WE News:
2025-09-18@00:09:31 GMT

ایشیا کپ 2025 پاک بھارت ٹاکرا، کس کی زنبیل میں کیا ہے؟

اشاعت کی تاریخ: 13th, September 2025 GMT

ایشیا کپ 2025 پاک بھارت ٹاکرا، کس کی زنبیل میں کیا ہے؟

کرکٹ کے بڑے اور روایتی حریف، پاکستان اور بھارت، کل 14 ستمبر بروز اتوار دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گے۔ ایشیا کپ 2025 کے گروپ اے کے اس میچ کی اہمیت صرف پوائنٹس یا ٹورنامنٹ کے حساب سے نہیں بلکہ دونوں ممالک کے تاریخی، سیاسی اور جذباتی پس منظر سے بھی جڑی ہے۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ مقابلے نہ صرف کھیل کے لحاظ سے بلکہ سفارتی اور عوامی جذبات کے آئینہ دار بھی سمجھے جاتے ہیں۔

ایشیا کپ کا آغاز 1984 میں ہوا اور اس کے بعد سے یہ ٹورنامنٹ ایشیائی کرکٹ کی سب سے بڑی چیمپیئن شپ کے طور پر ابھرا۔ پاک بھارت میچ کی روایت اس قدر گہری ہے کہ ہر مقابلہ کروڑوں شائقین کے دل کی دھڑکن بن جاتا ہے۔

ایشیا کپ کا صرف ایک میچ نہیں بلکہ 14 ستمبر 2025 کے میچ کے بعد بھی دونوں ٹیمیں سپر فور مرحلے میں ایک بار پھر 21 ستمبر کو مدمقابل آ سکتی ہیں، جبکہ فائنل 28 ستمبر کو ممکنہ طور پر تیسرا ٹکراؤ بھی کرا سکتا ہے۔

دبئی میں اس میچ کا انعقاد اس لیے بھی خصوصی ہے کیونکہ بھارت میں حالیہ سیاسی کشیدگی اور دونوں ممالک کے تعلقات میں سرد مہری کے سبب میزبان کی ذمہ داری متحدہ عرب امارات کو دی گئی۔ دبئی نے ماضی میں بھی کئی یادگار میچوں کی میزبانی کی ہے۔

مزید پڑھیں: ایشیا کپ 2025: پاکستان نے عمان کو 93 رنز سے شکست دیدی

پلوامہ حملہ ڈرامہ اور بھارت کی فوجی کارروائی ‘آپریشن سندور’ کی ہزیمت کے بعد پاک بھارت تعلقات انتہائی کشیدہ ہیں مگر کرکٹ جاری ہے۔ یہ میچ اس حقیقت کا ثبوت ہے کہ کھیل، حتیٰ کہ سیاسی کشیدگی کے دوران، ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں عوامی جذبات، اعصاب کی جنگ اور قومی فخر کا امتزاج نظر آتا ہے۔

یہ میچ روایتی اسٹارز کے بغیر ہو رہا ہے۔ بھارت میں ویرات کوہلی اور روہت شرما کا دور ختم ہوچکا، اور ٹیم میں نئی قیادت اور ابھرتے کھلاڑی میدان میں ہیں۔ کپتانی سوریا کمار یادیو کے ہاتھ میں ہے، جو ٹی20 فارمیٹ میں جارحانہ انداز اور 360 ڈگری شاٹس کی مہارت کے حامل ہیں۔

ہاردک پانڈیا جیسے آل راؤنڈر ٹیم کو بیٹنگ اور بولنگ دونوں میں بیک وقت سپورٹ فراہم کر سکتے ہیں، جبکہ جسپریت بمراہ ڈیتھ اوورز میں بھارتی امیدیں ہیں۔

پاکستان کی طرف سے بھی گریٹ بابر اعظم اور محمد رضوان کی غیر موجودگی میں نئی ٹیم سامنے ہے، کپتان سلمان آغا قیادت کے ساتھ بیٹنگ میں بھی اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔

نوجوان بلے باز فخر زمان اور حسن نواز جارحانہ انداز میں آغاز فراہم کرسکتے ہیں، جبکہ شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف بولنگ میں دھچکا دے کر میچ کا رخ بدلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

بھارت کے گیم چینجرز سورما:

ہاردک پانڈیا: یہ آل راؤنڈر ہر لمحے میچ کا رخ بدلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ اگر وہ تیز رفتار گیندوں کے ساتھ جارحانہ بیٹنگ کریں تو بھارتی ٹیم کو اوورز میں اضافی ایج مل سکتا ہے۔

