’’مفت‘‘ پلے اسٹیشن نہ ملنے پر دکان میں توڑ پھوڑ کی ویڈیو وائرل؛ حقیقت کیا ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 3rd, September 2025 GMT
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں ایک شخص کو دکان میں موجود مصنوعات کو الٹ پلٹ کرتے دیکھا جاسکتا ہے، جس کے ساتھ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ یہ برطانیہ میں ایک ’’غیر قانونی مہاجر‘‘ ہے جو غصے میں آگیا۔
24 اگست کو فیس بک پر ایک پوسٹ میں لکھا گیا: ’’برطانیہ میں غیر قانونی مہاجر کا غصے پر قابو نہ رہا کیونکہ آکسفورڈ سٹی کونسل کی جانب سے غیر قانونی مہاجرین کو مفت پلے اسٹیشن 5 دینے والی دکان میں کنسول ختم ہوگئے۔‘‘
https://www.facebook.com/reel/1306988137656122/?rdid=XMYd7kXulzHTF7NC&share_url=https%3A%2F%2Fwww.facebook.com%2Fshare%2Fv%2F1LLnRkLm7P%2F
اسی طرح ایک ہی متن والی پوسٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر بھی شیئر ہوئی جسے تقریباً 10 لاکھ بار دیکھا گیا۔
فیس بک پوسٹ کے تبصروں میں کہا گیا ’’کیا کہہ سکتے ہیں؟ برطانیہ ایک مذاق بن گیا ہے۔ ناسمجھ لوگوں کے ہاتھوں میں ہے، نرم مزاج برطانیہ اب دنیا کی ہنسی کا سامان ہے۔‘‘
تاہم حقیقت اس کے بالکل برعکس ہے۔ یہ ویڈیو دراصل امریکا کے شہر ریلی، نارتھ کیرولائنا میں واقع ایک GameStop اسٹور کی ہے، جہاں یہ واقعہ پیش آیا۔ کوئی شواہد موجود نہیں کہ برطانیہ کی آکسفورڈ سٹی کونسل غیر قانونی مہاجرین کو مفت پلے اسٹیشن فراہم کرتی ہو۔
بی بی سی کے مطابق GameStop نے برطانیہ میں اپنے تمام اسٹورز 2012 میں بند کر دیے تھے۔ مزید یہ کہ گوگل میپس پر ریلی کے نیو برن ایونیو پر موجود GameStop اسٹور کی اندرونی تصاویر وائرل ویڈیو سے مطابقت رکھتی ہیں۔
یہ ویڈیو Tarenthis Campbell نامی شخص نے نومبر 2018 میں ریکارڈ کرکے آن لائن پوسٹ کی تھی۔ اس ویڈیو یا اس کے بعد کی پوسٹس میں کہیں بھی اس شخص کی شناخت یا اس کے قانونی اسٹیٹس کے بارے میں کچھ نہیں کہا گیا۔
ریلی پولیس ڈپارٹمنٹ اور GameStop نے اس معاملے پر کسی قسم کا تبصرہ نہیں کیا۔ جبکہ آکسفورڈ سٹی کونسل کے ترجمان نے ای میل کے ذریعے واضح کیا کہ وہ کسی کو بھی مفت پلے اسٹیشن نہیں دیتے۔
یہ ویڈیو گمراہ کن انداز میں شیئر کی گئی ہے۔ دراصل یہ 2018 میں امریکا کے ایک GameStop اسٹور کا واقعہ ہے، نہ کہ برطانیہ میں کسی ’’غیر قانونی مہاجر‘‘ کا۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: برطانیہ میں پلے اسٹیشن
پڑھیں:
کراچی میں گیس سلنڈر کی دکان میں دھماکا، 6 افراد زخمی
شہر قائد کے علاقے ابوالحسن اصفہانی روڈ کے قریب ایل پی جی گیس سلنڈر کی دکان میں دھماکا ہوا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے ابوالحسن اصفہانی روڈ کے قریب ایل پی جی گیس سلنڈر کی دکان میں گیس لیکیج سے ہونے والے دھماکے میں 6 افراد جھلس کر زخمی ہوئے۔
زخمیوں کو طبی امداد کیلیے سول برنس وارڈ منتقل کردیا گیا ہے۔
واقعے کے بعد ریسکیو حکام اور پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پہنچی اور جگہ کا معائنہ کیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق زخمی ہونے والوں میں دکاندار اور گاہک شامل ہیں۔