صدر آصف علی زرداری کو یونان، یورپی یونین اور ہنگری کے سفراء نے اسناد پیش کیں
اشاعت کی تاریخ: 10th, September 2025 GMT
ایوان صدر میں منعقدہ تقریب میں یونان، یورپی یونین اور ہنگری کے نامزد سفیروں نے صدر مملکت آصف علی زرداری کو اپنی اسنادِ سفارت پیش کیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق صدر مملکت نے مسز ایلینی پوریکی (یونان کی نامزد سفیر)، مسٹر ریمونڈاس کاروبالیس (یورپی یونین کے نامزد سفیر) اور ڈاکٹر زولتان ورگا (ہنگری کے نامزد سفیر) سے اسناد وصول کیں۔
مزید پڑھیں: صدر آصف علی زرداری نے اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹیز ترمیمی بل 2025 کی منظوری دے دی
صدر آصف علی زرداری نے سفیروں کو ان کی تقرری پر مبارکباد دی اور پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ نئے سفراء دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے اور باہمی مفاد کے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آصف علی زرداری سفراء نے اسناد ہنگری یورپی یونین یونان.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا صف علی زرداری سفراء نے اسناد یورپی یونین یونان آصف علی زرداری یورپی یونین
پڑھیں:
وزارت خارجہ اور سفارتی مشننز میں بڑے پیمانے پر تعیناتیاں
وزارت خارجہ اور سفارتی مشننز میں بڑے پیمانے پر تعیناتیاں کردی گئیں جب کہ عرب امارات کے لیے پاکستانی سفیر شفقت علی خان ابو ظہبی پہنچ گئے-
ذرائع نے کہا کہ روس کے لیے نئے سفیر فیصل ترمزی نے ماسکو میں چارج سمبھال لیا، روس میں سابق سفیر خالد خاں جمالی ایڈیشنل فارن سیکریٹری ایؓدمن، زاہد حسین کو ڈایریکٹر جنرل مڈل ایسٹ تعینات کردیا گیا-
ذرائع کے مطابق وہ کرغزستان کے لیے سفیر التمش وزیرخان کی جگہ تعینات ہوئے، کرغستان میں سابق سفیر حسن زیغم کو ڈائکٹر جنرل سنٹرل ایشیا تعنات کیا گیا ہے۔
بلال چوہدری کو ڈائریکٹر جنرل جنوبی ایشیا تعینات کردیا گیا، وہ رومانیہ کے لیے نامزد سفیر الیاس نظامی کی جگہ تعینات ہوئے ہیں۔