غزہ میں مزید 41 فلسطینی شہید
اشاعت کی تاریخ: 10th, September 2025 GMT
غزہ میں مزید 41 فلسطینی شہیدغزہ پر اسرائیلی فو ج کے حملے جاری ہیں اور 24 گھنٹوں کے دوران مزید 41 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں، شہدا کی مجموعی تعداد 64 ہزار 6 سو سے بڑھ گئی۔
قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق غزہ پر اسرائیلی فوج کے حملوں میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 41 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔
غزہ کی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 41 افراد کی لاشیں غزہ کے اسپتالوں میں لائی گئیں۔ اس کے علاوہ مزید 184 افراد زخمی ہوئے۔
ان اعداد و شمار کے مطابق جنگ کے آغاز سے اب تک اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد 64 ہزار 656 ہوگئی ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد ایک لاکھ 63 ہزار 503 تک پہنچ گئی ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: مزید 41 فلسطینی شہید
پڑھیں:
غزہ میں ایک دن میں 53 فلسطینی شہید، 16 بلند عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں
غزہ: قابض اسرائیلی فوج کی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے، صرف ایک روز میں مزید 53 فلسطینی شہید اور 16 بلند عمارتیں تباہ کردی گئیں۔
غزہ شہری دفاع کے مطابق اسرائیلی بمباری سے گزشتہ روز 6 ہزار سے زائد فلسطینی بے گھر ہوگئے، جب کہ رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا گیا۔
وزارتِ صحت نے تصدیق کی ہے کہ اکتوبر 2023 سے اب تک شہدا کی تعداد 64 ہزار 871 ہوچکی ہے، جب کہ ایک لاکھ 64 ہزار 610 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
ادھر اسرائیل کے سابق آرمی چیف ہرزی حلیوی نے اعتراف کیا ہے کہ وحشیانہ حملوں کے نتیجے میں غزہ کے 2 لاکھ سے زائد فلسطینی شہید یا زخمی ہوئے۔ ان کے مطابق غزہ کی 22 لاکھ آبادی میں سے 10 فیصد سے زیادہ لوگ ہلاک یا زخمی ہوچکے ہیں۔