Daily Sub News:
2025-11-02@14:41:58 GMT

ایشیا کپ،پاکستان کا عمان کو جیت کیلئے 161رنز کا ہدف

اشاعت کی تاریخ: 12th, September 2025 GMT

ایشیا کپ،پاکستان کا عمان کو جیت کیلئے 161رنز کا ہدف

ایشیا کپ،پاکستان کا عمان کو جیت کیلئے 161رنز کا ہدف WhatsAppFacebookTwitter 0 12 September, 2025 سب نیوز

دبئی (سب نیوز)ایشیاکپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ 2025 کے چوتھے میچ میں پاکستان نے عمان کو جیت کیلئے 161رنز کا ہدف دیا ہے۔دبئی میں کھیلے جارہے گروپ اے کے میچ میں پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے عمان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
عمان کے خلاف میچ کیلئے پاکستان ٹیم میں صائم ایوب، صاحبزادہ فرحان، محمد حارث ، فخر زمان، سلمان علی آغا(کپتان)، حسن نواز، محمد نواز، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی، سفیان مقیم اور ابرار احمد شامل ہیں۔گرین شرٹس نے عمان کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز بنائے۔
محمد حارث نے 66 رنز کی اننگز کھیلی، صاحبزادہ فرحان نے 29 رنز بنائے جبکہ فخر زمان نے 23رنز ناٹ آوٹ اسکور کیے۔صائم ایوب اور کپتان سلمان علی آغا صفر پر آٹ ہوئے، محمد نواز نے 19اور حسن نواز نے 9رنز اسکور کیے۔عمان کی جانب سے عامر کلیم اور شاہ فیصل نے 3،3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کے2ریاستی حل کی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کے2ریاستی حل کی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور سیلاب بھی رکاوٹ نہ بن سکا، دولہا کشتی میں دلہن لے آیا پاسپورٹ بلاک ہونے کا معاملہ، علی امین گنڈا پور نے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی صدرِ مملکت آصف زرداری چین کے سرکاری دورے پر چنگدو پہنچ گئے ٹرمپ کے مقتول ساتھی چارلی کرک کے مبینہ قاتل کو گرفتار کرلیا گیا، امریکی صدر کی تصدیق وزارت مواصلات میں 78ارب سے زائد کی بے ضابطگیوں کا انکشاف TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

حق سچ کی آواز اٹھانے والے صحافیوں پر ظلم و تشدد بند ہونا چاہیے، مریم نواز

وزیر اعلیٰ پنجاب کا صحافیوں کیخلاف جرائم کے خاتمے کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ دن منانے کا مقصد حق اور سچ کی پاداش میں قتل ہونے یا تکلیفیں سہنے والے صحافیوں کو یاد کرنا ہے، پنجاب میں صحافی اور صحافت محفوظ ہے، اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے یہاں ان کے قتل و تشدد کے واقعات نہ ہوئے نہ ہی ہوں گے،بے گھر صحافیوں کیلئے اپنی چھت کا خواب پورا کرنے کیلئے پُرعزم ہیں، حق اور سچ کی راہ پر چلنے والے صحافیوں کیساتھ ہیں اور ان کے حقوق کا تحفظ کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صحافیوں کیخلاف جرائم کے خاتمے کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ حق سچ کی آواز اٹھانے والے صحافیوں پر ظلم و تشدد بند ہونا چاہیے، احساس ذمہ داری کیساتھ آزادی صحافت جمہوریت کی اساس ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ مضبوط جمہوری معاشرے کیلئے صحافت کا آزاد ہونا بہت ضروری ہے، صحافی معاشرتی انصاف کے محافظ اور عوام کی آواز ہیں، ظلم، ناانصافی اور جھوٹ کو بے نقاب کرنیوالے صحافی ہیرو ہیں۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ بحیثیت وزیر اعلیٰ آزادی صحافت کے تحفظ کی ضامن ہوں، صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے حکومت متعدد اقدامات کر رہی ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ بے گھر صحافیوں کیلئے اپنی چھت کا خواب پورا کرنے کیلئے پُرعزم ہیں، حق اور سچ کی راہ پر چلنے والے صحافیوں کیساتھ ہیں اور ان کے حقوق کا تحفظ کریں گے۔ مریم نواز کا کہنا ہے کہ دن منانے کا مقصد حق اور سچ کی پاداش میں قتل ہونے یا تکلیفیں سہنے والے صحافیوں کو یاد کرنا ہے، پنجاب میں صحافی اور صحافت محفوظ ہے، اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے یہاں ان کے قتل و تشدد کے واقعات نہ ہوئے نہ ہی ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

  • حق سچ کی آواز اٹھانے والے صحافیوں پر ظلم و تشدد بند ہونا چاہیے، مریم نواز
  • ایشیاء میں بڑھتا معاشی بحران
  • محمد آصف عالمی اسنوکر چیمپئن شپ میں اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے
  • سونے کی قیمت میں کمی ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
  • گلگت بلتستان میں آج ڈوگرا راج سے آزادی کا دن منایا جا رہا ہے
  • سی ڈی اے میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلے ،نوٹیفکیشن سب نیوز پر
  • ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز: پاکستان اور بھارت کی ایمرجنگ ٹیمیں 16 نومبر کو آمنے سامنے
  • سانحہ مریدکے کی شفاف تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بایا جائے، تنظیمات اہلسنت
  • پاک بھارت ٹیمیں ایک بار پھر مد مقابل آنے کو تیار
  • محسن نقوی کی عمان کے رائل منسٹر جنرل سلطان بن محمد ال نعمانی سے ملاقات