پی ٹی آئی کا سینیٹ الیکشن کے بائیکاٹ کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 31st, August 2025 GMT
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے اعلان کیا ہے کہ وہ سینیٹر اعجاز چوہدری کی نااہلی کے باعث خالی ہونے والی نشست پر ہونے والے ضمنی سینیٹ الیکشن میں حصہ نہیں لے گی۔
یہ فیصلہ پارٹی کی جانب سے موجودہ انتخابی عمل پر عدم اعتماد کے طور پر سامنے آیا ہے۔
پی ٹی آئی کے ترجمان شیخ وقاص اکرم کے مطابق، پارٹی نے ضمنی انتخابات کا مکمل بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کیا اور اس نشست کے لیے پنجاب سے نامزد امیدوار سلمیٰ اعجاز نے بھی الیکشن میں حصہ نہ لینے کا اعلان کر دیا ۔
ترجمان نے مزید کہا کہ ہم اس انتخابی عمل کو غیر شفاف اور غیر منصفانہ سمجھتے ہیں۔ پی ٹی آئی ان ضمنی انتخابات کو تسلیم نہیں کرے گی۔
واضح رہے کہ 9 مئی کے واقعات کے سلسلے میں عدالت کی جانب سے پی ٹی آئی کے سینیٹر اعجاز چوہدری کو 10 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔
اس سزا کے بعد الیکشن کمیشن نے انہیں نااہل قرار دیتے ہوئے سینیٹ کی نشست کو خالی قرار دیا اور نئے الیکشن کا اعلان کیا۔
پی ٹی آئی کے اس فیصلے کو ماہرین سیاسی تناؤ میں اضافے کی علامت قرار دے رہے ہیں، خاص طور پر ایسے وقت میں جب ملک میں انتخابی عمل کی شفافیت اور عدالتی فیصلوں پر مختلف سیاسی حلقوں میں سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی
پڑھیں:
ولادت حضرت سیدہ زینب سلام اللہ علیھا کی مناسبت سے مدرسہ امام علی قم میں نشست کا انعقاد
ڈاکٹر سید دانش نقوی نے تمام اساتذۂ کرام اور طلابِ عزیز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایسے ثقافتی و فکری پروگراموں کے ذریعے ہم نہ صرف دورِ حاضر کے حالات سے باخبر رہ سکتے ہیں، بلکہ ان چیلنجز کا مقابلہ کرنے کی فکری و عملی راہیں بھی تلاش کر سکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے مقدس مقام، قم میں مدرسہ امام علی علیہ السلام میں ہفتہ وار ثقافتی نشست منعقد ہوئی۔ نشست میں مدرسہ کے طلبہ، مشرف مدرسہ حجت الاسلام و المسلمین علامہ سید سلمان نقوی، مدیر مدرسہ، اساتذۂ کرام نے شرکت کی۔ مہمانِ خصوصی آیت اللہ باقر مقدسی اور حوزۂ علمیہ کے فاضل استاد ڈاکٹر محمد یوسف عابدی نے طلبہ سے خطاب کیا۔ علامہ سید سلمان نقوی نے طلبہ سے دور حاضر کے چیلنجز کے متعلق گفتگو کی۔ اس ہفتہ ولادتِ باسعادت حضرتِ بی بی زینب کبریٰ سلام اللہ علیہا کی مناسبت سے منعقد ہونیوالی نشست کے آخر میں مسؤلِ امور فرہنگی، ڈاکٹر سید دانش نقوی نے تمام اساتذۂ کرام اور طلابِ عزیز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایسے ثقافتی و فکری پروگراموں کے ذریعے ہم نہ صرف دورِ حاضر کے حالات سے باخبر رہ سکتے ہیں، بلکہ ان چیلنجز کا مقابلہ کرنے کی فکری و عملی راہیں بھی تلاش کر سکتے ہیں۔ پروگرام کا اختتام دعائے امامِ زمان علیہ السلام سے ہوا۔