سوریا کمار یادیو: ٹی20 اسپیشلسٹ، جو 360 ڈگری شاٹس کھیل کر رن ریٹ بڑھانے کے ساتھ ساتھ دباؤ میں بھی بیٹسمین کو جواب دے سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: ایشیا کپ 2025: پاکستان اور عمان آمنے سامنے، کون سے کھلاڑی توجہ کا مرکز ہوں گے؟

ابھیشک شرما: جارح اوپنر، جو پاور پلے میں شروعات کو مستحکم اور جارحانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

جسپریت بمراہ: ڈیتھ اوورز کے ماہر، جو نچلے آرڈر کو قابو میں رکھنے اور وکٹیں لینے میں مہارت رکھتے ہیں۔

ورن چکرورتی/کلدیپ یادیو: لیگ اسپنرز، جو دبئی کی پچوں پر میچ کا رخ بدل سکتے ہیں۔

???????? Pakistan dominate with the ball, bowling Oman out for just 67 runs????#PAKvOMAN | #AsiaCup2025 | #BackTheBoysInGreen pic.

twitter.com/qBLzbV7Oag

— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 12, 2025

پاکستان کے گیم چینجرز شاہینز:

شاہین شاہ آفریدی: بھارتی ٹاپ آرڈر کے لیے سب سے بڑا چیلنج، سوئنگ اور تیز رفتار گیندوں کے ساتھ ابتدائی اوورز میں ہی وکٹیں لینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

حارث رؤف: غیر متوقع مگر خطرناک بولر، جو مڈل اوورز میں میچ کا رخ بدل سکتے ہیں۔

فخر زمان: بھارت کے خلاف جارحانہ آغاز کے لیے مشہور، اگر اچھی شروعات فراہم کریں تو میچ کا پانسہ پلٹ سکتا ہے۔

صائم ایوب اور حسن نواز: نوجوان اور پاور ہٹنگ کی صلاحیت سے بھرپور، نئے بیٹسمینوں پر دباؤ ڈال سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: ایشیا کپ 2025: بنگلہ دیش نے ہانگ کانگ کو 7 وکٹوں سے شکست دی

سلمان آغا: کپتان، مڈل آرڈر میں اینکر اور اسٹرائیک روٹیٹر، فتح کے لیے ٹیم کی سمت برقرار رکھ سکتے ہیں۔

پچ اور موسمی اثرات:

دبئی کی پچز ہمیشہ اسپنرز اور ڈیتھ بولرز کے لیے اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ دن کے مقابلے میں شام کے وقت ڈیو فیکٹر اسپنرز کے لیے چیلنج پیدا کر سکتا ہے، جس سے میچ کے اختتام تک نتائج غیر متوقع رہ سکتے ہیں۔

اگر ٹاپ آرڈر اچھی کارکردگی دکھا دے تو میچ کا دباؤ مخالف ٹیم پر بڑھ سکتا ہے، تاہم اگر فاسٹ بولرز نے نئے بیٹسمینوں کو قابو میں لے لیا تو ٹیم کو برتری حاصل ہوگی۔

میچ کے ممکنہ منظرنامے:

ہائی اسکورنگ تھرلر: اگر دونوں ٹیموں کے بیٹسمین ابتدائی اوورز میں جارحانہ کھیلیں تو ہائی اسکورنگ میچ دیکھنے کو مل سکتا ہے۔

کم اسکور والا ڈرامائی مقابلہ: دباؤ اور چالاک بولنگ کے سبب کم اسکور والا میچ بھی ممکن ہے۔

مزید پڑھیں: ایشیا کپ 2025: پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کی فروخت سست روی کا شکار

کلچ پرفارمرز: میچ کا پانسہ پلٹ دینے والے کھلاڑی ہاردک پانڈیا، شاہین شاہ آفریدی اور فخر زمان کی کلچ پرفارمنس کسی بھی لمحے میچ کا پانسہ پلٹ سکتی ہے۔

میچ سے جڑے حالیہ تنازعات:

بھارت کی سپریم کورٹ میں اس میچ کے بائیکاٹ کی درخواست بھی دائر کی گئی جو مسترد کردی گئی جبکہ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے واضح کیا ہے کہ بھارت پاکستان کے ساتھ دوطرفہ سیریز نہیں کھیلے گا مگر کثیر ملکی ٹورنامنٹس میں میچز جاری رہیں گے۔

