سوال کرنے پر دھمکیاں، آپ کے بھائی بھی ایسا کرتے تھے، صحافی کی بات پر علیمہ خان روانہ
اشاعت کی تاریخ: 5th, September 2025 GMT
راولپنڈی:
عمران خان کی بہن سے صحافی نے بات کرتے ہوئے کہا کہ سوال کرنے پر دھمکیاں دی جا رہی ہیں، آپ کے بھائی بھی ایسا کرتے تھے، جس پر علیمہ خان گاڑی میں بیٹھ کر روانہ ہو گئیں۔
سوال پوچھنے پر سوشل میڈیا ٹرولنگ اور دھمکیوں کے معاملے پر اڈیالہ جیل کے باہر صحافیوں نے علیمہ خان سے شدید احتجاج کیا۔ یاد رہے کہ منگل کے روز صحافی طیب بلوچ نے علیمہ خان سے عمار سولنگی کی ٹوئٹ میں لگائے گئے الزامات پر سوال کیا تھا، جس میں علیمہ خان کی چندے سے ذاتی جائیداد خریدنے کی تفصیلات دی گئی تھیں۔
صحافی نے بات کرتے ہوئے کہا کہ طیب بلوچ کے خلاف تحریک انصاف کی سوشل میڈیا مہم شروع کر دی گئی ہے۔ آپ نے سوال کا جواب تو نہیں دیا، طیب بلوچ کو دھمکیاں دی گئیں۔ کیا سوال پوچھنا جرم ہے۔ کیا آپ صرف من پسند سوال کا جواب ہی دیں گی؟۔
صحافی نے پوچھا کہ سوشل میڈیا پر ٹرولنگ اور دھمکیوں کا آرڈر کس نے دیا؟ آج تو جواب دیں، عمار سولنگی کے ٹوئٹ میں ثبوت بھی دیے گئے۔ صحافی طیب بلوچ نے کہا کہ میڈم آپ پاکستان میں صحافیوں کی آزادی کی بات کرتی ہیں، لیکن سوال پر دھمکیاں ملتی ہیں۔ آپ کے بھائی بھی ایسا کرتے تھے، مجھے دھمکیاں ملی ہیں۔
علیمہ خان نے کہا کہ میں نے کوئی دھمکی نہیں دی اور وہ گاڑی میں بیٹھ کر چلی گئیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: علیمہ خان طیب بلوچ کہا کہ
پڑھیں:
دوسرا ون ڈے:آسٹریلیا کیخلاف پاکستانی ٹیم 190رنز پر آل آئوٹ
ایک روزہ سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان کی بیٹنگ لائن(bating line colapse) 232 رنز کا تعاقب کرتے ہوئے لڑکھڑا گئی۔ پاکستان نے 27 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 119 رنز بنا لیے ہیں۔
اس سے قبل لاہور میں جاری میچ میں پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا کی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 231 رنز بنا سکی۔
آسٹریلیا کی جانب سے کیمرون گرین اور کپتان جوش انگلس 51 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ میٹ رینشا 43، اولیور پیک 31، میتھیو شارٹ 15، مارنس لبوشین 5، میتھیو کوہنمن 5 اور ایلکس کیرے 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔
مزید پڑھیں:آبنائے ہرمز بحالی پر بھی ایران سے پابندیاں نہیں ہٹائینگے: مارکوروبیو
پاکستان کی جانب سے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے 3 جبکہ عرفات منہاس، ابرار احمد اور حارث رؤف نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