data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے کنٹونمنٹ بورڈ کی جانب سے پارکنگ کے مسئلے پر سیل دکانیں کھولنے کا حکم دیتے ہوئے دکانداروں کو گاڑیاں سڑک پر کھڑی نہ کرنے کا حکم دے دیا۔ کنٹونمنٹ بورڈ کی جانب سے دکانیں سیل کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس اقبال کلہوڑو نے کی جس دوران متعلقہ حکام عدالت میں پیش  ہوئے۔ سماعت کے دوران وکیل کنٹونمنٹ بورڈ نے کہا ہے کہ دکانیں اس لیے سیل کیں کیونکہ آدھی سڑک پر گاڑیاں کھڑی تھیں، اس پر جسٹس اقبال نے کہا کہ یہ چاہے کسی بھی علاقے میں ہوں لیکن سڑک روکنے کا حق کسی کو نہیں ہے، درخواست گزار کاریں سڑکوں کے بجائے دکان کے اندر کھڑی کریں گے۔وکیل درخواست گزار نے کہا ہے کہ ہم کاریں قطار میں کھڑی کرتے ہیں، لوگوں کو پریشانی نہیں ہوتی، اس پر عدالت نے کہا کہ ہم مریخ سے نہیں آئے، یہیں رہتے ہیں اور روز سڑکوں پر حال دیکھتے ہیں۔بعد ازاں عدالت نے مشروط طور پر دکانیں کھولنے کی درخواست منظور کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کو روزگار کا حق ہے اسی لیے دکانیں کھولنے کی اجازت دے رہے ہیں، عدالت نے کہا کہ آئندہ حکم کی خلاف ورزی ہوئی تو آپ کو مشکلات ہوں گی، کوشش کریں گاڑیاں دکان کے اندر کھڑی کر کے کام کریں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: دکانیں کھولنے نے کہا

پڑھیں:

اسلام آباد ہائیکورٹ، توشہ خانہ 2میں بریت کیس فوری سننے کیلئے درخواست سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد ہائیکورٹ، توشہ خانہ 2میں بریت کیس فوری سننے کیلئے درخواست سماعت کیلئے مقرر WhatsAppFacebookTwitter 0 18 September, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز) ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں بریت کیلیے جلد سماعت کی متفرق درخواستوں کو سماعت کیلئے مقرر کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی بریت کی درخواستیں جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کی متفرق درخواستوں کو سماعت کے لیے کل مقرر کیا گیا ہے۔توشہ خانہ ٹو کیس میں بریت کی درخواستیں جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی متفرق درخواستوں پر جسٹس امین منہاس کل سماعت کریں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربانی پی ٹی آئی عمران خان کا ایکس اکاونٹ کون ہینڈل کر رہا ہے؟، تحقیقات جاری بانی پی ٹی آئی عمران خان کا ایکس اکاونٹ کون ہینڈل کر رہا ہے؟، تحقیقات جاری سی ڈی اے بورڈ کا 16واں اجلاس،قبر کھدائی اور میت بس کے چارجز معاف کرنے کے فیصلہ کی منظوری ایشیا ء کپ: سپر فور مرحلے میں پاکستان کا بھارت سے مقابلہ کب اور کہاں ہوگا؟ سعودی، پاکستانی سٹریٹجک معاہدے کی اہمیت، عرب صحافت کی نظر میں پاک-سعودیہ دفاعی معاہدہ: سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ، 100 انڈیکس تاریخی سطح پر پہنچ گیا نومئی مقدمات: عمر ایوب، شبلی فراز، زرتاج گل سمیت 18 پی ٹی آئی رہنما اشتہاری قرار TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • جی ایچ کیو حملہ کیس: عمران خان کی درخواست مسترد، ویڈیو لنک پر کارروائی کا بائیکاٹ
  • اسلام آباد ہائیکورٹ کے پانچ ججز انصاف کے لئے سپریم کورٹ پہنچ گئے
  • بانی پی ٹی آئی کو عدالت میں پیش کرنے کی درخواست خارج
  • شہری کی بازیابی کیلیے تمام وسائلاستعمال کیے جائیں‘ سندھ ہائیکورٹ
  • اسلام آباد ہائیکورٹ، توشہ خانہ 2میں بریت کیس فوری سننے کیلئے درخواست سماعت کیلئے مقرر
  • 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس: بانیٔ پی ٹی آئی کو ویڈیو لنک کے بجائے عدالت میں پیش کرنے کی درخواست منظور
  • پنجاب حکومت نے آسان اقساط پر پہلی بلاسود ای ٹیکسی اسکیم کا آغاز کر دیا
  • پٹوار سرکلز میں غیر قانونی عمل، اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈپٹی کمشنر کو طلب کر لیا
  • اسلام آباد ہائیکورٹ کا چیئرمین پی ٹی اے کو ہٹانے کا حکم، فیصلہ چیلنج