پاکستان کی نگاہیں فائنل میں سیٹ بک کرانے پر مرکوز
اشاعت کی تاریخ: 2nd, September 2025 GMT
پاکستان اور افغانستان کے درمیان ٹی 20 ٹرائنگولر سیریز کا اہم معرکہ آج شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
گرین شرٹس کی نگاہیں فائنل میں سیٹ بک کرانے پر مرکوز ہیں، شائقین کرکٹ ایک بار پھر سنسنی خیز اور یادگار مقابلہ دیکھنے کے منتظر ہیں، اب تک ناقابل شکست رہنے والی پاکستانی ٹیم فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔
ٹاپ آرڈر پر صائم ایوب ایک بار پھر توجہ کا مرکز ہوں گے، حسن نواز سے ہارڈ ہٹنگ کی توقع ہے، بولرز بھی ڈیتھ اوورز میں اپنی افادیت ثابت کرنے کی کوشش کریں گے۔
دوسری جانب افغان سائیڈ بھی گرین شرٹس کے ہوتھوں ابتدائی شکست کا داغ دھونے کی کوشش کریں گے، ان کا انحصار اپنے اسپن ہتھیاروں پر ہوگا۔
یواے ای میں جاری ٹی 20 ٹرائنگولر میں پاکستان نے اب تک کھیلے گئے اپنے دونوں میچوں میں کامیابی حاصل کی ہے، پہلے میچ میں افغانستان کو 39 رنز سے زیر کیا گیا جبکہ دوسرے میچ میں میزبان متحدہ عرب امارات کو 31 رنز سے مات دے کر پوائنٹس ٹیبل پر اپنی برتری مستحکم کر لی۔
اس شاندار کارکردگی نے ٹیم کے مورال کو بلند کر دیا اور کھلاڑی ایک بار پھر فتح کا پرچم بلند کرنے کے لیے پرجوش ہیں۔
دوسری جانب افغانستان نے ابتدائی میچ میں بیٹنگ لائن کی ناقص کارکردگی کے باعث شکست کھائی تاہم اس مقابلے میں کپتان راشد خان کی قیادت میں افغان کھلاڑی بھرپور واپسی کے عزم کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔
افغان ٹیم کے لیے آج کا میچ کسی امتحان سے کم نہیں ہوگا، ابتدائی شکست نے ٹیم مینجمنٹ کو پریشان کر رکھا ہے اور اب تمام نگاہیں بیٹنگ میں بہتری پر مرکوز ہیں، رحمان اللہ گرباز، ابراہیم زدران اور محمد نبی جیسے کھلاڑیوں پر بڑی اننگز کھیلنے کی بھاری ذمہ داری ہوگی تاکہ ٹیم کو مقابلے میں واپس لایا جا سکے۔
افغان بولنگ لائن میں مجیب الرحمان، نوین الحق اور فضل الحق فاروقی جیسے بولرز پاکستان کے بیٹرز کے لیے چیلنج بن سکتے ہیں، کپتان راشد خان کی اسپن بولنگ بھی کسی بھی وقت میچ کا پانسہ پلٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
پاکستانی ٹیم کی قیادت بدستور سلمان علی آغا کریں گے دیگر کھلاڑیوں میں فخر زمان، حسن نواز، محمد حارث (وکٹ کیپر)، صاحبزادہ فرحان،صائم ایوب، فہیم اشرف، حسین طلعت، خوشدل شاہ، محمد نواز، ابرار احمد، حارث رئوف، حسن علی، محمد وسیم، سلمان مرزا، شاہین شاہ آفریدی اور صفیان مقیم شامل ہیں۔
افغانستان ٹیم کی قیادت راشد خان کے سپرد ہے جبکہ اسکواڈ میں درویش رسولی، ابراہیم زدران، محمد اسحاق، رحمان اللہ گرباز (وکٹ کیپر)، صدیق اللہ اتل، عظمت اللہ عمرزئی، گلبدین نائب، کریم جنت، محمد نبی، شرف الدین اشرف، فرید احمد، فضل الحق فاروقی، اے ایم غضنفر، مجیب الرحمن، نوین الحق اور نور احمد شامل ہیں۔
شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم ہمیشہ سے پاکستان کرکٹ کے لیے یادگار میدان رہا ہے۔ یہاں قومی ٹیم نے اب تک 126 ون ڈے انٹرنیشنل کھیلے جن میں سے 83 میں کامیابی حاصل کی۔ اسی طرح 10 ٹی ٹوئنٹی میچز میں قومی ٹیم نے 7 میں کامیابی سمیٹی، 2 میں ناکامی ہوئی جبکہ ایک میچ برابر رہا۔
پاکستان اور افغانستان کے درمیان اب تک مجموعی طور پر 8 ٹی ٹوئنٹی کھیلے گئے ہیں جن میں پاکستان نے 5 میں کامیابی حاصل کی جبکہ 3 افغانستان کے حصے میں آئے۔ صرف شارجہ میں دونوں ٹیموں کے درمیان 6 مقابلے ہو چکے ہیں جہاں پاکستان نے 4 میں فتح حاصل کی اور 2 افغانستان نے جیتے، یہ ریکارڈ بھی آج کے میچ کی اہمیت اور دلچسپی کو بڑھا رہا ہے۔
افغانستان کے لیے یہ سیریز ایشیا کپ 2025 کی براہ راست تیاری ہے کیونکہ یہ ان کی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے بعد پہلی وائٹ بال کرکٹ سیریز ہے۔ پاکستان کے لیے بھی یہ سیریز ایشیا کپ سے قبل کھلاڑیوں کی کارکردگی کو جانچنے کا بہترین موقع ہے۔
شارجہ میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والے میچز ہمیشہ جوش و خروش اور جذبات سے بھرپور رہے ہیں، شائقین کرکٹ ایک بار پھر پرجوش ہیں اور توقع کی جا رہی ہے کہ اس بار بھی میدان کھچا کھچ بھرا ہوگا، کرکٹ کے دیوانے اپنی پسندیدہ ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لیے بے تاب ہیں اور دونوں ٹیموں کے کھلاڑی بھی اپنی صلاحیتوں کے بھرپور اظہار کے لیے پرعزم ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: افغانستان کے میں کامیابی ایک بار پھر کے درمیان حاصل کی کے لیے
پڑھیں:
ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ: ارشد ندیم فائنل میں پہنچ گئے
پاکستانی ایتھلیٹس ارشد ندیم ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق ٹوکیو میں منعقدہ ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کوالیفائنگ راؤنڈ میں ارشد ندیم نے تیسری تھرو میں 28۔ 85 میٹر کی تھرو کی۔