ٹرافی کی رونمائی میں پاک بھارت کپتانوں، سوریا کمار یادو اور سلمان آغا کے درمیان مصافحے کا معاملہ بھی بھارت میں تنقید کی زد میں رہا، اگرچہ پسِ پردہ دونوں نے دوستانہ رویہ اختیار کیا۔

پریس کانفرنس کے دوران سنجے منجریکر نے بھی روایتی کشیدگی کو ہوا دینے کی کوشش کی، مگر سوریا کمار نے محتاط جواب دے کر معاملہ ٹال دیا۔

عام حالات میں پاک بھارت میچ کسی بھی ورلڈ کپ یا چیمپیئنز ٹرافی کے مقابلے پر بھاری پڑتا ہے، مگر اس بار ایسا نہیں۔ کشیدگی، غیر یقینی صورتِ حال اور بڑے کھلاڑیوں کی غیر موجودگی نے ٹاکرے کی اہمیت کو دھندلا دیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ مقابلہ شاید روایتی جوش پیدا نہ کر سکے، مگر پھر بھی دونوں ٹیموں کا سامنا کسی بھی لمحے غیر متوقع صورتِ حال پیدا کر سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: ایشیا کپ 2025: افغانستان نے ہانگ کانگ کو 94 رنز سے ہرادیا

ایشیا کپ ریکارڈز:

پاکستان اب تک 2 بار (2000 اور 2012) ایشیا کپ جیت چکا ہے، جبکہ بھارت 7 مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کرچکا ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ایونٹ میں 19 میچ کھیلے گئے، جن میں بھارت نے 10 اور پاکستان نے 6 میں کامیابی حاصل کی، جبکہ 3 میچ بارش کے باعث منسوخ ہوئے۔ ٹی20 فارمیٹ میں بھارت نے 2 اور پاکستان نے ایک کامیابی حاصل کی ہے۔

ایشیا کپ کے لیے متوقع الیونز:

پاکستان اور بھارت کی یہ الیونز کرکٹ ماہرین کی متوقع رائے پر مبنی ہیں، اصل اسکواڈ کا اعلان ٹاس سے قبل ہوگا۔

بھارت: ابھیشک شرما، شبمن گل، سوریہ کمار یادیو (کپتان)، سنجو سیمسن (وکٹ کیپر)، تلاک ورما، ہاردک پانڈیا، شیوام دوبے، اکشر پٹیل، جسپریت بمراہ، ورن چکرورتی، کلدیپ یادیو۔

پاکستان: صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، فخر زمان، محمد حارث (وکٹ کیپر)، سلمان آغا (کپتان)، حسن نواز، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، ابرار احمد، صفیان مقیم۔

مزید پڑھیں: ایشیا کپ 2025: بھارت نے یو اے ای کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی

ایشیا کپ 2025 کا یہ میچ صرف کرکٹ میچ نہیں بلکہ اعصاب کی جنگ بھی ہوگا۔ دباؤ، جذبات، نوجوان کھلاڑیوں کی جرات اور کلچ پرفارمنس میچ کا فیصلہ کریں گے۔ جو ٹیم دباؤ برداشت کر گئی اور ہر لمحے سے فائدہ اٹھایا، وہی فاتح کہلائے گی۔

???? @iamharis63 takes the Player of the Match award for his fine innings of 66 (44), hitting 3 sixes and 7 fours ????#PAKvOMAN | #AsiaCup2025 | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/6Gmi0QXTT1

— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 12, 2025

دبئی کے اسٹیڈیم میں اتوار کی شام ساڑھے 7 بجے شروع ہونے والا میچ تاریخ رقم کرے گا، چاہے وہ ہائی اسکورنگ تھرلر ہو یا کم اسکور والا ڈرامائی مقابلہ، جو شائقین کو ہمیشہ یاد رہے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ایشیا کپ 2025 بھارت پاک بھارت ٹاکرا، پاکستان جسپریت بمرا دبئی سلمان علی آغا سوریا کمار یادیو شاہین شاہ آفریدی مشکورعلی

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ایشیا کپ 2025 بھارت پاک بھارت ٹاکرا پاکستان جسپریت بمرا سلمان علی ا غا سوریا کمار یادیو شاہین شاہ ا فریدی مشکورعلی کی صلاحیت رکھتے ہیں شاہین شاہ آفریدی ہاردک پانڈیا پاکستان اور ایشیا کپ 2025 سوریا کمار مزید پڑھیں کمار یادیو اور بھارت اوورز میں پاک بھارت میچ کا رخ کہ بھارت سکتے ہیں کے ساتھ سکتا ہے میچ کے کے لیے

پڑھیں:

ایشیا کپ تنازع: دبئی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی آج ہونے والی پریس کانفرنس ملتوی

