والدہ کا نام ب فارم پر درست کروانے کا طریقہ
اشاعت کی تاریخ: 30th, August 2025 GMT
اگر آپ کے والدہ کے ب فارم پر ان کا نام غلط درج ہو گیا ہے، تو اسے درست کروانا ایک سادہ اور سیدھا عمل ہے۔ نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) شہریوں کی رہنمائی کے لیے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر معلوماتی ویڈیوز شیئر کرتی ہے، جن میں ان کے سوالات کا حل اور مراحل کی تفصیل دی جاتی ہے۔
نادرا حکام کے مطابق، اگر سی آر سی پر والدہ کا نام غلط درج ہو جائے تو اس پر فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں۔ اس کا حل کافی آسان ہے۔ والد اور والدہ کو نادرا کے کسی قریبی مرکز میں جانا ہوگا، جہاں والد ب فارم میں والدہ کا نام درست کرنے کے لیے درخواست دیں گے۔ درخواست کے بعد والدہ کو اس کی تصدیق کرنا ہوگی۔ تصدیق کے بعد، نادرا انہیں نیا سی آر سی جاری کرے گا جس پر والدہ کا درست نام درج ہوگا جو ان کے قومی شناختی کارڈ پر ہے۔
یعنی آپ کو صرف نادرا مرکز کی طرف رجوع کرنا ہوگا، اور یہ عمل چند آسان مراحل میں مکمل ہو جائے گا۔
Post Views: 4
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
لاہور؛ ایشیا کپ کے میچز پر آن لائن جواء کروانے والے 4بکیے گرفتار
لاہور:ایشیا کپ اور غیر ملکی لیگز کے میچز پر آن لائن جواء کروانے والے 4 بکیے گرفتار کر لیے گئے۔
جوہر ٹاؤن پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے عبدالحفیظ، غلام مرتضیٰ، علی رضا اور حمزہ نواز نامی ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ملزمان نے پاک بھارت ایشیا کپ میچ پر بھی جواء لگایا ہوا تھا، ملزمان کے قبضے سے 4 موبائل فونز اور 40ہزار 500 روپے سے زائد رقم برآمد ہوئی۔
ملزمان انٹرنیشنل کرکٹ ورلڈ کپ میچز پر بھی جواء کرواتے تھے جبکہ مختلف موبائل ایپ اکاؤنٹس کے ذریعے گروپ جواء کروانے کا انکشاف بھی ہوا۔
ایس پی صدر رانا حسین طاہر کے مطابق مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔ ایس پی کی جانب سے ایس ایچ او جوہر ٹاؤن و ٹیم کو شاباش دی گئی۔