اسلام آباد میں موسلا دھار بارش، نشیبی علاقوں میں پانی جمع ،ٹریفک کی روانی متاثر
اشاعت کی تاریخ: 1st, September 2025 GMT
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میںموسلا دھار بارش نے جہاں گرمی کا زور توڑا، وہیں شہر بھر میں خوشگوار موسم کا سماں باندھ دیا۔ ٹھنڈی ہواؤں اور بارش کی رم جھم سے ماحول معطر ہو گیا، اور کئی علاقوں میں نوجوانوں نے گھروں سے نکل کر موسم کا بھرپور لطف اٹھایا۔
بارش کے باعث کچھ نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا، جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوا۔ تاہم، انتظامیہ الرٹ نظر آئی۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد، عرفان میمن نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو فیلڈ میں متحرک رہنے کی ہدایت جاری کی۔
انہوں نے واضح کیا کہ نشیبی علاقوں اور برساتی نالوں پر مسلسل نظر رکھی جائے، تاکہ کسی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے۔ ڈی سی اسلام آباد نے ٹریفک پولیس اور دیگر اداروں کے ساتھ قریبی رابطہ رکھنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ نکاسیٔ آب کا مؤثر انتظام اور شہریوں کی سہولت اولین ترجیح ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ شہر کی ٹریفک رواں دواں رکھنے کے لیے مکمل کوآرڈی نیشن ضروری ہے، تاکہ عوام کو کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
دوسری جانب نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں 3 ستمبر تک ممکنہ شدید موسلادھار بارش کا الرٹ جاری کر دیا۔این ڈی ایم اے نے بتایا کہ پنجاب کے سیلاب زدہ علاقوں میں متوقع مزید بارش کے باعث سیلابی صورت حال میں شدت کا امکان ہے، جس سے شمال مشرقی، وسطی اور جنوبی پنجاب کے اضلاع متاثر ہوسکتے ہیں۔ الرٹ میں کہا گیا کہ مری، راولپنڈی، جہلم، اٹک، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ اور حافظ آباد میں شدید بارش کے باعث سیلابی صورت حال کا خدشہ ہے، چنیوٹ، لاہور، سیالکوٹ، نارووال، شیخوپورہ، فیصل آباد، سرگودھا، بھکر، لیہ اور میانوالی میں بھی موسلادھار بارش کے نتجے میں سیلابی صورتحال مزید سنگین ہو سکتی ہے۔این ڈی ایم اے کے مطابق ڈیرہ غازی خان، ساہیوال، ملتان، بہاولنگر، بہاولپور اور رحیم یار خان میں بھی بارش اور سیلابی صورتحال کا امکان ہے۔اسی طرح بالائی علاقوں میں ممکنہ شدید بارش اور دریاؤں میں تیز بہاؤکے باعث مرالہ ہیڈ ورکس پر سیلابی اور پانی کے بہاؤ میں شدید اضافے کا امکان، سیلابی صورت حال اور ملحقہ علاقے زیر آب آنے کا خدشہ موجود ہے۔این ڈی ایم اے نے بتایا کہ نشیبی علاقوں اور ندی نالوں کے قریب رہائش پذیر شہری الرٹ رہیں، غیر ضروری سفر سے گریز کریں کیونکہ ندی نالوں میں اچانک بہاؤ میں اضافے کا خدشہ ہے۔الرٹ میں کہا گیا ہے کہ عوام اور متعلقہ ادارے حفاظتی اقدامات کریں، نشیبی اور خطرے سے دوچار علاقوں سے دور رہیں جبکہ تمام متعلقہ اداروں کو ممکنہ خطرات کے حوالے سے بروقت آگاہی فراہم کی جا رہی ہے۔این ڈی ایم اے کی جانب سے تمام متعلقہ اداروں کو ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات اور تیاری کی ہدایت جاری کی گئی ہیں اور عوام سے کہا گیا ہے کہ تیز بہاؤ کی صورت میں ندی نالوں، پلوں اور پانی میں ڈوبی سڑکوں سے گزرنے سے گریز کریں۔ الرٹ میں ہدایت کی گئی ہے کہ مقامی انتظامیہ اور متعلقہ ادارے نشیبی علاقوں سے فوری نکاسی آب کے لیے ضروری مشینری اور پمپس تیار رکھیں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ڈی ایم اے نشیبی علاقوں سیلابی صورت اسلام ا باد علاقوں میں بارش کے کے باعث کا خدشہ
پڑھیں:
افغانستان کا معاملہ پیچیدہ، پاکستان نے بہت نقصان اٹھایا ہے، اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان
اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا ہے کہ افغانستان کا معاملہ نہایت پیچیدہ ہے جس کے باعث پاکستان کو بڑے پیمانے پر نقصان اٹھانا پڑا۔
لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ملک احمد خان نے کہا کہ دہشت گردی نے پاکستان کے ہر طبقے کو متاثر کیا — طلبہ سے لے کر وکلا تک کوئی طبقہ محفوظ نہیں رہا۔ ان کا کہنا تھا کہ پراکسیز کے ذریعے جنگ کے نتائج کبھی بھی اچھے نہیں ہوتے، اور نہ ہی بھارت کو ایسے اقدامات سے مثبت نتائج حاصل ہوں گے۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی نے مزید کہا کہ علاقائی امن و استحکام کے لیے تمام ممالک کو ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ خطے میں پائیدار امن ممکن بنایا جا سکے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
احمد خان ملک اسپیکر پنجاب اسمبلی پنجاب