آپ کے فریج اب اشتہار بھی دکھائیں گے
اشاعت کی تاریخ: 20th, September 2025 GMT
سام سنگ نے اپنی اسمارٹ ٹیکنالوجی کو ایک نیا موڑ دے دیا ہے۔ تازہ رپورٹس کے مطابق کمپنی نے اپنے فیملی ہب اسمارٹ فریج پر اشتہارات دکھانے کا پائلٹ پروگرام شروع کر دیا ہے۔ اس اقدام کے بعد سام سنگ کے صارفین جلد ہی اپنی کچن میں موجود فریج کی اسکرین پر پروموشنل ایڈز دیکھ سکتے ہیں۔
یہ تجربہ اس وقت امریکا میں منتخب ماڈلز پر جاری ہے، جسے ایک سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کے ذریعے فعال کیا گیا ہے۔ اشتہارات فریج کے کَوَر اسکرین پر اس وقت ظاہر ہوں گے جب اسکرین پر موسم، رنگ یا ڈیلی بورڈ تھیم سیٹ ہو اور ڈیوائس آئیڈل حالت میں ہو۔
کمپنی کے مطابق اس اقدام کا مقصد صارفین کے لیے ”روزمرہ کی اضافی ویلیو“ فراہم کرنا ہے، تاہم سوشل میڈیا پر صارفین اسے پرائیویسی میں مداخلت قرار دے رہے ہیں۔
سام سنگ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ، ’ہم اپنے صارفین کو زیادہ ویلیو دینے کی کوششوں کے حصے کے طور پر امریکا میں منتخب فیملی ہب ریفریجریٹر ماڈلز پر پروموشنز اور منتخب اشتہارات دکھانے کا تجرباتی پروگرام چلا رہے ہیں۔‘
کمپنی کے مطابق، اشتہارات صرف اسی وقت ظاہر ہوں گے جب اسکرین ڈیفالٹ کور اسکرین پر ہو۔ اگر صارفین اسے آرٹ موڈ یا اپنی ذاتی فوٹو البمز پر سیٹ کریں تو کوئی اشتہار نظر نہیں آئے گا۔
سام سنگ نے وضاحت کی ہے کہ صارفین کسی اشتہار کو ڈسمس کر سکتے ہیں، یعنی وہ مخصوص اشتہار دوبارہ ظاہر نہیں ہوگا، تاہم مکمل طور پر اشتہارات کو بند کرنے کا آپشن دستیاب نہیں ہے۔
یہ پہلا موقع نہیں کہ سام سنگ نے اسمارٹ ڈیوائسز پر اشتہارات لانے کا عندیہ دیا ہو۔ رواں سال کے آغاز میں نیویارک میں ایک پریزنٹیشن کے دوران کمپنی نے کہا تھا کہ مستقبل میں ”سام سنگ ایڈز“ برانڈ پیغام کو گھر کے ہر اسکرین تک پہنچا سکتی ہیں۔
پائلٹ پروگرام ستمبر 2025 میں شروع ہوا ہے اور چند ماہ تک جاری رہے گا۔ کسی بڑے پیمانے پر لانچ کا فیصلہ صارفین کے ردعمل کو دیکھتے ہوئے کیا جائے گا۔
دوسری جانب، صارفین کے ردعمل میں خاصی تنقید سامنے آئی ہے۔ ریڈٹ جیسے فورمز پر کئی صارفین نے کہا کہ وہ اس وجہ سے کبھی سام سنگ اسمارٹ فریج خریدنے کا ارادہ نہیں کریں گے، بعض نے تو یہ بھی کہا کہ وہ ان اشتہارات دینے والے برانڈز کو ہی بائیکاٹ کر دیں گے۔ کچھ صارفین نے خدشہ ظاہر کیا کہ یہ قدم اُن کے کچن کی خوبصورتی اور ”کلین ڈیزائن“ کو متاثر کرے گا۔
یاد رہے کہ سام سنگ فیملی ہب ریفریجریٹرز میں بڑی اسکرینز نصب ہوتی ہیں، جو 32 انچ تک بھی ہوسکتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ کمپنی کے لیے اشتہارات کو نمایاں انداز میں دکھانے کی گنجائش موجود ہے۔ تاہم، اگر صارفین اشتہارات سے مکمل طور پر بچنا چاہیں تو انہیں فریج کو انٹرنیٹ سے منقطع کرنا پڑے گا، جس کے نتیجے میں اسمارٹ فیچرز بھی بند ہو جائیں گے۔
سام سنگ بھی اب ان کمپنیوں کی فہرست میں شامل ہو گیا ہے جو اپنے اسمارٹ ہوم ڈیوائسز کو اشتہارات کے ذریعے کمرشلائز کر رہی ہیں۔ اس سے پہلے ایل جی نے اپنے اسمارٹ ٹی وی پر اشتہارات دکھانے شروع کیے تھے، جبکہ ایمیزون اپنے ایکو شو ڈیوائسز پر پروموشنز پیش کرتا رہا ہے۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پر اشتہارات
پڑھیں:
امید ہے نواز شریف اپنے بھائی کو آئینی ترمیم سے روکیں گے، زبیر عمر
سابق گورنر سندھ زبیر عمر نے کہا ہے کہ امید ہے نواز شریف اپنے بھائی کو 27ویں آئینی ترمیم سے روکیں گے۔
اپوزیشن اتحاد کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو زبیر عمر نے کہا کہ نواز شریف سے گزارش ہے کہ وہ 26ویں یا 27ویں آئینی ترمیم کی حمایت میں ایک بیان دے دیں۔
انہوں نے کہا کہ امید ہے نواز شریف اپنے بھائی کو یہ کرنےسے روکیں گے، اگر اس ملک میں انوسٹمنٹ نہیں آئے گی تو یہ کیسے چلے گا۔
سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ شک و شبہ نہیں کہ ملک میں جبر کا نظام نافذ ہے،یہ عدلیہ کے ساتھ کیا کھلواڑ کر رہے ہیں۔
زبیر عمر نے مزید کہا کہ کل جو وزیروں نے پریس کانفرنس کی اس میں عوام کو کچھ نہیں بتایا گیا، مڈل کلاس پر بات نہیں ہوئی، مہنگائی پر بات نہیں ہوئی۔
اُن کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پونے 4 سال میں تقریباً دو سو بیرونی دورے کر چکے ہیں،200 ایم او یو سائن کیے گئے، جن کی قیمت بلین ڈالر ہے۔
سابق گورنر سندھ نے یہ بھی کہا کہ اس وقت ایف ڈی آئی مائنس بلین ڈالر ہے، پاکستان کی جی ڈی پی گروتھ 1 اعشاریہ2 فیصد ہے۔