جنوبی افریقا نے انگلینڈ کو دوسرے ایک روزہ میچ میں دلچسپ مقابلے کے بعد 5 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔

لارڈز میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے میچ میں انگلینڈ کی ٹیم نے 331 رنز کے تعاقب میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 325 رنز بنائے۔

انگلینڈ کی جانب سے جوس بٹلر اور جو روٹ 61، 61 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ جیکب بیتھل 58، وِل جیکس 39، کپتان ہیری بروک 33، بین ڈکٹ 14، برائڈن کارس 7 اور عادل راشد 2  رنز جبکہ جیمی اسمتھ 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔

جوفرا آرچر 27 اور ثاقب محمود 2 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

پروٹیز کی جانب سے ناندرے برجر نے 3 اور کیشو مہاراج نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ کوربن بوش، لونگی اینگیڈی اور سینورن مٹھوسامی نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل انگلینڈ کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے جنوبی افریقا نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 330 رنز بنائے۔

پروٹیز کی جانب سے میتھیو بریٹزکے85 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ٹرسٹئن اسٹبز 58، ایڈن مارکرم 49، ڈیوالڈ بریوس 42، رائن رکلٹن 35، سینورن مُٹھو سامی 7، کپتان ٹیمبا بووما 4 اور کیشور مہاراج 1 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔

کوربن بوش 32 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

انگلینڈ کی جانب سے جوفرا آرچر نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ عادل راشد نے 2 جبکہ جیکب بیتھل نے 1 وکٹ حاصل کی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: انگلینڈ کی کی جانب سے

پڑھیں:

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی میچ آج ہوگا

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کا فیصلہ کن میچ آج ہوگا۔

راولپنڈی میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے میچ میں جنوبی افریقا نے 55 رنز سے جبکہ گزشتہ روز دوسرے میچ میں پاکستان نے 9 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔

سیریز کا آخری اور فیصلہ کن میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں رات 8 بجے کھیلا جائے گا۔

ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان 4 نومبر سے فیصل آباد میں تین ون ڈے میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • ویمنز ورلڈکپ: جنوبی افریقا اور بھارت پہلی مرتبہ ٹائٹل جیتنے کیلیے بےتاب
  • پاکستان تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں جنوبی افریقا کو شکست دے کر سیریز بھی جیت لی
  • جنوبی افریقہ کو شکست,تیسراT-20،پاکستان نے سیریز 2-1سے جیت لی
  • ون ڈے سیریز، تیسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو شکست دے کر کلین سوئپ کرلیا
  • نیوزی لینڈ نے ون ڈے سیریز میں انگلینڈ کو وائٹ واش کردیا
  • پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی میچ آج ہوگا
  • پاکستان نے جنوبی افریقا کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز برابر کر دی
  • تیسرا ٹی ٹوئنٹی: ویسٹ انڈیز نے بنگلادیش کو شکست دیکر وائٹ واش کردیا
  • پاکستان کی شاندار واپسی، جنوبی افریقا کو 9 وکٹوں سے شکست، سیریز 1-1 سے برابر
  • ویمنز ورلڈ کپ: بھارت نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فائنل میں جگہ بنالی