صوبہ پنجاب میں حالیہ سیلابی صورتحال اور آئندہ متوقع بارشوں کے پیش نظر محکمہ ہاؤسنگ پنجاب نے فوری ایکشن لیتے ہوئے اپنے تمام افسران اور عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی ہیں۔ اس اقدام کا مقصد متاثرہ علاقوں میں ریلیف کے کاموں کو مؤثر اور بلا تعطل جاری رکھنا ہے۔
 24 گھنٹے حاضری لازمی
محکمہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں ہدایت کی گئی ہے کہ تمام متعلقہ اضلاع میں قائم فلڈ ریلیف کیمپس میں 24 گھنٹے افسران کی موجودگی یقینی بنائی جائے۔ یہ احکامات سیکریٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل کی ہدایت پر جاری کیے گئے ہیں۔
پینے کے پانی کی فراہمی اولین ترجیح
ترجمان محکمہ ہاؤسنگ کے مطابق سیلاب متاثرین کے لیے پینے کے صاف پانی کی مسلسل فراہمی کو سب سے اہم ترجیح قرار دیا گیا ہے۔ تمام حکام کو سختی سے ہدایت دی گئی ہے کہ کسی بھی کیمپ میں پانی کی قلت نہ ہو اور متاثرہ خاندانوں کو تمام بنیادی سہولیات بروقت فراہم کی جائیں۔
محکمے کے ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ وقت عوام کے ساتھ کھڑے ہونے کا ہے، اور ہمارا ہر افسر و اہلکار اپنی ذمہ داری ایمانداری سے نبھائے گا۔ ہم سیلاب متاثرین کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔”
سیکریٹری ہاؤسنگ کا مؤقف
سیکریٹری نورالامین مینگل نے یقین دہانی کرائی کہ ہاؤسنگ پنجاب اپنی تمام تر صلاحیتوں اور وسائل کے ساتھ عوام کی خدمت میں مصروف ہے۔ ہم ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے۔
پیشگی اقدامات بھی مکمل
محکمہ نے متوقع بارشوں کے پیش نظر بھی تمام حفاظتی انتظامات مکمل کرنے اور تمام دستیاب وسائل کو فعال رکھنے کی ہدایت جاری کر دی ہے، تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے۔

Post Views: 6.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ہاو سنگ

پڑھیں:

پختونخوا میں آج سے بارشوں کا الرٹ جاری، 5 نومبر تک بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی

پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ (پی ڈی ایم اے) نے خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں آج سے بارشوں کا الرٹ جاری کردیا۔

پی ڈی ایم اے کی جانب سے صوبے کے مختلف اضلاع میں 5 نومبر تک وقفے وقفے سے بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے، تمام اضلاع کی انتظامیہ کو پیشگی اقدامات سے متعلق الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث سڑکوں کی بندش کا خدشہ ہے جس سے عوام کو خبردار کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پختونخوا میں آج سے بارشوں کا الرٹ جاری، 5 نومبر تک بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی
  • پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ، مستقل ملازمت کا قانون منسوخ
  • خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں آج سے بارشوں کا الرٹ جاری
  • کراچی، رواں سال ٹریفک حادثات میں ہلاکتوں کا سیلاب، ریسکیو ادارے نے اعدادوشمار جاری کر دیے
  • کرپشن کا الزام، محکمہ تعلیم و تعمیرات گلگت بلتستان کے 5 افسران معطل
  • محکمہ موسمیات کی کل سے پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کی پیشگوئی
  • محکمہ موسمیات کی کل سے پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کی پیشگوئی
  • 4، 5 نومبر کو ہلکی بارشوں اور پہاڑی علاقوں میں برف باری کی پیشگوئی، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا
  • پنجاب میں اسموگ کی شدت میں اضافہ، اسکولوں کے اوقات کار تبدیل
  • آئمہ کرام کی رجسٹریشن کیلئے کوئی قواعد و ضوابط جاری نہیں کیے، محکمہ داخلہ