بانی پی ٹی آئی کی ڈائریکشن ہے، استعفے واپس نہیں لیں گے، بیرسٹر گوہر کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 2nd, September 2025 GMT
بانی پی ٹی آئی کی ڈائریکشن ہے، استعفے واپس نہیں لیں گے، بیرسٹر گوہر کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 2 September, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ سپیکر نے کہا وہ استعفے منظور نہیں کریں گے لیکن ہمارا فیصلہ اٹل ہے، ہم استعفے واپس نہیں لیں گے کیونکہ یہ بانی پی ٹی آئی کی ڈائریکشن ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ہم 91 ممبران کے ساتھ اسمبلی میں بیٹھے، آج ہمارے پاس 76 ممبران ہیں، پرسوں تک 25 ایم این ایز نے استعفے جمع کروائے تھے، آج تک سارے ایم این ایز کے استعفی ہو گئے، صرف ان ایم این ایز کے رہتے ہیں جو ملک سے باہر ہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جس طرح نیشنل ایکشن پلان بنایا اسی طرح زلزلے اور سیلاب کے خلاف بھی نیشنل ایکشن پلان بنانا چاہئے، میں سمجھتا ہوں یہ وقت الزامات کا نہیں، لوگ بہت زیادہ متاثر ہو گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کوئی ایسی پالیسی ہونی چاہئے جس میں پنجاب یا کے پی نہ ہوں بلکہ پاکستان ہو، نقصان کسی صوبے کا ہو نقصان پاکستان اور ہمارے بھائیوں کا ہے، راوی، سیالکوٹ، وزیر آباد، سوات میں سیلاب کی تحقیقات ہونی چاہئے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی کا ہر فیصلہ قابل قبول ہے اور انہوں نے وجوہات بھی بتائی ہیں، سیاست میں کوئی دوست دشمن نہیں ہوتا، پالیسی چلتی ہے، وقت کے ساتھ سیاسی دشمن دوست اور دوست سیاسی حریف بھی بن جاتے ہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ محمود اچکزئی کے اپوزیشن لیڈر بننے کی جہاں تک بات ہے، فی الحال ہمارے پاس عدالت کا حکم امتناع ہے، فی الحال عمر ایوب ہی اپوزیشن لیڈر ہیں، بانی نے محمود اچکزئی کو نامزد ضرور کیا ہے کہ اگر عدالتی سٹے نہیں ملتے تو محمود اچکزئی اپوزیشن لیڈر ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ایم این ایز عدالتی سزاں کے خلاف اپیلیں فائل کر چکے ہیں، چاہے ان پر اعتراض ہو، ایسی عدالتی مثالیں موجود ہیں کہ اگر سزا آپ کی غیر موجودگی میں ہوئی ہے تو آپ کے پاس اپیل کا حق موجود ہے۔
بیرسٹر گوہر نے کاہ کہ ہم کہتے ہیں عدالتی سزاوں کے بعد ہمارے ایم این ایز کی نااہلی غلط بنیادوں پر کی گئی، میں سمجھتا ہوں بانی کے مقدمات عدالت والے نہیں سیاسی ہیں، ان کا حل بھی سیاسی نکلنا چاہئے۔چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ہمارا مینڈیٹ چوری کیا گیا اس کے باوجود ہم نے مذاکرات کی بہت کوشش کی، ہم نے کمیٹی بنائی اور سیاسی لوگوں سے بات کرنے کے لیے اچکزئی کو اختیار دیا کہ جائیں سیاسی لوگوں سے بات کریں۔انہوں نے کہا کہ بانی نے کہا ہے قوم، ملک، آزاد عدلیہ، جمہوریت کی خاطر میں بات کرنے کو تیار ہوں، ہمارا حکومت کے ساتھ بیٹھنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے لیکن سیاست میں کوئی بات حرف آخر نہیں ہوتی، آج ہم نے بائیکاٹ کرکے باہر عوامی اسمبلی لگائی، اس میں 13 ممبران نے تقریر کی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرتم لوگ بس غلاموں کی طرح سوچتے ہو،علی امین گنڈاپور جرمن سفیر کی ملاقات کا پیغام دینے والے اپنے ترجمان پر برس پڑے تم لوگ بس غلاموں کی طرح سوچتے ہو،علی امین گنڈاپور جرمن سفیر کی ملاقات کا پیغام دینے والے اپنے ترجمان پر برس پڑے ایف بی آر کی جانب سے بحریہ ٹاون کے شاپنگ مال کی نیلامی کا حکم واپس، عدالت نے کیس نمٹادیا سیلاب متاثرہ علاقوں میں مواصلات کا نظام اور بجلی فوری بحال کی جائے، وزیراعظم کی ہدایت وی لاگ میں غیر مناسب ریمارکس پر پی ٹی وی کے اینکر پرسن رضی دادا معطل،نوٹیفکیشن سب نیوز پر کالا باغ کی تعمیر سے متعلق علی امین کا بیان پارٹی پالیسی نہیں،اسد قیصر نے مخالفت کردی بالاج ٹیپو قتل کیس میں گوگی بٹ ذمہ دار قرار، جے آئی ٹی ذرائعCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: بیرسٹر گوہر پی ٹی آئی
پڑھیں:
سلمان اکرم کی پارٹی عہدوں اور وزیر اعلیٰ کے پی کی تبدیلی پر وضاحت
سلمان اکرم راجا : فائل فوٹوپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سلمان اکرم راجا نے پنجاب میں پارٹی عہدوں اور خیبر پختونخوا میں وزیر اعلیٰ کی تبدیلی کے معاملے پر وضاحت دے دی۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجا نے کہا کہ مجھے کہا گیا جیل میں داخلے سے قبل ہی پنجاب میں احمد چٹھہ کو ہٹانے کا بانی پی ٹی آئی نے حکم دیا، عالیہ حمزہ نے احمد چٹھہ کو عہدے سے ہٹایا۔
سلمان اکرم راجہ نے واضح کیا کہ میری موجودگی میں بانی پی ٹی آئی نے پنجاب میں کسی تبدیلی کا نہیں کہا، بانی پی ٹی آئی نے سہیل آفریدی کو مکمل بااختیار بنانے کا کہا، کسی نے خیبر پختونخوا میں ایڈوائزری کونسل کی تجویز پیش نہیں کی۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست پر سماعت میں اڈیالہ میں ملاقاتوں کی فہرست مرتب کرنے کا حکم دیا، علی ظفر کو مسیج کیا اڈیالہ حکام کا اعتراض دور کرنے کیلئے اس ہفتے میں ہی نام بھیج دیتا ہوں۔
سلمان اکرم راجا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے علی ظفر نے دوسری لسٹ جاری کر دی، اڈیالہ جیل حکام کے پاس ملاقات نہ کروانے کا کوئی جواز نہیں۔