فرائی پین کے بغیر انڈہ فرائی کرنے کا طریقہ اور وہ بھی صرف 30 سیکنڈ میں
اشاعت کی تاریخ: 14th, September 2025 GMT
ویسے تو عام طور پر دنیا میں ہر جگہ انڈہ فرائی پین میں تلا جاتا ہے لیکن حال ہی میں لوگ مائیکروویو میں انڈہ “فرائی” کرنے کا طریقہ آزما رہے ہیں۔
اس کا طریقہ یہ ہے کہ ایک پلیٹ یا مائیکروویو-سیف سرونگ ڈش لیں، اسے تھوڑا تیل سے گریس کرلیں۔ انڈہ توڑ کر ڈش میں رکھ دیں اور اس میں اگر آپ چاہیں تو نمک, مرچ وغیرہ شامل کرلیں۔
کبھی کبھار لوگ دو کاغذی پلیٹیں استعمال کرتے ہیں: ایک نیچے، ایک اوپر تاکہ انڈے کی بدبو اور چھلکنے سے بچا جا سکے۔
اس کے بعد مائیکروویو کو مکمل پاور پر چلائیں۔ کم سے کم وقت 30 سیکنڈ اور زیادہ سے زیادہ 1 منٹ لگ سکتا ہے۔
بعض کیسوں میں ذہن میں رکھنا پڑتا ہے کہ مائیکروویو کی طاقت مختلف ہوتی ہے، اس لیے کم وقت سے شروعات کرنا بہتر ہے۔
انڈہ فرائی کرنے کا یہ طریقہ بہت تیز ہے۔ بس 30 سیکنڈ۔ یہ وقت فرائی پین میں زیادہ ہوجاتا ہے۔ اس کے علاوہ کم برتن دھونے کی ضرورت پڑتی ہے۔ اور صحت کے لحاظ سے انڈہ فوری اور بھرپور پروٹین فراہم کرتا ہے۔
تاہم اس سے قبل کہ آپ بھی تجربہ کریں، یہ جاننا اہم ہے کہ یہ طریقہ عام ٹوسٹ یا فرائی پین طریقہ جتنا محفوظ یا مؤثر نہیں ہے۔ کیونکہ اس میں حادثے کے امکانات موجود ہوتے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
نفع نقصان کی پرواہ کیے بغیر سینیٹ کمیٹیوں سے استعفے دے رہے ہیں، بیرسٹر علی ظفر
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر اور معروف وکیل بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے حکم پر پی ٹی آئی کے تمام سینیٹرز سینٹ کی قائمہ کمیٹیوں سے استعفے دے رہے ہیں۔
اپنے ایک بیان میں بیرسٹر علی ظفر نے کہاکہ پارٹی میں کچھ لوگ چاہتے تھے کہ وہ اس نظام کا حصہ رہیں۔ اس وقت نفع یا نقصان کی پرواہ نہیں ہے، کیونکہ موجودہ نظام جھوٹ پر مبنی ہے۔
انہوں نے سوال اٹھایا کہ کمیٹیوں میں رہ کر بھی کیا فائدہ ہے، جب ہماری سفارشات پر عمل ہی نہ ہو؟
ان کا مزید کہنا تھا کہ کمیٹی چیئرمین کی سفارشات پر عمل نہ ہونے کی صورت میں ان کمیٹیوں کا حصہ رہنے کا کوئی جواز نہیں بنتا۔ یہ اقدام حکومت اور موجودہ سیاسی نظام کے خلاف پی ٹی آئی کی بڑھتی ہوئی مزاحمت کا واضح اشارہ ہے۔
اس فیصلے کے بعد سینیٹ میں پی ٹی آئی کی نمائندگی اور اس کے کردار پر بھی سوالات اٹھ رہے ہیں۔ اس اقدام کا مقصد موجودہ پارلیمانی نظام کے خلاف شدید احتجاج درج کرانا ہے، جس کے بارے میں پی ٹی آئی کا مؤقف ہے کہ یہ جمہوری اصولوں کے منافی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بیرسٹر علی ظفر پاکستان تحریک انصاف سینیٹ کمیٹیوں سے استعفے عمران خان وی نیوز