محکمہ موسمیات کی ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیشگوئی
اشاعت کی تاریخ: 14th, September 2025 GMT
محکمہ موسمیات کی ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیشگوئی WhatsAppFacebookTwitter 0 14 September, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس) محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کردی۔
محکہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب سے درمیانی شدت کی مرطوب ہوائیں بالائی علاقوں میں داخل ہورہی ہیں، آئندہ ہفتے ملک کے بالائی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
خیبرپختونخوا میں 16سے19 ستمبر کے درمیان مختلف شہروں میں وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔ 15 سے 19 ستمبر کے دوران کشمیر کے مختلف علاقوں میں بارشیں متوقع ہے۔
محکہ موسمیات کے مطابق 16 سے 19 ستمبر تک گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں بارش متوقع ہے جبکہ اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں 16 سے 19 ستمبر تک بارشوں کا امکان ہے۔
سندھ کے بیشتر مقامات پر موسم گرم اور خشک جبکہ ساحلی اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہےگا، بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود اور موسم مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرفتنۃ الخوارج کی بڑھتی پریشانی اور خارجی سرغنہ کے ہولناک انکشافات منظرِ عام پر فتنۃ الخوارج کی بڑھتی پریشانی اور خارجی سرغنہ کے ہولناک انکشافات منظرِ عام پر ایشیا کپ: پاک-بھارت ٹاکرا آج ہوگا، دبئی پولیس کا نسل پرستانہ فقروں پر سزاؤں کا انتباہ وفاقی حکومت کا مستقل اور کنٹریکٹ ملازمین کے بچوں کو وظائف دینے کا اعلان گڈو بیراج اور سکھر بیراج کے مقام پر پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ، سینکڑوں بستیاں زیرِ آب علی پور، ہیڈ پنجند پر پانی کی سطح میں کمی، بندبوسن میں ریسکیو کارروائیاں جاری صیہونی فضائیہ کی تازہ کارروائیوں میں مزید 50 سے زائد فلسطینی شہیدCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
نمبر پلیٹس کی تبدیلی،گاڑی مالکان کو مزید دو ماہ کی مہلت مل گئی
ویب ڈیسک:محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سندھ نے نمبر پلیٹس کی تبدیلی میں مزید دو ماہ کی توسیع کر دی۔
محکمہ ایکسائز ،ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول سندھ نے اس بارے میں باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے، نئے جاری ہونےوالے نوٹیفکیشن کے مطابق نئی جدید سکیورٹی فیچرڈ نمبر پلیٹس کی آخری تاریخ اب 31 دسمبر 2025 ہے۔
اس سے قبل اجرک نمبر پلیٹس لگانے کی آخری تاریخ 31 اکتوبر رکھی گئی تھی۔
بھارتی نژاد دنیا کی معروف کمپنی کو اربوں کا چونا لگا کر فرار
نئی نمبر پلیٹس میں سیکیورٹی کو بہتر بنانے کیلئے نئے جدید فیچرز شامل کیے گئے ہیں جن کی مدد سے گاڑیوں کی شناخت اور ٹریکنگ مزید آسان ہو جائے گی۔