے پاس 10 مرغیاں ہیں اور سب کو یکساں خوراک دی جاتی ہے، وہ سب سفید انڈے دیتی ہیں، لیکن یہ پہلا موقع ہے کہ کسی مرغی نے نیلا انڈہ دیا، اس نایاب انڈے کو دیکھنے کے لیے لوگ بڑی تعداد میں گاؤں کا رُخ کر رہے ہیں۔
نور کے دوست نے بتایا کہ یہ مرغی روزانہ سفید یا ہلکے پیلے رنگ کا انڈہ دیتی تھی، نور نے اسے دو سال قبل محض 20 روپے میں خریدا تھا، لیکن دو دن پہلے جب اس نے نیلا انڈہ دیا تو ہم سب دنگ رہ گئے، زندگی میں کبھی ایسا نہیں دیکھا۔
ماہرین بھی اس انوکھے واقعے پر حیرت زدہ ہیں۔ محکمۂ ویٹرنری کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر اشوک نے کہا، ’میں نے سبز مائل انڈے دیکھے ہیں، لیکن بالکل نیلا انڈہ بہت کم دیکھنے کو ملتا ہے، اس کی وجہ عام طور پر ایک رنگ دار مادہ (Pigment) ہوتا ہے جسے Biliverdin کہتے ہیں، یہ مادہ اگر زیادہ مقدار میں خارج ہو تو انڈے کا خول نیلا ہو سکتا ہے۔‘
ویٹرنری آفیسر کے مطابق یہ تبدیلی یا تو جینیاتی (Genetic) وجہ سے ہوتی ہے یا پھر مرغی کی خوراک میں کسی مسئلے کی بنا پر۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ دنیا میں نیلے انڈے عام طور پر صرف آراوکانہ (Araucana) نامی مرغی، جو کہ جنوبی امریکا کے ملک چِلی میں پائی جاتی ہے، یا پھر Whiting True Blue Chicken نامی ہائبرڈ نسل دیتی ہے، جسے 1990ء کی دہائی میں ایک امریکی ماہر نے خاص طور پر تیار کیا تھا۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
کراچی میں سڑکیں ٹھیک نہیں لیکن بھاری ای چالان کیے جارہے ہیں، حافظ نعیم
کراچی:امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ کراچی میں قبضے کی سیاست جاری ہے، 17 سال میں پیپلز پارٹی نے کراچی کیلئے کچھ نہیں کیا، 400 بسیں لاکر بے وقوف بنایا جارہا ہے، سڑکیں ٹھیک نہیں اور بھاری ای چالان کیے جارہے ہیں۔
ٹاؤن میونسپل کارپوریشن نارتھ ناظم آباد کے تحت بارہ دری پارک بلاک اے میں ترقیاتی منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ لاہور میں چالان 200 روپے اور کراچی میں 5 ہزار روپے ہے، کراچی میں قبضے کی سیاست جاری ہے، گاؤں اور دیہات پر قبضے کے بعد شہروں پر قبضہ کیا جارہا ہے۔
پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت کو کڑی تنقید کر نشانہ بناتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جماعت اسلامی اپنے ٹاؤنز میں اختیارات سے بڑھ کر کام کررہی ہے، سیوریج اور کچرے کا کام بھی ٹاؤن کررہا ہے، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے پاس گھر سے کچرا اٹھا کر لینڈ فیلڈ سائیٹ تک پہنچانے کا پورا میکنزم موجود ہے، گھر سے جو کچرا اٹھایا جاتا ہے اس کے پیسے لوگ خود ادا کرتے ہیں، کچرا اٹھانے کا اختیار بھی سندھ حکومت کے پاس ہے، ابھی تک پیپلزپارٹی نے ٹاؤن کو اختیارات منتقل نہیں کئے۔
انہوں نے کہا کہ سٹی وارڈنز کو استعمال کرکے کام میں روڑے اٹکائے جارہے ہیں، ٹاؤنز کو کام کرنے سے روکا جارہا ہے، کراچی کے بڑے منصوبے 12 سے 15 سال تاخیر کا شکار ہیں، پیپلزپارٹی نے دھاندلی کرکے اپنا مئیر بنایا، بلدیاتی انتخابات میں پیپلزپارٹی کی سیٹیوں میں من پسند حلقہ بندیوں کی وجہ سے اضافہ ہوا، بلدیاتی انتخابات جیت کرلوگ کہتے تھے اختیارات ملیں گے نہیں تو کام کیسے کریں گے، نارتھ ناظم آباد کے ٹاؤن چیئرمین کومبارک باد پیش کرتا ہوں مشکل وقت میں بہترین منصوبہ بندی کی۔