برطانوی تخت کے ممکنہ وارث شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن نے بادشاہ چارلس کی صحت کے پیش نظر مستقبل کی ذمہ داریوں کے لیے ایک نیا اور جرات مندانہ حکمتِ عملی منصوبہ نافذ کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: کنگ چارلس کا اپنی بگڑتی صحت کا اعتراف

بادشاہ چارلس سوم کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا ہیں اور ان کا علاج جاری ہے۔ ایسے میں ولی عہد شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ نے شاہی فرائض کو سنبھالنے کی تیاریوں میں تیزی دکھائی ہے۔

ڈیجیٹل حکمت عملی اور میڈیا سے توازن

شاہی جوڑے نے حالیہ دنوں میں سوشل میڈیا پر اپنی سرگرمیوں میں اضافہ کیا ہے جسے تجزیہ کار ایک نئی حکمت عملی کا حصہ قرار دے رہے ہیں۔

کینسنگٹن پیلس کے توسط سے جاری کردہ ویڈیوز میں پیشہ ورانہ تدوین، سلو موشن اور جدید انداز کو نمایاں کیا جا رہا ہے جو ان کی ڈیجیٹل موجودگی کی سنجیدگی کو ظاہر کرتا ہے۔

برطانوی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بادشاہ چارلس کے سابق بٹلر گرانٹ ہیروولڈ نے کہا کہ وہ (ولیم اور کیٹ) بہت زیادہ نمایاں ہیں، خاص طور پر آن لائن اور جو ویڈیوز ہم دیکھتے ہیں ان میں جو سلو موشن اور ایڈیٹنگ ہے وہ ظاہر کرتی ہے کہ وہ سوشل میڈیا کو کتنی سنجیدگی سے لے رہے ہیں۔

مزید پڑھیے: شاہ چارلس کی بہو میگھن مارکل نے اپنے سرکاری نام کا انکشاف کر دیا

انہوں نے مزید کہا کہ یقیناً ان کے پاس ایک ٹیم ہے جو ان کا آن لائن مواد سنبھالتی ہے لیکن جو معلومات عوام تک پہنچائی جا رہی ہے وہ ان کی اپنی مرضی اور حکمت عملی کا نتیجہ ہے۔

میڈیا سے تعلقات میں توازن

ولی عہد اور ان کی اہلیہ نے روایتی شاہی انداز سے ہٹ کر میڈیا سے دو طرفہ تعلق قائم کرنے کی حکمت عملی اپنائی ہے یعنی نہ صرف وہ میڈیا کو معلومات فراہم کرتے ہیں بلکہ اس کے بدلے میں مثبت کوریج بھی حاصل کر رہے ہیں۔

گرانٹ ہیروولڈ کا کہنا تھا کہ وہ کچھ دیتے ہیں، میڈیا ان کا استعمال کرتا ہے اور وہ میڈیا کا۔ انہوں نے مزید کہا کہ فی الحال، شاہی خاندان اور میڈیا کے درمیان تعلقات کافی بہتر دکھائی دے رہے ہیں۔

یہ حکمتِ عملی اس تناؤ سے مختلف ہے جو شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کے میڈیا سے تعلقات میں نظر آتا رہا ہے۔ ولیم اور کیٹ کی موجودہ اپروچ کو مربوط، متوازن اور باوقار قرار دیا جا رہا ہے۔

بادشاہ چارلس کی صحت اور ولیم کی تیاری

شاہی محل سے منسلک ذرائع کے مطابق شہزادہ ولیم نے حالیہ مہینوں میں متعدد سرکاری ذمہ داریاں بادشاہ چارلس کی جگہ انجام دی ہیں۔ یہ اقدامات اس بات کی علامت سمجھے جا رہے ہیں کہ وہ تخت سنبھالنے کی ذمہ داری کے لیے مکمل طور پر تیار ہونا چاہتے ہیں۔

مزید پڑھیں: کیا شاہ چارلس کے چھوٹے بیٹے ہیری اپنا شاہی کردار دوبارہ حاصل کرلیں گے؟

دوسری جانب بادشاہ چارلس نے حال ہی میں ایک 80 سالہ کینسر کے مریض سے ملاقات کے دوران ہنستے ہوئے کہا کہ  70 سال کی عمر کے بعد کچھ چیزیں ٹھیک سے کام نہیں کرتیں۔ یہ جملہ نہ صرف ان کے مخصوص مزاح کا اظہار تھا بلکہ عوام کو ان کی صحت سے متعلق حقیقت پسندانہ تصویر بھی پیش کرتا ہے۔

جدید شاہی قیادت کی جھلک

شہزادہ ولیم اور کیٹ کی جانب سے اپنائی گئی یہ نئی حکمت عملی نہ صرف ان کے متوقع بادشاہی کردار کی جھلک فراہم کرتی ہے بلکہ یہ ظاہر کرتی ہے کہ وہ شاہی ادارے کو عصری تقاضوں کے مطابق ڈھالنے کے لیے پرعزم ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: برطانوی ولی عہد ولیم اور شہزادی کیٹ کا نیا گھر، ماہانہ کرایہ کتنا ہے؟

