ایس سی او اجلاس: چینی صدر نے رکن ممالک کے لیے ترقیاتی بینک قائم کرنے کی تجویز دیدی
اشاعت کی تاریخ: 1st, September 2025 GMT
چین کے شہر تیانجن میں منعقدہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے اجلاس میں چینی صدر شی جن پنگ نے رکن ممالک کے لیے ایک ترقیاتی بینک قائم کرنے کی تجویز دی۔
یہ بھی پڑھیں: شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس: ایس سی او ڈیولپمنٹ بینک اور فنڈ بنانے پر اتفاق
اس اجلاس میں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف، روسی صدر ولادیمیر پیوٹن، ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان، ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سمیت کئی عالمی رہنماؤں نے شرکت کی۔
اپنے خطاب کے دوران صدر شی جن پنگ نے کہاکہ شنگھائی تعاون تنظیم باہمی اعتماد اور اصولوں پر استوار ہو کر اب ایک تناور درخت کی شکل اختیار کر چکی ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ رکن ممالک کو تجارت، معیشت اور دیگر شعبوں میں تعاون کے مواقع سے بھرپور استفادہ کرنا چاہیے۔
چینی صدر نے مزید کہاکہ مشترکہ خوشحالی کے لیے تجارتی اور مواصلاتی روابط کو فروغ دینا ناگزیر ہے۔ ان کے مطابق چین رکن ممالک کی سماجی و اقتصادی ترقی میں فعال کردار ادا کرنے کے لیے پرعزم ہے اور عملی اقدامات کے بغیر عوامی خوشحالی ممکن نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی وزیر خارجہ نے ایس سی او اجلاس سے خطاب میں کیا کہا؟
دو روزہ اجلاس میں 20 ممالک کے سربراہان شریک ہوئے۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کا مؤقف پیش کرتے ہوئے کہاکہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں ہونے والی دہشتگردی میں بیرونی ہاتھ ملوث ہونے کے ثبوت موجود ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews ایس سی او اجلاس تجویز دے دی ترقیاتی بینک رکن ممالک شہباز شریف شی جن پنگ عالمی رہنما وزیراعظم پاکستان وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایس سی او اجلاس تجویز دے دی ترقیاتی بینک رکن ممالک شہباز شریف عالمی رہنما وزیراعظم پاکستان وی نیوز رکن ممالک ایس سی او کے لیے
پڑھیں:
عرب اسلامی ممالک کے ہنگامی اجلاس میں شرکت؛ وزیراعظم کی عالمی رہنمائوں سے ملاقاتیں
سٹی 42 : قطر میں عرب اسلامی ممالک کے ہنگامی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کی عالمی رہنمائوں سے ملاقاتیں ہوئیں۔
وزیراعظم نے ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان، سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے ملاقاتیں کیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے فلسطین کے صدر محمود عباس ، امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی، تاجکستان اور مصر کے صدور سے بھی ملاقاتیں کیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نےڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کو معطل کر دیا
وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی رہنمائوں سے پرتپاک انداز میں ملاقات کی ۔ وزیراعظم شہباز شریف فلسطین کے صدر محمود عباس سے باہمی احترام کے طور پر بغل گیر ہوئے۔
واضح رہے کہ ہنگامی سربراہی اجلاس اسرائیل کے قطر پر حملے کی مذمت اور خطے پر اثرات پر تفصیلی تبادلہ خیال کے لئے طلب کیا گیا ہے۔ اجلاس میں 50 سے زائد رکن ممالک کے سربراہان شریک ہیں۔