پاکستان نے افغان زلزلہ متاثرین کے لیے 105 ٹن امدادی سامان حوالے کردیا
اشاعت کی تاریخ: 4th, September 2025 GMT
وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ پاکستان ہر مشکل گھڑی میں افغان عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔ یہ بات انہوں نے طورخم بارڈر پر افغانستان کے زلزلہ متاثرین کے لیے امدادی سامان افغان حکام کے حوالے کرنے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے افغانستان کے متاثرہ علاقوں کے لیے 105 ٹن امدادی سامان روانہ کیا۔
سامان 40 فٹ کے پانچ کنٹینر ٹرکوں پر مشتمل تھا، جس میں خوراک، ادویات، خیمے، کمبل اور دیگر ضروری اشیا شامل ہیں۔ یہ امداد 3 ستمبر کو اسلام آباد سے روانہ ہوئی اور 4 ستمبر کو طورخم بارڈر پر افغان حکام کے حوالے کر دی گئی۔
مزید پڑھیں: خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے افغانستان کے زلزلہ متاثرین کے لیےامداد
سامان حوالگی کی تقریب میں وفاقی وزیر امیر مقام مہمان خصوصی تھے جبکہ پاکستان کے قونصل جنرل جلال آباد شفقت اللہ اور افغانستان کے قونصل جنرل پشاور حافظ محب اللہ شاکر بھی شریک ہوئے۔
امیر مقام نے اس موقع پر کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے افغان عوام سے تعزیت کی ہے اور پاکستان ان کے غم میں برابر کا شریک ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور افغانستان میں امن و خوشحالی ایک دوسرے سے جڑے ہیں اور خطے کی ترقی کے لیے دونوں ممالک کو مل کر کام کرنا ہوگا۔
وفاقی وزیر نے افغان مہاجرین کے کیمپ کا بھی دورہ کیا اور سہولیات کا جائزہ لیتے ہوئے نادرا کو خواتین کے لیے علیحدہ کاؤنٹر قائم کرنے اور سہولتوں میں اضافہ، بارڈر پر دوسرا اسکینر لگانے اور نادرا سینٹر ڈبل کرنے کی ہدایات بھی جاری کی گئیں۔
مزید پڑھیں: افغانستان میں تباہ کن زلزلے سے ہلاکتیں 1400 سے متجاوز
امیر مقام نے واضح کیا کہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونی چاہیے اور پاکستان میں موجود افغان مہاجرین کی باعزت واپسی اولین ترجیح ہے۔
افغان قونصل جنرل حافظ محب اللہ شاکر اور افغان ایمبیسی کے نمائندگان نے پاکستان کی بروقت امداد پر حکومتِ پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔
یاد رہے کہ افغانستان میں 31 اگست 2025 کی رات آنے والے ہولناک زلزلے کے نتیجے میں اب تک 1400 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں اور ہزاروں افراد بے گھر ہوئے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
105 ٹن امدادی سامان افغانستان زلزلہ انجینئر امیر مقام پاکستان قونصل جنرل پشاور حافظ محب اللہ شاکر قونصل جنرل جلال آباد شفقت اللہ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: افغانستان زلزلہ پاکستان قونصل جنرل پشاور حافظ محب اللہ شاکر قونصل جنرل جلال آباد شفقت اللہ افغانستان کے نے افغان کے لیے
پڑھیں:
افغانستان کے ہندوکش خطے میں 6.3 شدت کا زلزلہ، 7 افراد ہلاک، 150 زخمی
افغانستان کے ہندوکش خطے میں 6.3 شدت کا زلزلہ، 7 افراد ہلاک، 150 زخمی WhatsAppFacebookTwitter 0 3 November, 2025 سب نیوز
مزار شریف: (آئی پی ایس) افغانستان کے ہندوکش خطے میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور 150 زخمی ہو چکے ہیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق زلزلے کے جھٹکے افغانستان کے شہر مزار شریف سمیت دیگر شہروں میں بھی محسوس کیے گئے، مختلف حادثات میں 7 افراد ہلاک جبکہ 150 زخمی ہو گئے، مکانات کو بھی شدید نقصان پہنچا، حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق مزار شریف میں زلزلے کے وقت شہری خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے، لوگ آدھی رات میں گھروں سے نکل کر کھلے مقامات کی طرف دوڑنے لگے کیونکہ انہیں خدشہ تھا کہ ان کے مکانات گر سکتے ہیں۔
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 6.3 اور گہرائی 28 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز صوبہ سمنگان کے ضلع خلم سے تقریباً 22 کلو میٹر جنوب مغرب میں تھا۔
رپورٹس کے مطابق زلزلے کے جھٹکے ترکمانستان، تاجکستان، ازبکستان اور ایران میں بھی محسوس کیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ رواں سال 31 اگست کو بھی افغانستان میں 6.0 شدت کے زلزلے میں 2 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے جبکہ 2023 میں 6.3 شدت کے زلزلے اور آفٹر شاکس کے نتیجے میں کم از کم 4 ہزار اموات ہوئی تھیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربھارتی ہواؤں سے پنجاب کی فضا مضر صحت، آلودہ ترین شہروں میں لاہور کا دوسرا نمبر بھارتی ہواؤں سے پنجاب کی فضا مضر صحت، آلودہ ترین شہروں میں لاہور کا دوسرا نمبر غزہ میں کارروائیوں سے متعلق امریکاکو آگاہ کرتے ہیں اجازت نہیں مانگتے: نیتن یاہو ترکیہ میں غزہ امن منصوبے پر مشاورتی اجلاس آج، پاکستان جنگ بندی کے مکمل نفاذ اور اسرائیلی فوج کے انخلاکا مطالبہ کرےگا ڈاکٹر شفیق الرحمن تیسری مرتبہ امیر جماعت اسلامی بنگلا دیش منتخب ایران کا جوہری تنصیبات کو مزید طاقت کیساتھ دوبارہ تعمیر کرنے کا اعلان ہنگو پولیس کے قافلے پر بم حملہ، ایس ایچ او سمیت 2 اہلکار زخمیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم