سندھ کے مختلف شہروں میں بارشوں کا آغاز، کراچی میں آج شام سے تیز بارش کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 7th, September 2025 GMT
کراچی/اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سندھ کے مختلف شہروں عمرکوٹ، تھرپارکر اور ٹنڈو محمد خان میں بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ 11 ستمبر تک صوبے کے دیگر اضلاع میں بھی بارشیں متوقع ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج شام سے جمعرات تک موسلادھار بارشوں کا امکان ہے جس سے اربن فلڈنگ کے خدشات پیدا ہوگئے ہیں۔ اسی طرح جنوبی پنجاب کے کئی اضلاع میں بھی اگلے دو روز کے دوران شدید بارشوں کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔
نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے خبردار کیا ہے کہ مسلسل بارشوں کے نتیجے میں ندی نالے بپھر سکتے ہیں اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔ اتھارٹی کے مطابق آئندہ چند گھنٹوں کے دوران مری، گلیات، اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال اور جہلم سمیت گردونواح کے علاقوں میں اربن فلڈنگ کے امکانات ہیں۔
ماہرین کے مطابق موجودہ بارشوں کا سسٹم آسمانی بجلی گرنے، گرج چمک اور موسلادھار بارشوں کے ساتھ ساتھ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا باعث بھی بن سکتا ہے۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور نشیبی علاقوں میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
Post Views: 7.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: علاقوں میں بارشوں کا
پڑھیں:
شہرکے مختلف علاقوں میں پانی کی قلت کے باعث شہری دورسے پانی بھربے پرمجبورہے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
گلزار