’کیا امریکی تھنک ٹینک ماہر کوگل مین بھی بک گئے، دنیا مان چکی مگر پاکستان میں کھ لوگ کبھی نہیں مانیں گے: وسیم عباسی
اشاعت کی تاریخ: 20th, September 2025 GMT
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی تھنک ٹینک ماہر مائیکل کوگل مین نے پاکستان کے بدلت ہوئے حالات کی تعریف کرتے ہوئے ایکس پر بیان جاری کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق امریکی تھنک ٹینک ماہر مائیکل کوگل مین نے ایکس پر جاری پیغام میں کہا کہ ’’وقت کس طرح بدلتا ہے، دو سال پہلے پاکستان کی سیاست شدید بحران کا شکار تھی اور اس کی معیشت دیوالیہ ہونے کے دہانے پر تھی، آج معیشت مستحکم ہو رہی ہے، قیادت نے بھارت کے ساتھ تنازعے کے بعد دوبارہ حمایت حاصل کر لی ہے اور اہم طاقتوں کے ساتھ تعلقات کو دوبارہ زندہ کر کے مزید مضبوط کیا جا رہا ہے‘‘۔
ویڈیو: کالج کا سیکیورٹی گارڈ انٹرنیٹ سے ہر ماہ لاکھوں روپے کمانے لگا، انگلش نہیں آتی پھر بھی انٹرنیٹ سے کیسے کما لیتا ہے؟ ان کی کہانی تمام نوجوانوں کا حوصلہ بڑھا دے
سینئر صحافی وسیم عباسی نے مائیکل گوگل مین کے پاکستان سے متعلق پیغام پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ’کیا امریکی تھنک ٹینک کے ماہر مائیکل کوگل مین بھی بک گئے ہیں؟ دنیا مان چکی ہے مگر پاکستان میں کچھ لوگ کبھی نہیں مانیں گے کہ پاکستان بدل رہا ہے ، بہت کچھ بہتر ہوا ہے، حالانکہ خامیاں اورشکایات بھی ہیں مگر وہ تو ہر دور میں ہی رہی ہیں‘۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: امریکی تھنک ٹینک
پڑھیں:
کشمیری نوجوان استعماری ذہنیت ترک کرکے مادری زبان اپنائیں، منوج سنہا
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ بھارت کی ترقی محض معاشی بڑھوتری نہیں بلکہ تہذیبی بیداری اور یکجہتی کا سفر ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے بھارت کے لسانی تنوع کو محفوظ رکھنے کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے نوجوانوں سے استعماری ذہنیت ترک کرکے مادری زبانوں کو اپنے کی اہمیت پر زور دیا۔ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (این آئی ٹی) سرینگر میں "بھارتیہ بھاشاؤں میں ایکاتمتا" کے عنوان سے منعقدہ قومی سیمینار کے دوران خطاب کرتے ہوئے منوج سنہا نے کہا کہ دنیا میں کوئی بھی ملک بھارت کی لسانی تنوع کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔ منوج سنہا نے کہا کہ ہمارا فرض ہے کہ ہندی پکھواڑہ مہم کے تحت ہندی زبان کے ساتھ ساتھ دیگر بھارتی زبانوں کو بھی فروغ دیں۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ اور اساتذہ کو چاہیئے کہ وہ اس مشن میں پیش پیش رہیں اور استعماری ورثے سے خود کو آزاد کریں۔
منوج سنہا نے مزید کہا کہ بھارت کی ترقی محض معاشی بڑھوتری نہیں بلکہ تہذیبی بیداری اور یکجہتی کا سفر ہے۔ ہمارا مقصد یہ ہونا چاہیئے کہ 2047ء تک، جب بھارت آزادی کے سو سال مکمل کرے، ہم ایک متحد اور ابھرتے ہوئے ملک کے طور پر خود کو ثابت کریں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی اصل طاقت تنوع میں ہے اور نوجوانوں، خاص طور پر این آئی ٹی کے طلبہ کو ملک سازی میں اہم کردار ادا کرنا ہوگا۔ منوج سنہا نے نوجوانوں سے غلامی کی ہر نشانی کو ختم کرنے اور ایک شاندار قوم کی تعمیر کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت ایک وقت میں دنیا کی معیشت اور علم میں راہ نما رہا ہے اور اب ایک بار پھر اپنے کھوئے ہوئے مقام کی جانب بڑھ رہا ہے۔ ان کے مطابق آج دنیا کو بھارت سے بڑی توقعات وابستہ ہیں اور یہ نوجوانوں پر منحصر ہے کہ وہ اپنی تحقیق اور اختراعات سے نہ صرف بھارت بلکہ دنیا کو بھی رہنمائی فراہم کریں۔