ایشیا کپ: پاکستان کی عمان کے خلاف بیٹنگ جاری
اشاعت کی تاریخ: 12th, September 2025 GMT
ایشیا کپ کے چوتھے میچ میں پاکستان نے عمان کے خلاف ٹاس جیت بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے والے پاکستان کے کپتان سلمان آغا کا کہنا تھا کہ وکٹ اچھی دکھائی دے رہی ہے۔ وہ چاہتے ہیں پہلے بیٹنگ کر کے اچھا اسکور کریں اور مخالف ٹیم کو پریشر میں لیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ایشیا کپ: یو اے ای کا عمان کو جیت کیلئے 173 رنز کا ہدف
ایشیا کپ کے ساتویں میچ میں یو اے ای نے عمان کو جیت کے لیے 173 رنز کا ہدف دے دیا۔
ابوظبی میں جاری میچ میں عمان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے یو اے ای نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز اسکور کیے۔
ٹیم کی جانب سے کپتان محمد وسیم 69 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ علی شان شرفو 51، محمد زوہیب 21، آصف خان 2 اور راہول چوپڑا 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔
ہرشت کوشک 19 اور دھروو پراشر 1 رن بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔
عمان کی جانب سے جیتن رامنندی نے 2 جبکہ حسنین شاہ اور سمے شریواستو نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