کاشغر ( مانیٹرنگ ڈیسک )  صدر مملکت آصف علی زرداری نے چین میں کاشغر کی تاریخی عیدگاہ مسجد کا دورہ کیا۔

’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق کاشغر کے کمیونسٹ پارٹی کے سیکرٹری اورمسجد کے امام نے صدر آصف علی زرداری کا استقبال کیا۔

صدرمملکت کو مسجد کی تاریخی اہمیت اور ورثے پر بریفنگ دی گئی۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے مسجد میں نمازعصر ادا کی اور مسجد کے شاندار فنِ تعمیر کو سراہا۔

سینیٹر سلیم مانڈوی والا ، سندھ سے صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ اور دونوں ممالک کے سفراء بھی صدر مملکت  کے ہمراہ  تھے۔

ملتان میں ایم 5 موٹروے پر پڑنے والا نیا شگاف پانی کے بہاؤ سے بڑھنے لگا

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: علی زرداری صدر مملکت

پڑھیں:

وزیرِمملکت داخلہ طلال چوہدری کا دورہ چین، گلوبل پبلک سکیورٹی فورم میں شرکت کی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2025ء) وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے چین کا دورہ کیا جہاں انہوں نے’’گلوبل پبلک سکیورٹی تعاون فورم 2025‘‘میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق فورم کے دوران طلال چوہدری نے مختلف سیشنز میں شرکت کے ساتھ ساتھ منعقدہ ایکسپو کا بھی معائنہ کیا اور جدید ٹیکنالوجی اور سکیورٹی آلات میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر یوئے شیوہو نے وزیرِ مملکت برائے داخلہ کے اعزاز میں خصوصی ظہرانہ دیا جس میں طلال چوہدری نے بھی شرکت کی۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے انسدادِ دہشت گردی اور ٹیکنالوجی کے میدان میں تعاون کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا۔طلال چوہدری نے فورم کے موقع پر انٹرپول کے سیکرٹری جنرل والڈسی اُرکیزا سے بھی ملاقات کی۔ ملاقات میں عالمی سطح پر سکیورٹی چیلنجز اور تعاون بڑھانے کے طریقوں پر گفتگو ہوئی۔ وزیرِ مملکت برائے داخلہ نے والڈسی اُرکیزا کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی جسے انہوں نے شکریہ کے ساتھ قبول کیا۔

متعلقہ مضامین

  • صدر زرداری کا کاشغر کی تاریخی عیدگاہ مسجد کا دورہ، نماز کی ادائیگی
  • صدر مملکت آصف علی زرداری کا دورہ چین کے دوران کاشغر کی تاریخی عیدگاہ مسجد کا دورہ
  • صدرمملکت آصف علی زرداری سے سیرین ایئر کے مالک اور سی ای او کی کاشغر میں ملاقات، پاکستان میں کمپنی کے مستقبل کے منصوبوں بارے آگاہ کیا
  • صدر آصف علی زرداری کا سنکیانگ نائب گورنر کے عشائیے میں شرکت
  • صدر زرداری اور بلاول بھٹو کا چین کا دورہ تاریخی کامیابی ہے، ناصر حسین شاہ
  • وزیرِمملکت داخلہ طلال چوہدری کا دورہ چین، گلوبل پبلک سکیورٹی فورم میں شرکت کی
  • صدر مملکت آصف علی زرداری کاشغر پہنچ گئے، لیننگ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بھرپور استقبال کیا گیا
  • صدر زرداری کا چین میں سنکیانگ اسلامک انسٹیٹیوٹ کا دورہ، مسلمانوں کیلئے خدمات کی تعریف
  • صدر مملکت آصف علی زرداری کا ارومچی کے اربن آپریشنز اینڈ مینجمنٹ سینٹر کا دورہ ، ارومچی کے میئر اور سنکیانگ کے نائب گورنر نے استقبال کیا