پاکستان کا فلسطینی عوام کے حقوق کیلئے ہر فورم پربھرپور آواز بلند کرنے کا اعادہ
اشاعت کی تاریخ: 7th, September 2025 GMT
پاکستان کا فلسطینی عوام کے حقوق کیلئے ہر فورم پربھرپور آواز بلند کرنے کا اعادہ WhatsAppFacebookTwitter 0 7 September, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان نے فلسطین کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے ہر سفارتی فورم پر فلسطینی عوام کے حقوق کیلئے پوری قوت سے آواز بلند کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔وزیر اعظم شہباز شریف سے فلسطینی صدر کے مشیر برائے مذہبی امور اور شرعی عدالت کے چیف جسٹس محمود صدیقی الھباش کی وفد کے ہمراہ ملاقات ہوئی۔
اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ فلسطینی بہادری سے اسرائیلی جارحیت کا سامنا کر رہے ہیں، اسرائیلی قابض افواج کے ہاتھوں انسانی ساختہ قحط کا شکار ہیں، پاکستان غزہ کے لوگوں کے لیے انسانی امداد کی فراہمی جاری رکھے گا۔اس کے علاوہ پاکستان نے فلسطین کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے ہر سفارتی فورم پر فلسطینی عوام کے حقوق کیلئے پوری قوت سے آواز بلند کرنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔فلسطینی صدر کے مشیر نے پاکستان میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر اظہار افسوس کیا اور صدر محمود عباس کی جانب سے ایک خط بھی وزیراعظم کو دیا جس پر وزیراعظم نے فلسطین کے صدر محمود عباس کیلئے تہنیتی پیغام بھی دیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرشکست کے بعد بھارت نے پانی کو ہتھیار بنا کر استعمال کیا، احسن اقبال شکست کے بعد بھارت نے پانی کو ہتھیار بنا کر استعمال کیا، احسن اقبال سیالکوٹ کے 80سرکاری سکولز 10ستمبر تک بند رکھنے اعلان پنجاب سے سیلابی ریلا سندھ میں داخل، بیراجوں پر پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ سپریم کورٹ میں نئے عدالتی سال کا آغاز کل سے،صبح جوڈیشل کانفرنس ہو گی آئی جی بلوچستان معظم جاہ انصاری کو عہدے سے ہٹا دیا گیا پاکستان اور چین کے درمیان 4ارب ڈالر سے زائد کے تاریخی زرعی معاہدوں پر دستخطCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: فلسطینی عوام کے حقوق کیلئے آواز بلند کرنے کا اعادہ فورم پر
پڑھیں:
پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار
نائب وزیر اعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان آسیان ریجنل فورم کے ذریعے علاقائی امن، استحکام اور تعاون کے لیے پرعزم ہے اور مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھا ہوا ہے۔
فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں آسیان ریجنل فورم کے وزارتی اجلاس سے خطاب میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہو ئے ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ تمام فریق تحمل کا مظاہرہ کریں اور سفارت کاری کے ذریعے مسائل حل کریں۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ جموں و کشمیرکے تنازع کا حل ہی جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی بنیاد ہے، بھارت کا سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا تشویش ناک اور اشتعال انگیز اقدام ہے۔
اسحاق ڈار نے فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کے لیے غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کیا اور کہا کہ افغان سرزمین سے دہشت گردی پاکستان کے لیے سنگین خطرہ ہے۔