یو اے ای میں جاری ایشیا کپ میں بھارتی کھلاڑیوں کے ہاتھ نہ ملانے کا معاملہ سنگین تنازع کی شکل اختیار کر گیا، پی سی بی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی آج دبئی میں ہونے والی پریس کانفرنس ملتوی کردی۔

دبئی میں کھیلے گئے پاک بھارت میچ کے بعد بھارتی کھلاڑیوں کی جانب سے پاکستانی کرکٹرز سے ہاتھ نہ ملانے کے واقعے نے نئی کشیدگی پیدا کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اگر پاکستان نے ایشیا کپ کا بائیکاٹ کیا تو ایونٹ کو مالی طور پر کتنا نقصان ہوسکتا ہے؟

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اس واقعے پر سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سے زمبابوے کے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو بقیہ ٹورنامنٹ سے ہٹانے کا مطالبہ کر دیا تھا۔

پی سی بی نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ اگر ریفری کو نہیں ہٹایا گیا تو قومی ٹیم ٹورنامنٹ سے دستبردار ہو سکتی ہے، تاہم حتمی فیصلہ حکومت سے مشاورت کے بعد ہوگا۔

اس سلسلے میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی وزیراعظم شہباز شریف سے اہم ملاقات ملاقات متوقع ہے، جس میں پاکستان کی آئندہ حکمت عملی طے کی جائے گی۔

ادھر بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ آئی سی سی نے پی سی بی کا مطالبہ مسترد کرتے ہوئے اینڈی پائی کرافٹ کو پورے ایشیا کپ سے ہٹانے کے بجائے صرف پاکستان کے میچز میں ویسٹ انڈیز کے رچی رچرڈسن کو ریفری مقرر کرنے کی تجویز دی ہے۔

واضح رہے کہ 14 ستمبر کو دبئی میں ہونے والے پاک بھارت میچ کے دوران بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے ٹاس کے وقت اور میچ کے بعد پاکستانی کپتان سلمان آغا سمیت کسی کھلاڑی سے مصافحہ نہیں کیا۔

بعد ازاں پاکستان ٹیم کے منیجر نوید اکرم چیمہ نے انکشاف کیا کہ یہ سب کچھ میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کی ہدایت پر کیا گیا تھا، جس نے مبینہ طور پر بھارتی بورڈ کے کہنے پر کھلاڑیوں کو ہاتھ ملانے سے روکا۔

یہ بھی پڑھیں: کیا بھارت آپریشن سندور جیت گیا تھا؟ بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ اپنی ہی ٹیم کے کھلاڑیوں پر برس پڑے

بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے بھی پریس کانفرنس میں اس بات کی تصدیق کی کہ انہیں اپنی حکومت اور بورڈ کی ہدایت پر پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملانے سے روکا گیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم یہاں کھیلنے آئے ہیں، نہ کہ کسی سے ہاتھ ملانے کے لیے، اس لیے ہم نے وہی کیا جس کی ہدایت تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews ایشیا کپ تنازع پاک بھارت میچ پاکستان بھارت پی سی بی سنگین نوعیت محسن نقوی ہاتھ نہ ملاناے کا تنازع وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • ایشیا کپ میں صائم ایوب ایک بار پھر ناکام : مسلسل تیسری بار ‘0’ پر آ ئوٹ
  • مئی 2025: وہ زخم جو اب بھی بھارت کو پریشان کرتے ہیں
  • ایشیا کپ  کھیلنا ہے یا نہیں؛ پی سی بی آج فیصلہ کرےگا
  • ایشیا کپ 2025: بنگلہ دیش کا افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
  • ایشیا کپ تنازع: دبئی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی آج ہونے والی پریس کانفرنس ملتوی
  • اگر پاکستان ایشیا کپ سے باہر نکلتا ہے تو ایونٹ کو مالی طور پر کتنا نقصان ہوسکتا ہے؟
  • ایشیا کپ: اینڈی پائی کرافٹ ہی میچ ریفری رہیں گے، پاکستان کی درخواست مسترد
  • پاک بھارت میچ کا تنازع شدت اختیار کر گیا، پی سی بی کا میچ ریفری کو ہوم سیریز سے ہٹانے کا مطالبہ
  • پاکستان کا افغانستان کو دوٹوک پیغام، ایشیا کپ میں بھارت کی گھٹیا حرکت
  • بھارت سے میچ کے دوران تنازع، ردعمل دینے میں تاخیر پر ڈائریکٹر پی سی بی معطل