اسرائیلی فوج کی غزہ میں شدید بمباری، مزید 79 فلسطینی شہید
اشاعت کی تاریخ: 4th, September 2025 GMT
اسرائیلی فوج کے حملوں میں غزہ کے مختلف علاقوں میں مزید 79 فلسطینی شہید ہوگئے۔
عرب ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فوجی حملوں میں اضافے کے ساتھ صہیونی ریاست نے غزہ میں بڑے پیمانے پر انخلا کے احکامات جاری کیے ہیں۔
اب بھی تقریباً 2 لاکھ فلسطینی شہر میں موجود ہیں، شہری دفاع نے بتایا کہ 12 فیصد علاقہ صہیونی فوج کے کنٹرول سے باہر ہے۔
ادھر مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج نے طولکرم کے علاقے ابو صفیہ میں متعدد خاندانوں کو گھر چھوڑنے کے احکامات دے دیے، جبکہ قصبے عنابتا اور جنوبی علاقے الراس میں بھی حملے کیے گئے، گھروں کی تلاشی لی گئی اور 4 نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا۔
سیکڑوں خاندان غزہ سے سمندر کی طرف نقل مکانی کر گئے تاکہ بمباری سے بچ سکیں، ادھر، صہیونی ریاست نے دھمکی دی ہے کہ وہ غزہ پر قبضے کی کارروائی شروع کرے گا، اسرائیلی حکام نے دعویٰ کیا کہ حملے کے نتیجے میں 10 لاکھ فلسطینی جنوبی غزہ کی طرف دھکیل دیے جائیں گے۔
اسرائیلی ادارے ’کوگاٹ‘ کے ایک افسر کا کہنا تھا کہ کہ 70 ہزار فلسطینی پہلے ہی شمالی غزہ چھوڑ چکے ہیں اور جلد ہی ایک نام نہاد ’انسانی ہمدردی پر مبنی زون‘ کا اعلان کیا جائے گا جو وسطی غزہ کے کیمپوں سے ساحلی علاقے المواصی تک پھیلا ہوگا۔
دوسری جانب، غزہ کی بندرگاہ پناہ گزین کیمپ میں تبدیل ہو گئی ہے، جہاں بے گھر فلسطینی کو کھانے پینے اور پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے، جبکہ عارضی طور پر قائم کیے گئے خیمے ساحل سے گلیوں تک پھیل گئے ہیں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
تل ابیب میں ایک اور صہیونی فوجی کی خود سوزی
غزہ میں جنگی جرائم کا مرتکب ہونیوالے ایک اور اسرائیلی ریزرو فوجی نے صہیونی وزارت جنگ کیساتھ وابستہ ایک محکمے کے اعلی افسر کے گھر کے سامنے خود کو آگ لگا لی اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی رژیم کے سرکاری میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ غزہ میں جنگی جرائم کا ارتکاب کرنے والے ایک اور اسرائیلی فوجی نے خود کو آگ لگا لی ہے۔ اس حوالے سے اپنی رپورٹ میں اسرائیلی چینل 12 کا کہنا ہے کہ پوسٹ ٹرامیٹک اسٹریس ڈس آرڈر (PTSD) میں مبتلا ایک ریزرو صیہونی فوجی نے ریکوری سے متعلق اسرائیلی وزارت جنگ کے ذیلی محکمے کے ایک اعلی افسر کے گھر کے سامنے خود کو آگ لگا لی۔
اس بارے غاصب صیہونی رژیم کے آرمی ریڈیو کا بھی کہنا ہے کہ سابق اسرائیلی فوجی خود سوزی کی اس کارروائی کے بعد شدید زخمی ہو گیا ہے۔ غاصب صیہونی رژیم کے آرمی ریڈیو نے بنایا کہ 7 اکتوبر کے بعد سے غزہ کی پٹی میں زخمی ہونے والے اسرائیلی فوج کے 50 فیصد اہلکار ذہنی مسائل کا شکار ہو چکے ہیں۔
قبل ازیں صیہونی ریڈیو اینڈ ٹیلیویژن کارپوریشن نے اطلاع دی تھی کہ جنگ غزہ کی وجہ سے ذہنی امراض میں مبتلا درجنوں زخمی اسرائیلی فوجیوں نے وزارت جنگ کی عمارت کے سامنے جمع ہو کر "مساوات اور طبی خدمات" کا مطالبہ کیا تھا۔ عبری اخبار یدیعوت احرونوت (Yedioth Ahronoth) نے بھی اسرائیلی وزارت جنگ کے بحالی مرکز سے نقل کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اس وقت تقریباً "80 ہزار زخمی اسرائیلی فوجی" زیر علاج ہیں جن میں سے "26 ہزار" ذہنی امراض میں مبتلا ہیں۔