عمران خان کی ہدایت پر پی ٹی آئی سینیٹ کی کتنی کمیٹیوں کی سربراہی سے مستعفی ہوجائے گی؟
اشاعت کی تاریخ: 11th, September 2025 GMT
بانی پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان سے گزشتہ روز اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بعد علیمہ خان نے کہاکہ عمران خان نے پارٹی سے وابستہ تمام سینیٹرز کی بھی تمام کمیٹیوں سے فوری طور پر مستعفی ہونے کی ہدایت کی ہے۔
اگر پی ٹی آئی کے تمام سینیٹرز پارلیمنٹ کے ایوان بالا یعنی سینیٹ کی تمام کمیٹیوں سے مستعفی ہو جائیں تو تحریک انصاف 8 کمیٹیوں کی سربراہی سے محروم ہو جائے گی۔
ارکان قومی اسمبلی کے کمیٹیوں سے مستعفی ہونےکے باعث پی ٹی آئی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سمیت قومی اسمبلی کی 5 کمیٹیوں کی سربراہی سے محروم ہو چکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی تمام قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی، ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کا بھی اعلان
پارلیمنٹ میں مجموعی طور پر 84 کمیٹیاں فعال ہیں، جن میں سے قومی اسمبلی کی اسپیشل اور دیگر قائمہ کمیٹیوں سمیت 43 کمیٹیاں ہیں۔
دوسری جانب سینیٹ کی مجموعی طور پر 41 کمیٹیاں ہیں،جن کی سربراہی حکومت اور اپوزیشن ارکان کرتے ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے اراکین سینیٹ کی 8 مختلف کمیٹیوں کے چیئرمین ہیں، یعنی سینیٹ کی کل 41 کمیٹیوں میں سے 8 کمیٹیوں کی سربراہی پی ٹی آئی کے پاس ہے۔
مزید پڑھیں: عمران خان کی پارٹی کو سینیٹ کمیٹیوں سے بھی مستعفی ہونے کی ہدایت، چند روز میں نیا لائحہ عمل دینے کا اعلان
سینیٹ کمیٹی برائے اختیارات کی منتقلی کی چیئرپرسن سینیٹر زرقا سہروردی تیمور ہیں۔ اکنامک افیئرز کے چیئرمین سینیٹر سیف اللہ ابڑو، صنعت و پیداوار کے چیئرمین سینیٹرعون عباس پبی، اطلاعات و نشریات کے چیئرمین سینیٹرعلی ظفر، داخلہ و انسداد منشیات کمیٹی کے چیئرمین فیصل سلیم رحمان ہیں۔
اسی طرح اوورسیز پاکستانیز اور ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذیشان خانزادہ ہیں، توانائی کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر محسن عزیز اور پارلیمانی امور کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر ہمایوں مہمند ہیں۔
اگر پی ٹی آئی سے وابستہ سینیٹرز قومی اسمبلی کی طرح سینیٹ کمیٹیوں سے بھی استعفےٰ دیتے ہیں تو پی ٹی آئی سینیٹ کی 8 کمیٹیوں کی سربراہی سے محروم ہو جائے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اڈیالہ جیل اوورسیز پاکستانیز پاکستان تحریک انصاف چیئرپرسن زرقا سہروردی تیمور سیف اللہ ابڑو سینیٹ سینیٹرز علی ظفر علیمہ خان عمران خان عون عباس محسن عزیز ہمایوں مہمند ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ کمیٹی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اڈیالہ جیل اوورسیز پاکستانیز پاکستان تحریک انصاف چیئرپرسن زرقا سہروردی تیمور سیف اللہ ابڑو سینیٹ سینیٹرز علی ظفر علیمہ خان ہمایوں مہمند کمیٹیوں کی سربراہی سے کے چیئرمین سینیٹر کمیٹی کے چیئرمین تحریک انصاف قومی اسمبلی کمیٹیوں سے مستعفی ہو سے مستعفی پی ٹی آئی سینیٹ کی
پڑھیں:
جناح ٹائون کے تمام یوسیز میں انسدادِ ڈینگی و ملیریا اسپرے مہم کا آغاز
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ٹاؤن میونسپل کارپوریشن جناح کی جانب سے مون سون بارشوں کے بعد مختلف علاقوں میں پیدا ہونے والی صفائی و ستھرائی کی صورتحال کے پیشِ نظر تمام یوسیز میں انسدادِ ڈینگی و ملیریا اسپرے مہم کا آغاز کردیا گیا ہے۔ چیئرمین جناح ٹاؤن رضوان عبد السمیع کی ہدایت پر ہر یوسی کے لیے علیحدہ اسپرے مشینیں خریدی گئی ہیں تاکہ تمام علاقوں میں بیک وقت اور مؤثر انداز میں اسپرے مہم جاری رکھی جاسکے۔ تفصیلات کے مطابق ٹی ایم سی جناح کی جانب سے 11 اسپرے مشینیں خریدی گئی ہیں، جو کہ تمام یوسیز میں یکساں طور پر تقسیم کی جارہی ہیں۔ اس اقدام کا مقصد برسات کے بعد کھڑے پانی، گندگی اور مچھروں کی افزائش کو روک کر شہریوں کو بیماریوں سے محفوظ رکھنا ہے۔اس موقع پر میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین جناح ٹاؤن رضوان عبد السمیع نے کہا کہ ہماری اولین ترجیح شہریوں کی صحت و سلامتی ہے تمام یوسیز میں بیک وقت اسپرے مہم کا آغاز اس بات کا ثبوت ہے کہ ٹی ایم سی جناح عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اسپرے مہم کے دوران عملے کی کارکردگی کی نگرانی بھی کی جارہی ہے اور شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ اس مہم میں تعاون کریں اور کسی بھی شکایت یا تجویز کی صورت میں ٹی ایم سی سے فوری رابطہ کریں۔چیئرمین کا کہنا تھا کہ صفائی و صحت کے حوالے سے اقدامات مستقبل میں بھی جاری رہیں گے تاکہ جناح ٹاؤن کو ایک مثالی ٹاؤن بنایا جا سکے۔