ایشیا کپ 2025 کے چوتھے میچ میں پاکستان نے عمان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ میچ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں جمعے کے روز کھیلا جارہا ہے۔

پاکستانی اسکواڈ میں صائم ایوب، فخر زمان، سلمان علی آغا (کپتان)، ابرار احمد، فہیم اشرف، حارث رؤف، حسن علی، حسن نواز، حسین طلعت، خوشدل شاہ، محمد حارث (وکٹ کیپر)، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، صہیبزادہ فرحان، سلمان مرزا، شاہین شاہ آفریدی اور صوفیان معین شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ 2025: پاکستان اور عمان آمنے سامنے، کون سے کھلاڑی توجہ کا مرکز ہوں گے؟

عمانی اسکواڈ میں جتندر سنگھ (کپتان)، حماد مرزا، وِنےیاک شکلا، سفیان یوسف، آشیش اوڈیڈرا، عامر کلیم، محمد ندیم، سفیان محمود، آریان بشٹ، کرن سوناوالے، ذکر یا اسلام، حسنین علی شاہ، فیصل شاہ، محمد عمران، ندیم خان، شکیل احمد اور سمی شریواستو شامل ہیں۔

یہ پہلا موقع ہے کہ پاکستان اور عمان کی ٹیمیں انٹرنیشنل کرکٹ میں آمنے سامنے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ 2025: پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کی فروخت سست روی کا شکار

فارم گائیڈ کے مطابق پاکستان بہترین ردھم میں ہے اور اپنی پچھلی 5 مکمل ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں سے صرف ایک ہارا ہے۔ اس سے قبل قومی ٹیم نے افغانستان اور متحدہ عرب امارات کے خلاف سہ فریقی سیریز جیتی تھی۔

دوسری جانب عمان مسلسل 5 ٹی ٹوئنٹی میچز میں شکست کھا چکا ہے۔ رواں سال فروری میں عمان نے امریکا کے خلاف تین میچوں کی سیریز کی میزبانی کی تھی، جو میزبان ٹیم کے لیے ایک بھی کامیابی کے بغیر ختم ہوئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news ایشیئن کرکٹ کونسل ایشیا کپ پاکستان عمان.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ایشیئن کرکٹ کونسل ایشیا کپ پاکستان ایشیا کپ 2025 کے خلاف

پڑھیں:

دوسرا ٹی 20: پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ کیا

پاکستان نے دوسرے ٹی 20 میچ میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کپتان سلمان علی آغا نے بتایا کہ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو آرام دیا گیا ہے اور ان کی جگہ سلمان مرزا کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
پاکستان کی پلیئنگ الیون میں کپتان سلمان علی آغا کے ساتھ صائم ایوب، صاحب زادہ فرحان، بابراعظم، عثمان خان، حسن نواز، محمد نواز، فہیم اشرف، سلمان مرزا، نسیم شاہ اور ابرار احمد شامل ہیں۔
یاد رہے کہ سیریز کے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 55 رنز سے شکست دی تھی۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں پروٹیز نے 195 رنز بنائے، جس کے جواب میں پاکستان کی ٹیم صرف 139 رنز پر 19ویں اوور میں آوٹ ہو گئی تھی۔

 

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی کا پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 کے لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ
  • پی ٹی آئی کا پنجاب لوکل گورنمنٹ بل 2025 عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ
  • بابراعظم کی شاندار بیٹنگ‘ پاکستان نے جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز جیت لی
  • ایشیاء میں بڑھتا معاشی بحران
  • ٹی 20 سیریز: تیسرے میچ میں پاکستان کا جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
  • محمد آصف عالمی اسنوکر چیمپئن شپ میں اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے
  • دوسرا ٹی 20: پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ کیا
  • ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز: پاکستان اور بھارت کی ایمرجنگ ٹیمیں 16 نومبر کو آمنے سامنے
  • پاک بھارت ٹیمیں ایک بار پھر مد مقابل آنے کو تیار
  • محسن نقوی کی عمان کے رائل منسٹر جنرل سلطان بن محمد ال نعمانی سے ملاقات