انسداد اسمگلنگ کارروائیوں میں 4 کروڑ 80 لاکھ سے زائد مالیت کی منشیات برآمد
اشاعت کی تاریخ: 13th, September 2025 GMT
راولپنڈی:
اے این ایف نے انسداد اسمگلنگ کارروائیوں میں 4 کروڑ 80 لاکھ سے زائد مالیت کی منشیات برآمد کرلی۔
ترجمان کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کا ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ اور خرید و فروخت کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، اس دوران 5 مختلف کارروائیوں کے دوران 7 ملزمان کو گرفتار کرکے 4کروڑ 80لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 210 کلوگرام منشیات برآمد کرلی۔
ایک کارروائی میں سبزی منڈی کراچی کے قریب ٹرک سے 60 کلو چرس اور 13 کلو آئس برآمد کرلی گئی اور 2ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ اسی طرح برکی روڑ لاہور کے قریب موٹر سائیکل سوار 3 ملزمان سے 2.
اُدھر سہراب گوٹھ کراچی میں 2مسافروں کے قبضے سے 2کلو ہیروئن اور 2 کلو آئس برآمد ہوئی۔ اس کے علاوہ تربت کے قریب گاڑی سے 104 کلو آئس برآمد کی گئی۔ ہزار گنجی کوئٹہ کے قریب 26 کلو آئس برآمد ہوئی۔
تمام کارروائیوں کے انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کلو آئس برآمد کے قریب
پڑھیں:
پیرس: نیچرل ہسٹری میوزیم سے 6 لاکھ یورو مالیت کے سونے کی چوری
پیرس کے نیچرل ہسٹری میوزیم میں قریباً 6 لاکھ یورو (قریباً 7 لاکھ امریکی ڈالر) مالیت کے سونے کے نمونے چرا لیے گئے ہیں۔ یہ واقعہ ثقافتی اداروں میں ہونے والی حالیہ چوریوں کی ایک کڑی ہے، جس سے میوزیم انتظامیہ شدید پریشان ہے۔
میوزیم کے ترجمان کے مطابق، چوروں نے رات کے وقت عمارت میں داخل ہو کر سونے کے نمونے اپنے ساتھ لے گئے۔ پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور سائیکلوجیکل اور تکنیکی شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: کینیڈا کی سب سے بڑی گولڈ ڈکیتی کا بھارت سے کیا تعلق ہے؟
یہ چوری پیرس میں ثقافتی اداروں کے خلاف بڑھتے ہوئے واقعات میں اضافہ ظاہر کرتی ہے اور میوزیم انتظامیہ نے شہریوں سے بھی معلومات فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
7 لاکھ امریکی ڈالر پیرس سونا چوری نیچرل ہسٹری میوزیم