تنقید انڈسٹری کا حصہ، دل پر نہیں لیتا،ہمایوں سعید
اشاعت کی تاریخ: 29th, August 2025 GMT
کراچی: پاکستان کے معروف اداکار اور پروڈیوسر ہمایوں سعید نے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ وہ خود پر ہونے والی تنقید کو سنجیدگی سے نہیں لیتے اور نہ ہی اسے دل پر رکھتے ہیں۔
ہمایوں سعید کا کہنا تھا کہ جیسے فنکار اپنا کام کرتے ہیں ویسے ہی ناقدین بھی اپنا کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے مداحوں سے اپیل کی کہ وہ تنقیدی تبصروں میں گالم گلوچ سے گریز کریں، کیونکہ تنقید کرنا ہر کسی کا حق ہے۔
اداکار نے اپنی نئی پروڈکشن میں منٹو نہیں ہوں کے حوالے سے بتایا کہ اس ڈرامے میں ان کا کردار ان کی اصل شخصیت سے بالکل مختلف اور پیچیدہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سجل علی، صنم سعید اور صائمہ نور جیسے فنکاروں کے ساتھ کام کرنا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔
ہمایوں سعید نے اپنی فلم لو گُرو کا ذکر بھی کیا، جس میں ان کے ساتھ ماہرہ خان مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔ ان کے مطابق فلم کی باکس آفس کامیابی ان کے لیے سب سے اہم ہے، جبکہ ماہرہ خان کے نزدیک محبت زندگی کا اصل مقصد ہے
Post Views: 9.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ہمایوں سعید
پڑھیں:
شنگھائی: صدر مملکت آصف زرداری سے چائنا افریقہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی نائب صدر ملاقات کررہی ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250916-8-5