ماہرین کے مطابق اگرچہ چارلس ابھی تخت پر براجمان ہیں لیکن ولیم اور کیٹ کی تیاریاں اس بات کی غمازی کر رہی ہیں کہ برطانیہ کی اگلی شاہی نسل ایک نئی سوچ، نئی توانائی اور جدید حکمت عملی کے ساتھ سامنے آ رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

برطانوی ولی عہد شہزادہ ولیم شاہ چارلس شہزادی کیٹ.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: برطانوی ولی عہد شہزادہ ولیم شاہ چارلس شہزادی کیٹ

پڑھیں:

گندم کی بمپر فصل ہوئی تھی تو پنجاب و سندھ خریداری کا ہدف حاصل کیوں نہ کرسکے، مزمل اسلم

خیبرپختونخوا کے مشیر خزانہ مزمل اسلم نے گندم بحران اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے اور بڑھتی ہوئی مہنگائی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر رواں سال گندم کی بمپر فصل ہوئی تھی تو پھر پنجاب اور سندھ دونوں اپنے گندم خریداری کے ہدف کا بمشکل 15 فیصد ہی حاصل کیوں نہ کرسکے۔

مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے کہا کہ گندم کی مارکیٹ میں قیمتیں مسلسل بڑھتی رہیں لیکن متعلقہ اداروں نے بروقت کوئی مؤثر کارروائی نہیں کی۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ آخر وہ کون سے ذخیرہ اندوز تھے جنہوں نے اس عرصے میں مارکیٹ سے بڑی مقدار میں گندم خرید کر ذخیرہ کی، جس کے باعث کسان کو اس کی محنت کا مناسب معاوضہ نہ مل سکا جبکہ صارفین بھی مہنگی گندم خریدنے پر مجبور ہوئے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس سنگین غفلت کی ذمہ داری بھی کسی نہ کسی کو قبول کرنا ہوگی، نئے گندم سیزن میں ابھی 8 سے 9 ماہ باقی ہیں، اگر اس دوران گندم درآمد کرنا پڑی تو اس پر قیمتی زرمبادلہ خرچ ہوگا، جس سے ملکی معیشت پر مزید دباؤ بڑھے گا۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے پر ردعمل دیتے ہوئے مشیر خزانہ نے کہا کہ اگر وفاقی حکومت عالمی منڈی میں تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کا بوجھ برداشت نہیں کر سکتی تو کم از کم تقریباً 1,700 ارب روپے کی پیٹرولیم لیوی میں عارضی کمی کر کے عوام کو فوری ریلیف فراہم کرے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ پانچ دنوں کے دوران پیٹرول کی قیمت میں 21 روپے، ڈیزل کی قیمت میں 56 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا، جس نے عوام کی مشکلات میں غیر معمولی اضافہ کر دیا ہے۔

مزمل اسلم نے کہا کہ موجودہ حکومت کی معاشی پالیسیوں کے باعث عوام مسلسل مہنگائی کے شدید جھٹکے برداشت کر رہے ہیں اور یہ اثرات تاقیامت یاد رکھے جائیں گے۔

انہوں نے سوال کیا کہ حکومت کی اتحادی جماعتیں آخر کس کارکردگی کی بنیاد پر کشمیر انتخابات میں عوام سے ووٹ  مانگ رہی ہیں۔

مشیر خزانہ نے کہا کہ مہنگائی کا طوفان آنے والا نہیں بلکہ آ چکا ہے، وفاقی محکمہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران ٹماٹر کی قیمت میں 253 فیصد، پیاز 81 فیصد، آٹا 74 فیصد، ایل پی جی 46 فیصد، پیٹرول اور ڈیزل 32 فیصد اور بجلی کے نرخوں میں 23 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، اسی طرح حساس قیمتوں کے اشاریے کے مطابق ایک ہفتے کے دوران مہنگائی میں 0.91 فیصد اور سالانہ بنیادوں پر 9.66 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • اسپین کے ورلڈ کپ ہیروز کو ٹماٹروں میں کیوں تولا گیا، یہ دلچسپ روایت کب سے شروع ہوئی؟
  • سیلف کیئر ڈے: خود کو وقت دینے کی عادت کیوں ضروری ہے؟ ماہرین کی مفید تجاویز
  • فیس بک کا ٹک ٹاک کو ٹکر دینے کے لیے فل اسکرین ویڈیو فیڈ کا تجربہ
  • گندم کی بمپر فصل ہوئی تھی تو پنجاب و سندھ خریداری کا ہدف حاصل کیوں نہ کرسکے، مزمل اسلم
  • خبردار اپنی سمز کسی اور کو نہ دیں۔۔۔ پی ٹی اے نے اہم ہدایات جاری کردیں۔
  • بيزوس، مسک اور زکربرگ جیسے ارب پتی ہر سال ایک خفیہ سمر کیمپ میں کیوں اکٹھے ہوتے ہیں؟
  • سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی
  • آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
  • مزہ کرکرا: اے آئی سے بنے جعلی جانوروں نے اصلی ویڈیوز بھی مشکوک بنادیں
  • گلاسگو کی فضاؤں میں دیو ہیکل ڈریگن کی پرواز، وائرل ویڈیوز نے سب کو دنگ کردیا