data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

 

250920-08-2

 

کوہاٹ (آن لائن) کوہاٹ کے ٹرائبل سب  ڈویژن درہ آدم خیل میں ریسکیو آپریشن کے دوران کوئلہ کان میں دبنے والے ریسکیو 1122 کے دو اہلکار شہید ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات کان میں پھنسے مزدور کو بچانے کے لیے ریسکیو اہلکار کان میں اترے تھے کہ اچانک بارش کا پانی کان میں بھر گیا، جس کے باعث دونوں اہلکار موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ بعدازاں مزید ٹیموں کی مدد سے دو اہلکاروں اور ایک مزدور کی لاشیں کان سے نکالی گئیں۔شہید اہلکاروں روح الامین اور صلاح الدین کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی گئی، جہاں ریسکیو 1122 کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 طیب عبداللہ اور دیگر افسران نے شہداء  کی قبروں پر پھول چڑھائے۔نماز جنازہ میں کمشنر کوہاٹ معتصم باللہ شاہ، ضلعی انتظامیہ کے حکام، اہل علاقہ اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ریسکیو 1122 کان میں

پڑھیں:

شیرانی: دہشتگردوں کے لیویز اور پولیس تھانوں پر حملے، 4 اہلکار شہید، 6 شدید زخمی

شیرانی(ویب ڈیسک) بلوچستان اور کے پی کے سرحدی علاقے ضلع شیرانی میں نامعلوم دہشتگردوں کے حملے میں لیویز کے 3 اہلکار اور کانسٹیبلری کا جوان شہید ہوگیا۔

نامعلوم دہشت گردوں کی جانب سے رات گئے لیویز اور پولیس تھانوں پر راکٹوں سے حملے کئے گئے جس کے نتیجہ میں لیویز اور پولیس تھانوں میں آگ بھڑک اٹھی، حملوں کے دوران 6 اہلکار شدید زخمی بھی ہوئے۔

حملوں کے باعث تھانوں میں کمیونیکیشن سسٹم مکمل طور پر تباہ ہوگیا جبکہ لیویز کی ایک گاڑی کو بھی شدید نقصان پہنچا، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی اضافی فورس کو ژوب سے طلب کر لیا گیا۔

امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو فوری طور پر ژوب کے سول ہسپتال میں منتقل کر دیا، سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر دہشت گردوں کے خلاف آپریشن شروع کر دیا۔

Post Views: 5

متعلقہ مضامین

  • امریکا: پنسلوینیا میں فائرنگ سے 3 پولیس اہلکار ہلاک‘حملہ آور بھی مارا گیا
  • موسلادھار بارشوں کے بعد سیلاب، گرم چشمہ تا چترال روڈ مختلف مقامات سے بند
  • اسرائیلی فوج نے غزہ پر حملے بڑھا دیے، 24 گھنٹوں میں مزید 98 فلسطینی شہید
  • پشاور، نادرن بائی پاس پر گیس ٹینکر کا حادثہ، ریسکیو 1122 کا بروقت آپریشن
  • گلشن معمار میں فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید، 4 نامعلوم حملہ آور فرار
  • کراچی میں ایک اور پولیس اہلکار نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہید
  • کراچی، گلشن معمار میں فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید
  • بسکٹ میں سوراخ کیوں ہوتے ہیں؟ حیران کن وجہ جانیے
  • شیرانی: دہشتگردوں کے لیویز اور پولیس تھانوں پر حملے، 4 اہلکار شہید، 6 شدید زخمی