بشریٰ بی بی کا جیل میں طبی معائنہ کرانے سے انکار
اشاعت کی تاریخ: 20th, September 2025 GMT
راولپنڈی:بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے جیل میں طبی معائنہ کرانے سے انکار کر دیا۔ پمز ہسپتال کی 4 رکنی میڈیکل ٹیم بشری بی بی کے طبی معائنہ کے لیے اڈیالہ جیل پہنچی تھی۔تاہم بشری بی بی نے پمز ہسپتال کی میڈیکل ٹیم سے طبی معائنہ کرانے سے انکار کردیا۔
ڈاکٹروں کی ٹیم ایک گھنٹہ تک انتظار کے بعد واپس روانہ ہو گئی، میڈیکل ٹیم میں ڈاکٹر سعد جاوید، ڈاکٹر مبشر، لیڈی ڈاکٹر ماہم اور لیڈی ڈاکٹر ماریہ رشید شامل تھیں۔میڈیکل ٹیم شام 7 بجے کے بعد اڈیالہ جیل آئی، بشری بی بی کے انکار پر سوا 8 بجے واپس اسلام آباد روانہ ہوئی۔
واضح رہے کہ 12 ستمبر کو رہنما پی ٹی ا?ئی نعیم حیدر پنجوتھا نے دعویٰ کیا تھا کہ بشری بی بی کی طبیعت ناساز ہے، ان کے ڈاکٹرز کی رسائی نہیں دی جارہی۔
.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: میڈیکل ٹیم
پڑھیں:
وزیراعلیٰ کے پی کا مہمند میں پیرا میڈیکل بھرتیوں میں بے ضابطگیوں کی تحقیقات کا حکم
محکمہ اسٹیبلشمنٹ نے ضلع مہمند میں پیرا میڈیکل عملے کی بھرتیوں میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات کے لیے حقائق جانچنے والی خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے ضلع مہمند میں پیرا میڈیکل بھرتیوں میں بے ضابطگیوں کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔ محکمہ اسٹیبلشمنٹ نے ضلع مہمند میں پیرا میڈیکل عملے کی بھرتیوں میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات کے لیے حقائق جانچنے والی خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی۔ اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا کے دفتر سے جاری کر دیا گیا ہے۔ کمیٹی میں ڈائریکٹر جنرل کھیل، خیبر پختونخوا تشفین حیدر اور ایڈیشنل سیکریٹری فنانس ڈیپارٹمنٹ ارشاد علی شامل ہیں۔ کمیٹی سات دنوں کے اندر تحقیقات مکمل کر کے اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔ وزیراعلیٰ نے واضح ہدایت کی ہے کہ سرکاری بھرتیوں میں شفافیت اور میرٹ کے اصولوں پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ صوبائی حکومت اقرباپروری، بدعنوانی یا کسی بھی غیر قانونی عمل کو برداشت نہیں کرے گی۔ تمام تقرریاں صرف اور صرف اہلیت، دیانت اور شفافیت کی بنیاد پر کی جائیں گی۔