راولپنڈی، تھانہ چکلالہ کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے سابق جج لاہور ہائی کورٹ اور پاکستان بار کونسل کے رکن حسن رضا پاشا کے دفتر پر فائرنگ کر دی۔
نجی ٹی وی کے مطابق واقعہ لاہورہائیکورٹ بینچ کے قریب بوستان روڈ پر پیش آیا جہاں حسن رضا پاشا کا دفتر واقع ہے، خوش قسمتی سے فائرنگ کے وقت حسن رضا پاشا دفترمیں موجود نہیں تھے۔
پولیس کے مطابق حملہ آورموٹرسائیکلوں پرسوار تھے جو فائرنگ کے بعد فرارہو گئے، واقعے کی اطلاع ملنے پر ڈی ایس پی سول لائن اصغرگورائیہ پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے اورعلاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
 فائرنگ سے دفتر کے شیشے ٹوٹ گئے اورمختلف دیواروں پرگولیوں کے نشانات بھی واضح ہیں، فرانزک ماہرین نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں۔
 ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق جج بیرون ملک گئے ہوئے تھے اورآج واپس آنا تھا انکا دفترگلریزہاؤسنگ سوسائٹی اورہائی کورٹ روڈ پر واقع پلازہ میں دیگروکلاء کے دفاترکے قریب ہے۔
سابق جج نے میڈیا کوبتایا کہ فائرنگ کرنے والے موٹرسائیکل پرسوار تھے اوراس واقعے کی شفاف تحقیقات ہونی چاہئیں، پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔
   ابتدائی تحقیقات کے مطابق سی ڈی 70 موٹرسائیکل پرسواردو مسلح ملزمان نے فائرنگ کی، نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے چہرے چادروں سے ڈھانپ رکھے تھے دفتر پرمسلسل چھ فائرکیے، گولیاں دفترکے اندر تک گئیں، پولیس اور فرانزک سائنس ایجنسی کی ٹیموں نے گولیوں کے چھ خول برآمد کرلیے۔
  ترجمان راولپنڈی پولیس نے کہا  کہ واقعہ پر قانونی کارروائی کی جا رہی ہے، ملوث افراد کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔

Post Views: 6.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان کے شہر چولپون آتا پہنچ گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چولپون آتا پہنچنے پر کرغزستان کے نائب وزیر خارجہ کیرات تورسنکولوف نے نائب وزیراعظم کا استقبال کیا۔ اس موقع پر کرغزستان میں پاکستان کے سفیر التمش وزیر اور ایس سی او کے لیے قومی رابطہ کار ڈاکٹر محمد فیصل بھی موجود تھے۔   ترجمان نے بتایا کہ نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقاتوں میں کل ہونے والے ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے ایجنڈے پر بھی بات چیت کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • طالبان نے خواتین و بچوں کی فلاحی تنظیم کا دفتر سیل کر دیا، 6 اہلکار لاپتا
  • سلامتی کونسل میں پاکستان نے بھارت کو لاجواب کر دیا
  • بھارت امن دشمن ہے، جموں و کشمیر نہ اُس کا اٹوٹ انگ ہے اور نہ ہی داخلی معاملہ، پاکستان
  • اقوام متحدہ میں پاکستان کا امن اور مذاکرات پر زور، بھارت پر عالمی قوانین کی خلاف ورزی کا الزام
  • مبینہ مقابلے‘ 45 سے زائد مقدمات کا ملزم گوجرانوالہ‘ 2 ڈ اکو پیر محل میں ہلاک 
  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