Daily Mumtaz:
2025-09-18@21:31:35 GMT

سہانا خان زرعی زمین خریداری پر قانونی مشکل میں پھنس گئیں

اشاعت کی تاریخ: 3rd, September 2025 GMT

سہانا خان زرعی زمین خریداری پر قانونی مشکل میں پھنس گئیں

ممبئی(نیوز ڈیسک) بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان زرعی اراضی کی خریداری کے معاملے پر مشکل میں پڑ گئی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سہانا خان نے علی باغ میں واقع ایک زرعی زمین 12 کروڑ 91 لاکھ روپے میں تین بہنوں انجلی، ریکھا اور پریا سے خریدی، جو ان کی وراثتی ملکیت تھی۔

رپورٹ کے مطابق خریداری کے وقت جمع کرائی گئی دستاویزات میں سہانا کو مبینہ طور پر کسان ظاہر کیا گیا ہے، جس کی بنیاد پر اب یہ معاملہ قانونی تحقیقات کی زد میں ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سہانا نے 2023 اور 2024 میں مجموعی طور پر 22 کروڑ روپے مالیت کے دو پلاٹ خریدے تھے۔ یہ دونوں پلاٹ دیجاوو فارم پرائیویٹ لمیٹڈ کے نام پر رجسٹرڈ کیے گئے تھے، جس کی مالک گوری خان کی والدہ اور بھابھی ہیں۔

Post Views: 6.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

پاکستان مشکل وقت میں قطر کے ساتھ کھڑا ہے: وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان مشکل وقت میں قطر کے ساتھ کھڑا ہے۔

وزیراعظم کی دوحہ میں امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات ہوئی ہے۔ دونوں رہنماؤں نے خطے کی صورتحال پر قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

وزیراعظم ہاؤس کے مطابق ملاقات عرب اسلامک سربراہی اجلاس کے موقع پر ہوئی۔

اسرائیل سے تعلقات پر نظرثانی، اقوام متحدہ میں رکنیت معطل کرانے کیلئے مشترکہ کوششیں کی جائیں، عرب اسلامی سربراہی اجلاس

کراچی/دوحا قطر کے دارالحکومت دوحا میں خلیج تعاون...

ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی ملاقات میں شریک تھے۔ 

وزیراعظم شہباز شریف نے 9 ستمبر کو دوحہ میں اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کی۔ اور قطر کی خودمختاری اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور قطر کے برادرانہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے، مشرق وسطیٰ میں اسرائیلی جارحیت فوری روکی جائے۔امہ کے اتحاد کی آج پہلے سے زیادہ ضرورت ہے۔

متعلقہ مضامین

  • امریکی شہریت کا حصول مزید مشکل: ٹیسٹ سخت کر دیا گیا، کیا تبدیل ہوا؟
  • چترال: برساتی ریلے میں مسافر گاڑی پھنس گئی، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
  • کریڈٹ کارڈز کے ذریعے خریداری کے رجحان میں نمایاں اضافہ ریکارڈ
  • دریائے راوی کی زمین پر بنی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے متاثرین کو فی کس 2 کروڑ کے قریب واپس کردیے گئے
  • بلوچستان میں محکمہ خوراک کے پاس گندم کا ذخیرہ ختم
  • مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین پامالی، غیر قانونی گرفتاریاں اور ماورائے عدالت ہلاکتیں معمول بن گئیں
  • مارخور کا غیر قانونی شکار، 5 کروڑ 7 لاکھ جرمانہ، ایک سال قید
  • خیبر پختونخوا کے محکمہ پبلک ہیلتھ انجینیئرنگ میں کروڑوں کی بے قاعدگیوں کا انکشاف
  • حیدر آباد، بحریہ ٹاون کی 893ایکڑ زمین کو غیر قانونی قرار،خالی کروانے کا حکم
  • پاکستان مشکل وقت میں قطر کے ساتھ کھڑا ہے: وزیراعظم شہباز شریف